• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نساء الانبیاء

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
نساء الانبیاء

مصنف
احمد خلیل جمعہ

مترجم
محمود احمد غضنفر

ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور


تبصرہ
اس کائنات میں سب سے پہلا انسانی جوڑا حضرت آدم اور حضرت حوا علیہما السلام کا تھا۔ اسی جوڑے سے شروع ہونے والی نسل انسانی قیامت تک بڑھتی رہے گی۔ نسل انسانی کے اس تسلسل میں کچھ قدسی صفت شخصیات ایسی بھی ہیں، جن کو انبیاء علیہم السلام کے لقب سے پکارا جاتا ہے،جو اللہ کے سب سے زیادہ مقرب اور محترم بندے ہوتے ہیں۔ زیر نظر کتاب '' نساء الانبیاء '' میں انبیاء کرام کی دس بیویوں کا ایمان افروز اور عبرت آموز تذکرہ ہے۔ جسے عربی زبان میں ایک فاضل اجل احمد خلیل جمعہ نے تحقیقی اسلوب سے لکھا ہے، اور جس کا رواں اور شگفتہ اردوترجمہ مولانا محمد احمد غضنفر نے کیا ہے۔ اس میں حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کا تذکرہ اس لیے نہیں کیا گیا، کہ وہ بذات خود ایک مستقل کتاب کا تقاضا کرتا ہے۔کتاب میں سب سے پہلے روئے زمین کی سب سے پہلی خاتون حوا علیہا السلام کا تذکرہ ہے، جسے تعمیر کعبہ میں اپنے خاوند کے ساتھ شرکت کا اعزاز حاصل ہے۔ پھر نوح اور لوط علیہما السلام کی بدکردار بیویوں کا عبرت آموز بیان ہے، جو اسلام کی دعوت میں رکاوٹ اور اللہ تعالیٰ کے دین میں خیانت کی مرتکب تھیں۔ بعد ازاں سیدنا اسمٰعیل علیہ السلام کی اہلیہ رعلۃ کا ذکر ہے، جن کوحضرت ابراہیم علیہ اسلام نے پسندیدگی کی سند عطا کی۔ پھر حضرت یعقوب علیہ السلام کی بیوی راحیل کے سوانح دیے گئے ہیں، جو حضرت یوسف علیہ السلام کی والدہ ماجدہ تھیں۔ اسی طرح حضرت ایوب علیہ السلام کی اطاعت شعار زوجہ لیّا ، موسی علیہ السلام کی شرم وحیا سے متصف زوجہ اور حضرت زکریا علیہ السلام کی بیوی ایشاع کے حیات نامے فراہم کیے گئے ہیں۔ انتہائے آخر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ازواج سارہ اورہاجرہ علیہما السلام کے ایمان افروز تذکرے پر اس کتاب کا اختتام ہوتا ہے۔ دور حاضر کی وہ خواتین جو پاکیزہ اور تقویٰ شعار زندگی کی جستجو رکھتی ہوں، ان کےلیے یہ کتاب ایک مشعل راہ ہے جس کی روشنی میں وہ اپنے گھروں کی فضا کو جنت نظیر بنا کر عصری طاغوتی ثقافت کے خلاف ایک صالح تمدن کا حصار قائم کرسکتی ہیں۔(ک۔ح)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
سخنے مترجم
انتساب
زوجہ حضرت آدم علیہ السلام
زوجہ حضرت نوح علیہ السلام
زوجہ حضرت لوط علیہ السلام
زوجہ حضرت اسماعیل علیہ السلام
زوجہ حضرت یعقوب علیہ السلام
زوجہ حضرت ایوب علیہ السلام
زوجہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
زوجہ حضرت زکریا علیہ السلام
ازواج حضرت ابراہیم علیہ السلام
زوجہ حضرت ابراہیم علیہ السلام
کتابیات
 
Top