• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نعتِ رسول مقبول ﷺ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
نعتِ رسول مقبول ﷺ

خواجہ عبد المنان رازؔ
دیارِ مصطفےٰ ﷺ تیری فضا ہے کتنی نورانی!!
مہ و انجم سے دلکش ہے ترے ذرّوں کی تابانی
سلام ا پر درود ان پر، درود ان پر سلام ان پر
کہ جن کے فیض نے بخشا ہے مجھ کو نورِ ایمانی
من از ایں بحث می ترسم کہ او خاکیست یا نوری
مقامِ مصطفےٰ، واعظ! نہ من دانم نہ تودانی!
حدیثِ مصطفےٰ سے جب کسی نے رہنمائی لی،
ہوئی آساں ہر اک مشکل ہوا عقدہ ہر اک یانی
مرا ایمان محکم ہے کہ دنیا اک جہنم ہے
کہ جب تک آ نہیں جاتا یہاں دستورِ قرآنی
وہ ہیں ختمِ رسل ختمِ نبوت شان ہے ان کی
یہی شانِ نبوت ہے ہمارا جزوِ ایمانی
تبسم لب پہ ہوتا تھا کہ تارے جھلملاتے تھے
زباں پر بات ہوتی تھی کہ ہوتی تھی گل افشانی
ہے اسوہ اور سیرت ان کی تفسیرِ کلام اللہ
بجز اس کے نہیں اے راز ممکن کچھ ثنا خوانی
خدایا کر دے روشن میرا سینہ نورِ ایماں سے
کہ ان کے روبرو جا کر نہ ہو مجھ کو پشیمانی!​
 
Top