• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نظریہ پاکستان اور ہمارے تعلیمی اداروں کا کردار!(ظفراقبال ظفر)

ظفر اقبال

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 22، 2015
پیغامات
281
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
104
ظفراقبال ظفر)
قارئین کرام! ہمارے نشریاتی ادارے اور ہمارے تعلیمی ادارے جدیدیت کے نام پر مغربی تہذیب کی پراگندگی عریانی اور فحاشی کو ملک کی پچھتر فیصد مشرقی تہذیب کی دلدادہ شرم و حیاءکی پیکر خوددار اور غیرتِ ایمانی سے سرشار آبادی تک پھیلانے کےلئے مذموم کارروائیاں کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے معاشرہ میں جرائم میں حد درجہ اضافہ، بے راہ روی، عریانی، فحاشی اور عیاشی کا چلن عام ہو رہا ہے۔ معاشرہ میں افراتفری، دنگا، فساد لاقانونیت پیدا ہو رہی ہے۔ دوسری جانب کبھی سیلاب کی تباہ کاریاں تو کبھی ڈینگی مچھر کی کارستانیاں ملک و قوم کےلئے سوہانِ روح بنے ہوئے ہیں۔ اِن حالات میں تمام پاکستانی مرد و زن کےلئے لازم ہے کہ وہ معاشرہ میں اصلاحِ احوال کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ مگر سب سے پہلے تمام قوم کو اجتماعی طور پر اللہ کے حضور توبہ کرنی ہوگی۔ لہٰذا اِس وقت قوم کو سب سے پہلے توبہ کر کے عین اِسلامی روایات کے مطابق اپنا نیا سفر شروع کرنا چاہئے۔
 
Top