الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
نماز میں کی جانے والی غلطیاں - ویڈیو ضرور دیکھیں !!!
بھائی فورم پر ویڈیو اپ لوڈنگ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ کیونکہ یہ اسپیس زیادہ لیتی ہیں اور اس سے ہوسٹنگ کے اخراجات کافی بڑھ جاتے ہیں۔
آپ درج ذیل دو سائٹس پر بھی اپ لوڈ کر دیجئے تو امید ہے پھر یہ ویڈیو کہیں نہیں جاتی۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا۔۔ویڈیو پروڈیوسرز،شئیر کرنے والے اور خصوصا اردو ترجمہ کرنے والے کو کہ اس سے سب باآسانی سمجھ سکیں گے،اللہ سبحانہ وتعالٰی صراطِ مستقیم پر گامزن رکھیں اور بہترین اجر عطا کریں۔آمین رسول اللہ ﷺ نے فرمایا"جب تم نماز کے لیے آؤتو ہم سجدے میں ہوں توتم بھی سجدے میں شامل ہو جاؤ"صحیح۔سنن ابی داؤد عن عبداللہ ابن مغفر رضی اللہ عنہ ان النبی ﷺ قال"من وجدنی راکعا او قائما او ساجدا فلیکن معی علی حالتی التی انا علیہا سیدنا عبد اللہ بن مغفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"جو مجھے رکوع،قیام یا سجدے کی حالت میں پائے تو اسے چاہیے کہ جس حالت میں مجھے پائے،اسی میں میرے ساتھ شامل ہوجائے(المفہوم)ترجمہ کی تصحیح کے لیے خضر حیات
نماز میں کی جانے خصوصا خواتین کی عمومی غلطی کہ اگر وہ باجماعت نماز کی دوسری یا تیسری رکعت میں پہنچتی ہیں تو تکبیر کے بعد پہلےذرا الگ ہو کر رہ جانے والی رکعات پڑھتی ہیں اور پھر با جماعت نماز میں شامل ہو جاتی ہیں!!حالانکہ اوپر کیا حادیث میں اس کا حکم واضح ہے۔۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا:جب تم نماز کے لیے آؤ تو اطمینان اور سکون کے ساتھ آؤ،جو نماز تمہیں مل جائےاسے پڑھ لو،اورجو نہ مل سکے اسے مکمل کر لو(صحیح بخاری) یعنی جس حالت میں امام کوپائیں،اسی حالت میں نماز میں شامل ہو جائیں۔بعد میں رہ جانے والی نماز مکمل کرلیں!!