• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز تراویح کی رکعات کی تعداد ۔۔۔ مقلدین کے نزدیک

شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
نماز تراویح اور نام نہاد اہلحدیثوں کی فریب کاریاں

دن رات صحیح بخاری کی رٹ لگانے والے صحیح بخاری کی روایت چھوڑ کر دوسری کتب کی طرف کیوں راغب ہیں؟؟؟
صحیح بخاری کی روایت بتاتی ہے کہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے دور خلافت میں لوگوں کو ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے لوگوں کو جمع کیا۔
اس صحیح روایت کو چھوڑ کر اس روایت کے پیچھے پڑ گئے جس میں دو قاریوں کے پیچھے (ابی بن کعب اور تمیم الداری رضی اللہ تعالیٰ عنہما) جمع کرنے کا ذکر ہے۔
اس میں ہے کہ انہیں گیارہ رکعات پڑھانے کو کہا گیا۔
کیا کسی روایت سے ملتا ہے کہ اس حکم پر عمل درآمد ہؤا؟؟؟
کیا کسی روایت میں ہے کہ دونوں حضرات کتنی کتنی رکعات پڑھاتے تھے؟؟؟
جبکہ ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اقتدا میں لوگ تراویح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ ہی میں مسجد نبوی میں پڑھتے تھے۔
ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیس رکعت تراویح پڑھانا بھی ثابت ہے۔
 
شمولیت
دسمبر 14، 2019
پیغامات
31
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
11

۔
جی بالکل ملتا ہے کہ اس پر ان دونوں قاری ابی بن کعب اور تمیم الداری رضی اللہ عنھم اجمعین نے عمل بھی کیا

چنانچہ امام ابو بکر بن شیبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ
ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ، أَنَّ السَّائِبَ أَخْبَرَهُ: «أَنَّ عُمَرَ جَمَعَ النَّاسَ عَلَى أُبَيٍّ وَتَمِيمٍ فَكَانَا يُصَلِّيَانِ إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً يَقْرَآنِ بِالْمِئِينَ» يَعْنِي فِي رَمَضَانَ
[مصنف ابن أبي شيبة ١٦٢/٢ رقم ٧٦٧١]

یہ لیں جی آپ نے کہا کیا کسی صحیح روایت میں ہے کہ انہوں نے اس حکم پر عمل بھی کیا ؟؟

تو اس کا جواب اس روایت سے مل گیا روایت میں صاف الفاظ ہیں کہ
فَكَانَا يُصَلِّيَانِ إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً
یعنی وہ دونوں یعنی ابی بن کعب اور تمیم الداری رضی اللہ عنھم اجمعین گیارہ رکعات پڑھاتے تھے۔
معلوم ہوا کہ اس حکم پر عمل بھی ہوا ہے۔
 
Last edited:
شمولیت
دسمبر 14، 2019
پیغامات
31
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
11
نماز تراویح اور نام نہاد اہلحدیثوں کی فریب کاریاں

جبکہ ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اقتدا میں لوگ تراویح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ ہی میں مسجد نبوی میں پڑھتے تھے۔
ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیس رکعت تراویح پڑھانا بھی ثابت ہے۔

اگر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا بیس رکعت تراویح پڑھانا ثابت ہے؟
تو ثابت کریں نا؟؟؟؟
کون سی روایت میں ثابت ہے؟؟
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
کیا کسی روایت میں ہے کہ دونوں حضرات کتنی کتنی رکعات پڑھاتے تھے؟؟؟
یعنی وہ دونوں یعنی ابی بن کعب اور تمیم الداری رضی اللہ عنھم اجمعین گیارہ رکعات پڑھاتے تھے۔
کیا دونوں گیارہ گیارہ رکعات پڑھاتے تھے یا کہ دونوں گیارہ کے عدد کو پورا کرتے تھے؟
ثبوت کے ساتھ لکھئے گا۔
 
Last edited:
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
اگر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا بیس رکعت تراویح پڑھانا ثابت ہے؟
تو ثابت کریں نا؟؟؟؟
ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیس رکعات تراویح پڑھانا
ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ رمضان میں مسجد نبوی میں بیس رکعات تراویح اور تین وتر پڑھایا کرتے تھے۔
مصنف ابن أبي شيبة: كَمْ يُصَلِّي فِي رَمَضَانَ مِنْ رَكْعَةٍ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ: «كَانَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فِي رَمَضَانَ بِالْمَدِينَةِ عِشْرِينَ رَكْعَةً، وَيُوتِرُ بِثَلَاثٍ»
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
لأحاديث المختارة = المستخرج من الأحاديث المختارة مما لم يخرجه البخاري ومسلم في صحيحيهما :
أخبرنَا أَبُو عبد الله مَحْمُود بن أَحْمد بن عبد الرَّحْمَن الثَّقَفِيُّ بِأَصْبَهَانَ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ أَبِي الرَّجَاءِ الصَّيْرَفِي أخْبرهُم قِرَاءَة عَلَيْهِ أَنا عبد الْوَاحِد بن أَحْمد الْبَقَّال أَنا عبيد الله بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ أَنا جَدِّي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ جَمِيلٍ أَنا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ أَنا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ عُمَرَ أَمَرَ أُبَيًّا أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فِي رَمَضَانَ فَقَالَ إِنَّ النَّاسَ يَصُومُونَ النَّهَار وَلَا يحسنون أَن (يقرؤا) فَلَوْ قَرَأْتَ الْقُرْآنَ عَلَيْهِمْ بِاللَّيْلِ فَقَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ هَذَا (شَيْءٌ) لَمْ يَكُنْ فَقَالَ قَدْ عَلِمْتُ وَلَكِنَّهُ أَحْسَنُ فَصَلَّى بِهِمْ عِشْرِينَ رَكْعَة (إِسْنَاده حسن)
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
نماز تراویح اور نام نہاد اہلحدیثوں کی فریب کاریاں
گیارہ کے عدد کے لئے نام نہاد اہلحدیثوں نے صحیح بخاری کو چھوڑ دیا۔
مگر یہ گیارہ کا عدد بھی ان کے گلے کا ہار بننے کی بجائے ان کے گلے اٹکے گا۔
آئیے دیکھیں وہ کیسے؟
یہ کہتے ہیں تراویح آٹھ رکعات ہے۔
اگر تہجد اور تراویح کو ایک ہی نماز سمجھا جائے تو وتر کو شامل کرکے گیارہ رکعات بنتی ہیں تو وتر تین ثابت ہوئے۔
صحیح بخاری کی روایت سے بھی سارا سال (رمضان و غیر رمضان) وتر تین ثابت ہوئے۔
تراویح کو گیارہ ثابت کرنے کے لئے صحیح بخاری کو چھوڑا۔
وتر تین سے اعراض کے لئے اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو چھوڑا۔
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
اصول حدیث سے دو آدمیوں پر جمع کرنے والی حدیث شاذ کہلائے گی کہ وہ صحیح بخاری کی صحیح حدیث (جس میں ایک آدمی ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر جمع کیا ) کے مخالف ہے۔
 
شمولیت
دسمبر 14، 2019
پیغامات
31
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
11
ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیس رکعات تراویح پڑھانا
ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ رمضان میں مسجد نبوی میں بیس رکعات تراویح اور تین وتر پڑھایا کرتے تھے۔
مصنف ابن أبي شيبة: كَمْ يُصَلِّي فِي رَمَضَانَ مِنْ رَكْعَةٍ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ: «كَانَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فِي رَمَضَانَ بِالْمَدِينَةِ عِشْرِينَ رَكْعَةً، وَيُوتِرُ بِثَلَاثٍ»
روایت مذکور کا جواب

اس روایت میں علت یہ ہے کہ یہ روایت منقطع ہے کیوں کہ عبد العزیز بن رفیع نے ابی بن کعب کا دور نہیں پایا اور جب دور نہیں پایا تو ظاہر سی بات ہے کہ ان سے کچھ سنا بھی نہیں ہے۔ لہذا روایت منقطع ہے۔
ذیل میں ہم اس حقیقت کو بیان کرتے ہیں۔

امام بخاری رحمہ اللہ عبد العزیز بن رفیع کے تعلق سے کہتے ہیں کہ:
"قال محمد بن حميد عن جرير: أتي عليه نيف وتسعون سنة"
جریر نے کہا کہ عبد العزیز بن رفیع نے نوے سال سے زائد عمر پائی ہے۔
[التاریخ الکبیر للبخاری ۱۱/۶]
PicsArt_02-09-07.49.42.png

امام ابن حبان فرماتے ہیں کہ:
"مات بعد الثلاثين ومائة "
یعنی عبد العزیز بن رفیع کی وفات ۱۳۰ھ کے بعد ہوئی۔
[الثقات لابن حبان ۱۲۳/۵]
PicsArt_02-09-08.01.57.png

یعنی اس سے یہ بات واضح ہوئی کہ عبد العزیز بن رفیع نے 90 سال کی عمر پائی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کی وفات 130 ہجری میں ہوئی ہے تو اس حساب سے ان کی پیدائش بنتی ہے 40 ہجری کے قریب قریب ہوئی ہے کیوں کہ 130 ہجری سے 90 سال پیچھے آیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ 40 ہجری یا 39 ہجری یا اسی کے قریب قریب عبد العزیز بن رفیع کی پیدائش ہوئی۔

جبکہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی وفات 30ھ میں ہوئی ہے۔
چنانچہ امام ابو نعیم الاصبھانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی وفات میں اختلاف ہے۔ بعض کہتے ہیں عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں 22 ہجری میں ان کی وفات ہوئی اور بعض کہتے ہیں عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت میں 30ھ میں ان کی وفات ہوئی اور یہیں بات صحیح ہے کیوں کہ زر بن حبیش نے عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت میں ان سے ملاقات کی۔
[معرفۃ الصحابۃ لأبی نعیم ۲۱۴/1]
JointPics_20200209_204810.JPG

معلوم ہوا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی وفات تو 30 ہجری میں ہو چکی تھی۔ اسی بات کو امام ابو نعیم رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا ہے۔
جبکہ عبد العزیز بن رفیع کی وفات 40ھ یا 39ھ یا اسی کے قریب قریب ہوئی تھی
تو گزشتہ تفصیل سے معلوم ہوا کہ عبد العزیز بن رفیع نے ابی بن کعب کا زمانہ نہیں پایا اور جب زمانہ نہیں پایا تو ظاہر ہے کہ ان سے کچھ سنا بھی نہیں ہے لہذا زیر بحث روایت منقطع ہے۔

تو اس کو اس صحیح روایت کے خلاف بھلا کیسے حجت بنایا جا سکتا ہے جس میں گیارہ رکعت کی تعداد مذکور ہے؟
 
Top