• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نفیر عام (ہر حال میں جنگ کرنا فرض ہے)۔ تفسیر السراج۔ پارہ:5

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَاِنَّ مِنْكُمْ لَمَنْ لَّيُبَطِّئَنَّ۝۰ۚ فَاِنْ اَصَابَتْكُمْ مُّصِيْبَۃٌ قَالَ قَدْ اَنْعَمَ اللہُ عَلَيَّ اِذْ لَمْ اَكُنْ مَّعَھُمْ شَہِيْدًا۝۷۲ وَلَىِٕنْ اَصَابَكُمْ فَضْلٌ مِّنَ اللہِ لَيَقُوْلَنَّ كَاَنْ لَّمْ تَكُنْۢ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَہٗ مَوَدَّۃٌ يّٰلَيْتَنِيْ كُنْتُ مَعَھُمْ فَاَفُوْزَ فَوْزًا عَظِيْمًا۝۷۳ فَلْيُقَاتِلْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ الَّذِيْنَ يَشْرُوْنَ الْحَيٰوۃَ الدُّنْيَا بِالْاٰخِرَۃِ۝۰ۭ وَمَنْ يُّقَاتِلْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ فَيُقْتَلْ اَوْ يَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِيْہِ اَجْرًا عَظِيْمًا۝۷۴ وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَالْمُسْتَضْعَفِيْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاۗءِ وَالْوِلْدَانِ الَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اَخْرِجْنَا مِنْ ھٰذِہِ الْقَرْيَۃِ الظَّالِمِ اَہْلُھَا۝۰ۚ وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ وَلِيًّا۝۰ۚۙ وَّاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ نَصِيْرًا۝۷۵ۭ
اورتم میں کوئی ایسا ہے کہ نکلنے میں دیر کرتا ہے ۔پھر اگرکوئی مصیبت تم پر آگئی توکہتا ہے مجھ پر خدانے فضل کیا کہ میں ان کے ساتھ حاضر نہ تھا۔۱؎(۷۲) اورجوخدا سے تمھیں کچھ فضل ملا۔توایسی ایسی باتیں کرتا ہے کہ گویا تم میں اور اس میں کچھ دوستی نہ تھی۔(یعنی کہتا ہے )کہ اے کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا اوربڑی مراد پاتا۔(۷۳)جولوگ حیات دنیا کو آخرت کے عوض بیچتے ہیں ان کو چاہیے کہ خدا کی راہ میں جہاد کریں اورجوکوئی اللہ کی راہ میں لڑے اور پھر مارا جائے یا غالب ہو، ہم اسے بڑا ثواب دیں گے۔(۷۴)اور تمھیں کیا ہوگیا کہ تم خدا کی راہ میں اور ان ناتوان مردوں۲؎ اورعورتوں اوربچوں کے لیے نہیں لڑتے جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! اس شہر(مکہ) سے نکال جس کے لوگ ظلم کرنے والے ہیں اور اپنی طرف سے ہمارے لیے کوئی حمایتی پیدا کر اور مددگار بھیج۔(۷۵)
۱؎ منافق میں دون ہمتی اور خود غرضی بدرجہ اتم موجود ہوتی ہے جب کہ جہاد کے مواقع آتے ہیں، یہ عملاًکسل وتاخیر سے کام لیتا ہے اورپھر اگر مسلمانوں کو کوئی حادثہ پیش آجائے تو خوش ہوتا ہے کہ میں اس میں شریک نہیں تھا اور اگر انھیں حریت وآزادی کی نعمتوں سے کچھ حصہ ملے تو یہ بھی الجھتا ہے کہ اے کاش میں بھی اس کے شریک حال ہوتا۔اس آیت میں انھیں منافقین کا حال بیان کیا ہے کہ دیکھیے اپنی اس ذلیل ذہنیت پر کس درجہ قانع ہیں ۔
نفیر عام

۲؎ ہجرت کے بعد بعض لوگ مکہ میں ایسے رہ گئے جو نہ ہجرت پر قادر تھے نہ جہاد پر ۔ مکہ والے انھیں مجبور کرتے کہ وہ اسلام کو چھوڑ دیں۔ ان کا ایمان انھیں ہر ابتلاء وآزمائش کو برداشت کرلینے کی تلقین کرتا۔ ان آیات میں مسلمانوں کو اعلان عام کے ذریعہ سے جہاد پر آمادہ کیا ہے کہ ان کمزور و ناتوان مسلمانوں کی حفاظت کے لیے سینہ سپر ہوجائیں۔ اس لیے کہ مسلمان ''مظلوم وضعیف '' ہوکر دنیا میں نہیں رہ سکتا۔ وہ ضعف وظلم کے خلاف اعلان جنگ ہے ۔اس کا ذرہ ذرہ بغاوت وانقلاب میں سمویا ہوا ہے ۔ اس کی رگوں میں خون کی جگہ آزادی وخلافت کی بجلیاں دوڑ رہی ہیں۔ ناممکن ہے کہ وہ مسلمانوں کو کمزور ومضمحل دیکھے اور اس کے دل میں غیرت وغصہ کا طوفان نہ بپا ہوجائے ۔ اس کی فطرت حق وصدق کی تائید کے لیے ہے ۔ وہ منصہ شہودپر آیا ہی اسی لیے ہے کہ اللہ کی نیابت کا حق ادا کرے اورظلم وعدوان کے خلاف پرزور آواز بلند کرے بلکہ طغیان وسرکشی کے خلاف خود رعد وصاعقہ بن جائے اور زمین استبداد کے لیے تہلکہ کی شکل اختیار کرلے۔یہی وہ توقعات ہیں جو مسلمانوں سے وابستہ ہیں اوراسی لیے خدائے غیور کا خطاب ہے ۔ وَماَلَکُمْ لاَ تُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ یعنی اے جہاد سے پیچھے رہنے والے انسانو! تمھیں کیا ہوگیا ہے کہ تم باوجود مسلمان ہونے کے اس فریضہ سے غافل ہوگئے ہو۔

گویا ظالموں سے جہاد کرنا مرد مومن کی شریعت میں داخل ہے ۔ جس سے ایک لمحہ بھی تغافل جائز نہیں۔ اس آیت میں تعجب وتوبیخ کو باہم ملادیا ہے ۔ وَمَالَکُمْ کہہ کر اظہار تعجب بھی کیا ہے اورڈانٹا بھی ہے کہ کیوں جہاد پر آمادہ نہیں ہوتے۔
حل لغات

{لَیُبَطِّئَنَّ} کسل اورسستی۔{فَوْزٌ} کامیابی وکامرانی {یَشْرُوْنَ} شراء بمعنی بیع بھی آتا ہے۔
 
Top