• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز میں کی جانے والی غلطیاں - ویڈیو ضرور دیکھیں !!!

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
شاکر بھائی یا محمد ارسلان بھائی کیا آپ اس ویڈیو کو ڈائنلوڈ کر کے اس فورم پر دوبارہ اپلوڈ کر دیں تا کہ یہ اس فورم پر محفوظ ہو جائے
بھائی فورم پر ویڈیو اپ لوڈنگ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ کیونکہ یہ اسپیس زیادہ لیتی ہیں اور اس سے ہوسٹنگ کے اخراجات کافی بڑھ جاتے ہیں۔
آپ درج ذیل دو سائٹس پر بھی اپ لوڈ کر دیجئے تو امید ہے پھر یہ ویڈیو کہیں نہیں جاتی۔

vimeo.com
metacafe.com

والسلام
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا۔۔ویڈیو پروڈیوسرز،شئیر کرنے والے اور خصوصا اردو ترجمہ کرنے والے کو کہ اس سے سب باآسانی سمجھ سکیں گے،اللہ سبحانہ وتعالٰی صراطِ مستقیم پر گامزن رکھیں اور بہترین اجر عطا کریں۔آمین
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا"جب تم نماز کے لیے آؤتو ہم سجدے میں ہوں توتم بھی سجدے میں شامل ہو جاؤ"صحیح۔سنن ابی داؤد
عن عبداللہ ابن مغفر رضی اللہ عنہ ان النبی ﷺ قال"من وجدنی راکعا او قائما او ساجدا فلیکن معی علی حالتی التی انا علیہا
سیدنا عبد اللہ بن مغفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"جو مجھے رکوع،قیام یا سجدے کی حالت میں پائے تو اسے چاہیے کہ جس حالت میں مجھے پائے،اسی میں میرے ساتھ شامل ہوجائے(المفہوم)ترجمہ کی تصحیح کے لیے خضر حیات

نماز میں کی جانے خصوصا خواتین کی عمومی غلطی کہ اگر وہ باجماعت نماز کی دوسری یا تیسری رکعت میں پہنچتی ہیں تو تکبیر کے بعد پہلےذرا الگ ہو کر رہ جانے والی رکعات پڑھتی ہیں اور پھر با جماعت نماز میں شامل ہو جاتی ہیں!!حالانکہ اوپر کیا حادیث میں اس کا حکم واضح ہے۔۔
رسول اللہﷺ نے فرمایا:جب تم نماز کے لیے آؤ تو اطمینان اور سکون کے ساتھ آؤ،جو نماز تمہیں مل جائےاسے پڑھ لو،اورجو نہ مل سکے اسے مکمل کر لو(صحیح بخاری)
یعنی جس حالت میں امام کوپائیں،اسی حالت میں نماز میں شامل ہو جائیں۔بعد میں رہ جانے والی نماز مکمل کرلیں!!
 
Top