• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز كو قصر كرنے سے متعلق

شمولیت
جولائی 14، 2012
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ایک ساتھی نے یہ سوال کیا ہے کہ وہ ہفتے بعد اپنے گھر گوجرانوالہ جاتا ہے۔ اور وہ لاہور میں رہتا ہے۔ تو کیا وہ لاہور میں یا پھر اپنے گھر میں قصر نماز پڑھ سکتا ہے۔

جزاک اللہ خیرا
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
قصر کی اجازت مسافر کے لیے ہے نہ کہ مقیم کے لیے۔ اور مسافر وہ ہے جسے عرف میں مسافر سمجھا جاتا ہو۔ اپنے آبائی گھر میں عرفا کسی کو مسافر نہیں سمجھا جاتا ہے لہذا وہ گوجرانولہ میں مقیم شمار ہو گا اور مکمل نماز پڑھے گا جہاں تک لاہور کی بات ہے تو وہ اس کی اکاموڈیشن، کام کی تفصیلات، رہائش و سہولیات کی نوعیت، دنوں کی تعداد وغیرہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے کوئی بات کہی جا سکتی ہے کہ وہ ان حالات میں مسافر شمار ہو رہا ہے یا نہیں؟ سادہ سا حل تو یہ ہے کہ لاہور میں مقیم دنوں میں اس کے قریب والے اسے مسافر سجھتے ہیں یا نہیں؟ اس سے فیصلہ کر لے۔
 
Top