• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نخبۃ الصحیحین

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
نخبۃ الصحیحین

مصنف
قاری صہیب احمد میرمحمدی

ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور

تبصرہ

قاری صہیب احمد میر محمدیؒ دینی علوم کے مدرس اور ممتاز قاری ہیں۔ انہیں دورانِ تدریس یہ ضرورت شدت سے محسوس ہوئی کہ طلبہ کی ایمانی، اخلاقی اور معاشرتی زندکی سنوارنے کے لیے حدیث کی مؤثر تدریس نہایت ضروری ہے۔ اس احساس کے زیر اثر انہوں نے صحیح بخاری اور صحیح مسلم سے مطلوبہ احادیث چن کر زیر نظر منتخب احادیث کا نافع و جامع مجموعہ مرتب کیا ہے۔ یہ احادیث انتہائی اہم ایمانی، اخلاقی اور سماجی موضوعات پر مشتمل ہے۔ اس میں تصحیح نیت کی تعلیم دی گئی ہے۔ ایمان، اسلام اور احسان کی پہچان کرائی گئی ہے اور ہر مسلمان کے حقوق کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی باتیں اور آداب اپنانے پر زور دیا گیا ہے اور بری باتوں سے گریز کرنے کی تعلیم دی گئی ہے۔ہر حدیث کی تفہیم کے لیے نہ صرف تمام مشکل الفاظ کا ترجمہ دیا گیا ہے بلکہ صیغوں اور ابواب وغیرہ کی وضاحت بھی کر دی گئی ہے۔ مولانا عبدالرحمٰن نے مشکل الفاظ کے معانی، صیغوں اور ابواب کی تصحیح و توضیح فرمائی۔ مولانا مفتی عبدالولی نے اس پر نظر ثانی کی۔ مشکل الفاظ کے معانی احادیث کے ساتھ نہیں دیے گئے بلکہ ہر حدیث کے نمبر کے اعتبار سے کتاب کے اخیر میں دیے گئے ہیں۔ طالبان علم کے لیے یہ اسلوب خاصا مفید اور استفادے کے اعتبار سے بہترین ہے۔(ع۔م)
اس کتاب نخبۃ الصحیحین کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عرض ناشر
پیش لفظ
اقوال واعمال میں خلوص نیت کی اہمیت
ریاکاری کا انجام
نیکی کے ارادے کی فضیلت
مصائب پر صبر کی فضیلت
اسلام،ایمان اور احسان کی تعریف
مسلمان کے مسلمان پر حقوق
ارکان اسلام
مسلمان کی مدد وپردہ پوشی کی فضیلت
کامل مومن کی تعریف
قاری قرآن کی فضیلت
خلاف سنت ہر عمل مردود ہے
دعا کی قبولیت کا سہانا وقت
سات مہلک چیزیں
اللہ کے ہاں محبوب ترین اعمال
روزے کی فضیلت
نماز تروایح میں گناہوں کا کفارہ
حج کی فضیلت
دھوکے باز حکمران پر جنت حرام ہے
حسن سلوک کا سب سے زیادہ حقدار
خاوند کی نافرمانی کی سزا
صلہ رحمی کی فضیلت
اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزیں
جائز سفارش کی فضیلت
فی سبیل اللہ خرچ کرنے کی فضیلت
بدترین دعوت کی نشانی
فطرت کی پانچ چیزیں
داڑھی منڈوانا مشرکوں کا فعل ہے
فخر وتکبر کی سزا
صلح میں جھوٹ کا جواز
پہلی امتوں کی ہلاکت کا سبب
راستوں میں بیٹھنے کے آداب
منافق کی علامات
موت کی آرزو کی ممانعت
سچ اور جھوٹ کا انجام
جنتی وجہنمی کی علامات
مشکل الفاظ کی توضیح
 
Top