• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نواب وحید الزماں کی شخصیت، ایک تحقیقی جائزہ

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
عمران ناصر بھائی نے کمال کر دیا ہے،،کمال سے مراد بہت ہی عمدہ طریقے سے سمجھایا ہے ، مگر اللہ سمجھ کی توفیق دے،آمین
جزاک اللہ خیرا
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
السلام علیکم

جناب کی خدمت میں عرض ہے کہ جب ایک غزوہ میں کچھ کفارِ مکہ کو قیدی بنایا گیا تو ان کا فدیہ یہ قرار دیا گیا کہ وہ مسلمانوں کو پڑھنا لکھنا سکھا دیں تو کیا اب آپ کی منطق کی زد میں وہ نفوسِ قدسیہ بھی آئیں گی کہ کفار سے تعلیم حاصل کرنے کی پاداش میں وہ ناقابلِ اعتبار یا (معاذاللہ) قابلِ ملامت ہیں؟
السلام علیکم
جناب کی خدمت میں عرض ھے کہ جب ایک غزوہ (غزوہ بدر) میں کچھ کفار کو قیدی بنایا گیا تھا تو ، ان قیدیوں میں سے کچھ کا فدیہ یقیناً یہ قرار دیا گیا تھا کہ وہ مسلمانوں کو لکھنا پڑھنا سکھادیں ۔ لیکن جناب عرض یہ ھے آپ سے کہ کیا اور کون سا علم لکھنا پڑھنا سکھانا تھا ؟؟
کیا قرآن اور حدیث کا علم ان سے مسلمانوں نے سیکھنا تھا ؟ اس بارے میں جناب کو " تحقیق" کرنے کی ضرورت ھے ۔ اور رہا معاملہ وحید الزمان کا تو جناب نے اپنی لکھی عبارت میں خود تسلیم کرلیا ھے کہ جیسے غزوہ بدر میں گرفتار کفار سے تعلیم حاصل کی گئی ویسے ہی وحید الزمان سے آپ لوگ تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ یعنی کہ آپ اہل حدیثوں کو مسلمانوں میں سے کوئی استاد نہیں ملا دین اسلام پڑھنے کو؟ ۔ ملا بھی تو شیعہ رافضی کافر ؟؟؟ افسوس کی بات ھے ، بہت افسوس کی بات ھے ، اور ضدی پنے کی انتہا کردی ھے آپ لوگوں نے ، وحید الزمان کو شیعہ ، کافر ، رافضی ، گستاخ صحابہ ، بے حجت کہتے ہیں لیکن اس کے " میٹھے " میٹھے" کو ھڑپ کرنے کے واسطے مثالیں دیتے ہیں دور نبوت کے ایک عمل کی ؟؟؟ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ وحید الزمان کو کس معارکہ میں گرفتار کیا تھا ؟؟ کہ اس کے فدیہ میں اس سے آج تک آپ اہل حدیث استفادہ فرمارہے ہیں ؟؟؟

محترم سہج صاحب ! یہ دین کا معاملہ ہے، ذاتی پسند ناپسند کا نہیں، یہاں میٹھا (جو بمطابق قرآن وسنت ہو) ھپ ہی کیا جائے گا چاہے کہنے والا کوئی بھی ہو اور کڑوا (جو خلافِ قرآن وسنت ہو) تھو ہی کیا جائے گا چاہے کہنے والا کوئی بھی ہو۔ یہی ہماری دعوت ہے جو ہم آپ کو بھی دے رہے ہیں۔
نا جناب نا ۔ مجھے آپ کی یہ دعوت قبول نہیں ھے ۔ یعنی مرزا قادیانی ملعون لعنتی کی کوئی بات آپ کو " میٹھی" لگی تو اسے بھی آپ ھپ کرلیں گے ؟ کیا ایک کافر سے آپ امید رکھتے ہیں کہ وہ " بمطابق قرآن و سنت " کچھ کہے گا ؟ وحید الزمان شیعہ بھی مرتد ھوگیا تھا اور مرزا لعنتی جھوٹی نبوت کا اعلان کرکے مرتد ھوگیا تھا ۔ دونوں کا ایک جیسا معاملہ تھا ۔ تو پھر آپ صرف وحید الزمان شیعہ کا ہی میٹھا کیوں ھپ کرتے ہیں ۔ ؟؟؟ آج اعلان کردیجئے جناب کہ آپ مرزا قادیانی لعنتی کا بھی میٹھا ھپ کرتے ہیں ۔
ویسے کیا بتانا پسند کریں گے آپ کہ یہ پیمانہ جو آپ نے بتایا کہ
یہ دین کا معاملہ ہے، ذاتی پسند ناپسند کا نہیں، یہاں میٹھا (جو بمطابق قرآن وسنت ہو) ھپ ہی کیا جائے گا چاہے کہنے والا کوئی بھی ہو اور کڑوا (جو خلافِ قرآن وسنت ہو) تھو ہی کیا جائے گا چاہے کہنے والا کوئی بھی ہو۔ یہی ہماری دعوت ہے جو ہم آپ کو بھی دے رہے ہیں۔
یہ کس حدیث میں آیا ھے ؟؟؟

اور جناب کے علم میں یہ بات بھی ضرور ہو گی کہ پاکستان کا موجودہ نظامِ تعلیم بھی ایک انگریز (لارڈ میکالے) کا مرتب کردہ ہے اور جس کے بارے میں مشہور ہے کہ انگلستان واپسی پر جب اس سے استفسار کیا گیا کہ آپ جو نظامِ تعلیم رائج کر کے آئے ہیں اس سے تو ایک مسلمان بھی عیسائی نہ ہو گا تو موصوف نے جواب دیا کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی مسلمان عیسائی نہ ہو مگر کوئی مسلمان، مسلمان بھی نہ رہے گا، تو سوال محترم سے یہ ہے کہ آپ بھی اسی تعلیمی نظام کا حصہ نہ صرف رہے ہوں گے بلکہ آج کی تاریخ میں اس سے مستفید بھی ہوتے ہوں گے۔
جی ہاں جناب میں نے بھی اے بی سی پڑھی ھے اور آپ نے بھی پڑھی ہی ھو گی ۔ لیکن یہ آپ نے کیسے سمجھ لیا کہ لارڈ میلالے (معاذ اللہ) کوئی اللہ کا مقرب بندہ تھا ، جس کا کہا ایک ایک حرف پورا ھوگا ؟؟؟ کافروں کی ہی تعلیمات پر چلیں تو ایسی سوچ پیدہ ھوتی ھے کہ لارڈ میکالے نے فرمایا تھا اسلئے ویسا ہی ھوگا ۔ کیا خیال ھے جناب کا مجاھدین اسلام کے بارے میں جو انتہائی جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کرتے ہیں ، اے بی سی بھی پڑھے ھوئے ہیں ، لیکن عالم کفار ان کے نام سے تھر تھر کانپتا ھے ۔ اور جناب کے اہل حدیث اہل علم حضرات جو اے بی سی جانتے ہیں اور دیگر خالص دنیاوی علوم جانتے ہیں ۔ ان حضرات کے بارے میں بھی حضرت لارڈ میکالے کا قول صادق آتا ھے یا نہیں ؟؟ لیکن نہیں بھی ان پر کیسے صادق آسکتا ھے ۔ بقول آپ کے آپ تو ہر کافر مشرک کذاب اور شیعہ کے " میٹھے " کو ھپ کرنے والے ہیں ۔ آپ کو کوئی اثر نہیں ھوتا ۔ یعنی کافر بھی قرآن و حدیث کے مطابق علم نچاور کرتے ہیں جناب اس سے استفادہ فرماتے ہیں ۔ بغیر دلیل ؟؟

آخر میں معافی چاھتا ھوں آپ سے بھی اور انتظامیہ سے بھی کہ آپ کی جانب سے بے سر و پا مراسلہ لکھنے کے جواب میں، میں نے بھی کچھ لکھ دیا ھے ۔

والسلام
 
shahzad

رکن
شمولیت
مارچ 17، 2011
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
144
پوائنٹ
42
السلام علیکم
! او میرے محدث، مفسر سحج صاحب۔آپ نے پوچھا کہ
ویسے کیا بتانا پسند کریں گے آپ کہ یہ پیمانہ جو آپ نے بتایا کہ
یہ دین کا معاملہ ہے، ذاتی پسند ناپسند کا نہیں، یہاں میٹھا (جو بمطابق قرآن وسنت ہو) ھپ ہی کیا جائے گا چاہے کہنے والا کوئی بھی ہو اور کڑوا (جو خلافِ قرآن وسنت ہو) تھو ہی کیا جائے گا چاہے کہنے والا کوئی بھی ہو۔ یہی ہماری دعوت ہے جو ہم آپ کو بھی دے رہے ہیں۔
یہ کس حدیث میں آیا ھے ؟؟؟
پہلی بات تو یہ کہ آپ کی عقل و دانش پہ واری جائیں۔ جیسا کہ مشہورقول ہے کہ دانا کے لیے اشارہ ہی کافی و شافی ہوتا ہے۔تو عمران ناصر بھائی نے بھی شاید اسی قول کے پیش نظر آپ کے سامنے یہ مثال رکھی تھی لیکن عمران بھائی شا ید اس قول سے واقف نہیں تھے کیونکہ ہوتے تو تھوڑا تفصیلاَ "میٹھا ھپ" کروادیتے لیکن خیر۔۔۔
ہا ں ہم اہل حدیثوں کا ایمان ہے کہ ہر صحیح بات یعنی قرآن و سنت(میٹھا) کی یا کم از کم قرآن و سنت کو سمجھنے کے لیے جہاں سے اورکسی سے بھی کچھ ملے تو ہم ھپ کر لیتے ہیں اور یہی تعلیم ہمارے نبیﷺ نے ہمیں دی ہے۔
اب رہی بات حدیث کی تو وہ مشہور حدیث آپ کی نظرو ں سے اوجل تو نہ ہو گی جس میں سونے اور سُچے نبیﷺ نے شیطان مردود سے ملا آیت الکرسی(میٹھا) کا ورد بھی سنت قرار دے دیا تھا اور صحابیوں اور ان کے جانشین وہابیوں نے پھر اسے اپنا(ھپ)بھی لیا ۔اور ایک اشارہ دیتا ہوں کسی بڑے سے پوچھ لی جئے گا کہ ' شیطان لعین سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی بھی اور ذیادہ جھوٹا اور بے ایمان نہیں ہے۔
۔۔۔۔میں نہ مانو میں نہ مانو، چا ہے مانے سارا جہان۔۔۔۔۔
 
طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
السلام علیکم
یعنی مرزا قادیانی ملعون لعنتی کی کوئی بات آپ کو " میٹھی" لگی تو اسے بھی آپ ھپ کرلیں گے ؟ کیا ایک کافر سے آپ امید رکھتے ہیں کہ وہ " بمطابق قرآن و سنت " کچھ کہے گا ؟ وحید الزمان شیعہ بھی مرتد ھوگیا تھا اور مرزا لعنتی جھوٹی نبوت کا اعلان کرکے مرتد ھوگیا تھا ۔ دونوں کا ایک جیسا معاملہ تھا ۔ تو پھر آپ صرف وحید الزمان شیعہ کا ہی میٹھا کیوں ھپ کرتے ہیں ۔ ؟؟؟
ایک مشہور حدیث ہے جس کا مفہوم ہے کہ کوئی انسان اپنے مان باپ کو گالی نہ نکالے کہ جب وہ کسی کے مان باپ کو گالی نکالے گا تو جوابا اس کے ماں باپ کو گالی نکالی جائے گی۔ افسوس ایسے لوگوں پر جو ایسے کلمات لکھتے ہیں جس کی بنا پر ان کے اکابرین اور بڑوں کی لٹیا ڈوب رہی ہے۔ اہل حدیث کی دشمنی میں ایسے کلمات کہہ رہے ہیں کہ اپنے بڑوں کی ہی پگڑیاں سرِبازار اچھل رہی ہیں۔ صحیح ہے کہ جب اللہ دین کی سمجھ کسی سے لے لیتا ہے تو عقل بھی رخصت ہو جاتی ہے۔ ورنہ جس کے اپنے دیوبندی اکابرین وحید الزماں کا وہی میٹھا میٹھا ہپ کرتے رہے ہوں وہ اس کا الزام اہل حدیث کو کیوں دیتا۔۔۔؟
لطیفہ: ایک شخص نے دوسرے شخص کو کہا: او کالے۔ جوابا اس نے سمجھانے کی کوشش کی کہ کالا ہونا کوئی عیب نہیں۔ مگر پہلا شخص بار بار کہے: او کالے او کالے۔ اس شخص نے جواب میں کہا: اگر میں کالا ہوں تو تیرے ماں باپ بھی تو سخت کالے ہیں۔ اب پہلا بولا کہ مرے ماں باپ کی بات نہ کر کہ وہ کالے ہیں۔ میں تو تجھے کہہ رہا ہوں کہ تو کالا ہے تو کالا ہے۔
نتیجہ: اس کالا کالا کی رٹ لگانے والے شخص کی ذہنی حالت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ مزید اوپر پیش کی گئی حدیث کے مفہوم سے بھی اندازہ ہو سکتا ہے کہ بےچارہ کس قدر کسی کی دشمنی میں نفسیاتی مریض بن چکا ہے کہ اپنے ماں باپ کی عزت کا بھی خیال نہیں اور اس بات کو گالی بنا رہا ہے جو خود اس کے اپنے ماں باپ کا وصف ہے۔ اللہ ہدایت دے، آمین یا رب العالمین۔
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
السلام علیکم

شہزاد صاحب

ہا ں ہم اہل حدیثوں کا ایمان ہے کہ ہر صحیح بات یعنی قرآن و سنت(میٹھا) کی یا کم از کم قرآن و سنت کو سمجھنے کے لیے جہاں سے اورکسی سے بھی کچھ ملے تو ہم ھپ کر لیتے ہیں اور یہی تعلیم ہمارے نبیﷺ نے ہمیں دی ہے۔
۔

یہ جو ایمان بتایا ھے آپ نے اس کے بارے میں قرآن اور حدیث سے دلیل دے دیجئے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی تعلیم ھے ؟ تو اس کی دلیل بھی قرآن اور حدیث سے فراہم کردیں ۔

یہ یاد رکھئیے گا جناب کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنے والا دین اسلام میں کیا حیثیت رکھتا ھے ۔

اب رہی بات حدیث کی تو وہ مشہور حدیث آپ کی نظرو ں سے اوجل تو نہ ہو گی جس میں سونے اور سُچے نبیﷺ نے شیطان مردود سے ملا آیت الکرسی(میٹھا) کا ورد بھی سنت قرار دے دیا تھا اور صحابیوں اور ان کے جانشین وہابیوں نے پھر اسے اپنا(ھپ)بھی لیا ۔اور ایک اشارہ دیتا ہوں کسی بڑے سے پوچھ لی جئے گا کہ ' شیطان لعین سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی بھی اور ذیادہ جھوٹا اور بے ایمان نہیں ہے۔
ماشاء اللہ بہت بڑی بات کردی ھے آپ نے ۔
اب مہربانی فرماکر وہ حدیث پیش کردیں جس میں شیطان سے ملے ھوئے (معاذاللہ) ورد کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے "سنت قرار دیا ھو" ؟ باقی یہ بات درست ھے کہ شیطان لعین سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی بھی اور ذیادہ جھوٹا اور بے ایمان نہیں ہے۔

شکریہ
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
ویسے جناب نے یہ بتانے کی زحمت نہیں کی کہ وحید الزمان شیعہ رافضی اور قادیانی ملعون لعنتی میں کیا فرق ھے ؟
یہ سوال آپ نے اچھا کیا اس کا جواب پڑھکر یقیناً آپ کو خوشی ہوگی۔ وحیدالزماں تقریباً تمام زندگی حنفی مقلد تھا اور مقلد بھی ایسا کہ اہل حدیث کے خلاف کتابیں لکھتا اور فقہ حنفی کا دفاع کرتا تھا لیکن آخر میں فقہ حنفی کی طرح ایک اور من گھڑت فقہ جعفری کا اسیر ہوگیا تھا یعنی تمام زندگی حنفی مقلد اور آخر عمر میں شیعہ مقلد۔تقلید کی نحوست وحیدالزماں پر ایسی چھائی کے بیچارہ تقلید سے تمام زندگی جان نہ چھڑا سکا اور رہا پھر بھی آپ ہی کا مقلد بھائی۔

غلام احمد قادیانی کا آپ کو تمیز سے نام لینا چاہیے تھا لیکن معلوم ہوتا ہے جس طرح آپ اپنے امام کو گالیاں دیتے ہیں اسی طرح اپنے حنفی بھائیوں کو بھی نہیں چھوڑتے۔ کذاب و دجال غلام احمد قادیانی دعویٰ نبوت سے پہلے حنفی مقلدین کا مناظر تھا جیسے امین اوکاڑوی صاحب۔ لیکن مقلدین کے لئے خوشی کی بات یہ ہے ان کا یہ مناظر دعویٰ نبوت کے بعد بھی حنفی ہی رہا اور تو اور اس کی ذریت آج بھی حنفی ہے اور حنفی مذہب کے منہ پر خوب کالک مل رہی ہے۔ظاہر ہے کہ غلام احمد قادیانی اور اس کی ذریت کا حنفی ہونا امام ابوحنیفہ اور ان کے مذہب پر کسی احسان عظیم سے کم نہیں کیونکہ قادیانی جیسے گمراہوں کا مختلف ادواروں میں حنفی مذہب قبول کرنے سے ہی حنفیوں کی تعداد ہمیشہ زیادہ رہی ہے۔ جیسے معتزلہ حنفی، قدری حنفی، شیعہ حنفی، جہمی حنفی وغیرہ وغیرہ وغیرہ
 
السلام علیکم جناب شاھد نذیر صاحب
رسی جل گئی مگر ضدی بل نہیں نکلے اور نکلیں گے بھی نہیں ، چاھے آپ کی ملاقات کروادی جائے مرزے لعنتی سے اور وحیدی شیعہ رافضی سے ، کہ وہ دونوں ہی غیر مقلدین تھے ۔ وحیدی کے بارے میں تو درجنوں مراسلات میں درجن سے زیادہ ثبوت پیش کرچکا ھوں کہ وحیدی آج بھی غیر مقلدین یعنی اہل حدیثوں کے اکابرین کی صف میں شمار کیا جاتا ھے ، اور رہا لعنت بھرا مرزا غلام احمد قادیانی ملعون ۔ جس کے لئے آپ نے فرمایا ھے کہ
غلام احمد قادیانی کا آپ کو تمیز سے نام لینا چاہیے تھا
۔۔۔۔ اس بارے میں معافی چاھتا ھوں جناب شاھد صاحب ، کیونکہ مرزے لعنتی کا نام آپ تمیز سے لیجئے کیونکہ آپ کے بڑوں سے بھی بڑے اکابر ین کے شیخ صاحب نے اپنے دوست اور ہمجولی مرزا غلام قادیانی ملعون کا نکاح پڑھانے کی سعادت حاصل کی تھی ۔ اسلئے یہ آپ پر لازم آتا ھے کہ آپ مرزے کا ادب فرمایا کریں اور اسکا نام بھی احترام سے لیا کریں ۔
اور یہ اسکین کی کاپی دیکھ لیجئے قادیانی آج تک خراج پیش کرتے ہیں غیر مقلد " مولوی نذیر حسین دہلوی" کو ،کہ اسنے جھوٹے مدعی بنوت لعنتی جانور کا " نکاح" پڑھایا تھا ۔

اور آگے چلتے ہیں

آپ کے ثناء اللہ امرتسری صاحب ، جن کے بارے میں آپ مجھ سے زیادہ جانتے ھوں گے انہوں نے قادیانیوں کو مسلمان بھی قرار دیا اور ان کے پیچھے نماز بھی جائز قرار دی ۔ جس کی پاداش میں جب غیر مقلدین پر انگلیاں اٹھائی گئیں تو مرتے کیا ناں کرتے کی طرح امرتسری کو بھی لتاڑا گیا ۔

اسکے علاوہ یحیٰی گوندلیوی صاحب ، مولوی نزیر حسین دہلوی کے شاگرد شمس الحق ڈھلیانوی ، اور کئی اکابر اہلحدیث علماء قادیانی کو کافر نہیں کہتے تھے بلکہ گمراہ کہتے تھے ۔"مطرقۃ الحدید،ص٨،،فیصلہ مکہ ص٧"
واہ جناب واہ نزیر صاحب ۔ آپکے اکابرین قادیانی کو مسلمان قرار دیں ، قادیانیوں کے پیچھے نماز پڑھیں ، قادیانی لعنتی دجال کا نکاح پڑھائیں ، یہ سب جائز ھے آپ کی نظر میں ؟ جب ہی تو مرزے کو لعنت دینے کی کبھی توفیق نہیں ھوئی اور مجھے مشورہ ھے کہ "نام تمیز سے لوں "
نا جناب نا مرزا آپ کو مبارک ۔ مجھے تو مرزے کا نام لکھنا بھی دکھتا ھے کہ ایسے ملعون کا نام لکھوں ، لیکن یہاں آپ غیر مقلد صاحب کو دکھانا پڑ رہا ھے کہ دیکھو وحیدی اور مرزے لعنتی میں کوئی فرق نہیں پھر بھی آپ آج تک اسی وحیدی کے گن گاتے ھو ،اصلیت یہی ھے ، وہ جو اسے رافضی اور شیعہ کہتے ھو وہ تو صرف اسکی بکواسات سے جان چھڑانے کو ، اور یہی کچھ مرزے کے بارے میں بھی سمجھ لو ۔ مولوی نزیر دہلوی نے مرزے کا نکاح پڑھا کر اور امرتسری نے ان کے ساتھ نماز پڑھ کر یا اسے جائز قرار دے کر ثابت کردیا ھے کہ مرزا لعنتی اور غیر مقلد اور وحیدی رافضی کا چولی دامن کا ساتھ ھے ۔ چاھے آج کے چالاک غیر مقلدین جیسے شاھد نذیر یا طالب نور لاکھ چلاتے رہیں کہ وحیدی ہمارا نہیں ، مرزا دجال ھے لیکن اصلیت یہی ھے جو بتادی ھے ۔

شاہد بھائی کی ایک بات کے ثبوت میں ایک اہم قادیانی حوالہ پیش خدمت ہے:
حضور طالب نور صاحب عالی جناب سے درخواست کی جاتی ھے کہ قادیانی کی کتاب کا ایک صفحہ پیش کر کے آپ نے ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی ھے کہ قادیانی ملعون لعنتی حنفی تھا ؟ ایک درخواست ھے آپ سے کہ اگر ممکن ھو سکے تو اس اسکین پر جو لکھا ھوا ھے کہ "فقہ احمدیہ ۔۔۔۔۔۔نکاح ۔۔۔طلاق۔۔۔۔۔۔خلع۔۔۔۔وراثت" اسکے بارے میں قادیانی موقف پیش کردیں ۔ اسی کتاب کے اسکینز کی صورت میں ۔

جند مسائل جو قادیانیوں اور اہلحدیثوں میں مشرک ہیں بتاتا ھوں

شکریہ

انتظامیہ سے معزرت کے ساتھ
والسلام
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
ہمت کیجئے جناب شہزاد صاحب نئے مراسلوں اور ڈکوسلوں کے پیچھے ناں چھپیں ۔ اس مراسلہ نمبر ٥٥ کا عکس آپ کو پھر سے دکھا رہا ھوں اور اس میں جو کچھ پوچھا ھے اسکا قرآن اور حدیث سے جواب دکھائیں ۔

السلام علیکم

شہزاد صاحب

ہا ں ہم اہل حدیثوں کا ایمان ہے کہ ہر صحیح بات یعنی قرآن و سنت(میٹھا) کی یا کم از کم قرآن و سنت کو سمجھنے کے لیے جہاں سے اورکسی سے بھی کچھ ملے تو ہم ھپ کر لیتے ہیں اور یہی تعلیم ہمارے نبیﷺ نے ہمیں دی ہے۔
۔

یہ جو ایمان بتایا ھے آپ نے اس کے بارے میں قرآن اور حدیث سے دلیل دے دیجئے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی تعلیم ھے ؟ تو اس کی دلیل بھی قرآن اور حدیث سے فراہم کردیں ۔

یہ یاد رکھئیے گا جناب کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنے والا دین اسلام میں کیا حیثیت رکھتا ھے ۔

اب رہی بات حدیث کی تو وہ مشہور حدیث آپ کی نظرو ں سے اوجل تو نہ ہو گی جس میں سونے اور سُچے نبیﷺ نے شیطان مردود سے ملا آیت الکرسی(میٹھا) کا ورد بھی سنت قرار دے دیا تھا اور صحابیوں اور ان کے جانشین وہابیوں نے پھر اسے اپنا(ھپ)بھی لیا ۔اور ایک اشارہ دیتا ہوں کسی بڑے سے پوچھ لی جئے گا کہ ' شیطان لعین سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی بھی اور ذیادہ جھوٹا اور بے ایمان نہیں ہے۔
ماشاء اللہ بہت بڑی بات کردی ھے آپ نے ۔
اب مہربانی فرماکر وہ حدیث پیش کردیں جس میں شیطان سے ملے ھوئے (معاذاللہ) ورد کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے "سنت قرار دیا ھو" ؟ باقی یہ بات درست ھے کہ شیطان لعین سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی بھی اور ذیادہ جھوٹا اور بے ایمان نہیں ہے۔
شکریہ
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
سہج صاحب جیسا کہ بہت سوں کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ اوکاڑوی کلچر پر عمل پیرا ہیں۔ اوکاڑوی کلچر کی معرفت کے لئے پرائمری اسکو ل ماسٹر امین اوکاڑوی کی کسی بھی کتاب کا مطالعہ مفید ہوگا۔ جھوٹ، کذب بیانی ، دھوکہ، قرآن و حدیث میں معنوی و لفظی تحریف، اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے احادیث پر طعن اوررسول اللہ ﷺ کے افعال کا استہزا، حق سے منہ موڑ کر ڈھیٹ بن جانا، میں نہ مانوں کی فضول رٹ یہ ہے اوکاڑوی کلچرکا مختصر تعارف۔ اس کلچر کا بانی جیسے نام ہی سے ظاہر ہے کہ امین اوکاڑوی تھا۔امین اوکاڑوی صاحب شرم و حیا سے بالکل کورے تھے اور خاص بات یہ ہے کہ یہ شخص باقاعدہ عالم نہیں تھا بلکہ چار کتابیں پڑھ کرخود کو علامہ سمجھنے لگا تھا جس کا نتیجہ بھی سب کے سامنے ظاہر ہے۔اپنی مند پسند حدیث کے راوی کانہایت عزت و احترام سے ذکر کرنااور اسے ثقہ اور معتبر قرار دینا اور وہی راوی اگر ناپسندیدہ حدیث میں آجائے تو اس پر الزمات لگا کر اسے غیر ثقہ قرار دے دینا اسکے علاوہ اپنے فائدے کے لئے ایک اصول بنانا اور جب وہی اصول اپنے ہی گلے پڑجائے تو اسے بے شرمی سے رد کرکے دوسر اصول بنا لینا جیسے رویوں کے حامل شخص سے انصاف اور دیانت کی امید کرنا بے کار ہے۔ظاہر ہے جب استاد سے انصاف کے توقع نہیں کی جاسکتی تو اس کی روحانی اولاد جیسے سہج صاحب وغیرہ سے بھی دیانت اور انصاف کی امیدکرناکسی دیوانے کے خواب سے کم نہیں۔

وحیدالزماں حیدرآبادی سے متعلق دونوں مضامین میں سہج صاحب نے ہزار ہا انداز سے اعتراضات کئے جن کے انہیں تسلی بخش جواب دئے گئے لیکن موصوف ان جوابات و دلائل سے سرف نظر کرتے ہوئے میں نہ مانوں والے اوکاڑوی اصول پر کاربند رہے۔جس کی ان سے توقع بھی تھی۔ اب مجھے مزید دلائل تو نہیں دینے ،صرف دیوبندی گھرانے کی دو عبارات سہج صاحب پر پیش کرنی ہیں اور ان سے پوچھنا ہے کہ اہل حدیث کی بادلائل بات تو آپ تسلیم نہیں کرتے لیکن کیا وجہ ہے کہ اپنے اکابرین کی بات کو بھی جوتے کی نوک پر رکھتے ہو؟؟؟

پرائمری اسکول ماسٹر امین اوکاڑوی نے اہل حدیث کی وحیدالزماں سے براء ت کی گواہی دیتے ہوئے لکھا ہے:
نواب وحیدالزماں نے ہدیۃ المہدی ، نزل الابرار اور کنز الحقائق وغیرہ کتابیں لکھیں مگر ان کتابوں کا جو حشر ہوا وہ خدا کسی دشمن کی کتاب کا بھی نہ کرے۔نہ ہی غیر مقلد مدارس نے ان کو قبول کیا کہ ان میں سے کسی کتاب کو داخل نصاب کرلیتے نہ ہی غیرمقلد مفتیوں نے ان کو قبول کیا کہ اپنے فتاویٰ میں ان کو لیتے اور نہ ہی غیر مقلد عوام نے ان کو قبول کیا ۔(تجلیات صفدر ، جلد1، صفحہ 621)

اسی طرح دیوبندیوں کی مشہور کتاب حقیقی دستاویز فی تائیدتاریخی دستاویزو فی ردتحقیقی دستاویز میں وحیدالزماں سے اہل حدیث کی براء ت اس طرح درج ہے:
علمائے اہلحدیث ان کی چابک دستیوں کی وجہ سے ان سے سخت ناراض رہے۔مقدمہ کی عبارت ہے کہ ان کے بعض تفردات سے شیعی عقائد کے ساتھ ہم آہنگی بھی ظاہر ہوتی تھی اسی وجہ سے اکابر علمائے اہل حدیث نے ان سے پرزور بے زاری کا اظہارکیا۔( حقیقی دستاویز فی تائیدتاریخی دستاویزو فی رد تحقیقی دستاویز ، صفحہ 97)

سہج صاحب کے اکابر امین اوکاڑوی اور دوسرے دیوبندی علماء نے وحیدالزماں سے متعلق جو گواہی دی ہے آخر کیا وجہ ہے کہ سہج صاحب کو وہ گواہیاں قبول نہیں؟؟ ہم سہج صاحب کو دعوت دیتے ہیں کہ ہماری نہ مانیئے لیکن کم از کم اپنے اکابرین و علماء کی ہی مانتے ہوئے وحیدالزماں کے بارے میں اہل حدیث کا موقف تسلیم کرلیجئے۔ اگر نہیں تو کیا ہم سمجھ لیں کہ اپنے اکابرین کی بات نہ ماننے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے نزدیک امین اوکاڑوی اور دوسرے دیوبندی علماء جھوٹے اور کذاب ہیں۔ میرے خیال سے یہی بات درست ہے تو سہج صاحب امین اوکاڑوی کے کذاب اور دجال ہونے کا اعلان کردیں تاکہ ان کی جان بھی چھوٹ جائے اور ہم پر بھی یہ عقدہ کھل جائے کہ وحیدالزماں سے متعلق دیوبندیوں کے دوغلے رویے کی وجہ کیا ہے۔امید ہے ہماری سچی باتوں کا سہج صاحب برا نہیں مانیں گے۔اور فرار کے بجائے ہمارے سوال کا جواب عنایت فرمائینگے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top