• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نواز جب بھی نام رکھیں تو اللہ نواز نام رکھیں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اللہ کے ساتھ شرک کرنے والے لوگ نواز اس لئے لگاتے ہیں کہ وہ اولاد دئیے جانے کو غیراللہ کا اختیار بھی سمجھتے ہیں نعوذباللہ، جو کہ شرک اکبر ہے۔ یعنی کہ ایسے لوگ علی نواز وغیرہ نام رکھ کر یہ عقیدہ سمجھتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کو اولاد سے نوازا جو کہ کفر کا عقیدہ ہے، کیونکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کسی کو اولاد نہیں دے سکتے، نہ زندہ ہوتے ہوئے دے سکتے تھے نہ ہی شہید ہونے کے بعد، اولاد دینے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے، اسی لئے ایسے نام نہیں رکھنے چاہئے، بلکہ ایسے نام رکھنے چاہئے، اللہ نواز، رب نواز۔
لِّلَّـهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ ۚ يَهَبُ لِمَن يَشَآءُ إِنَـٰثًا وَيَهَبُ لِمَن يَشَآءُ ٱلذُّكُورَ ﴿٤٩﴾أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَـٰثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَن يَشَآءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٌ قَدِيرٌ ﴿٥٠﴾۔۔۔سورۃ الشوریٰ
ترجمہ: آسمانوں کی اور زمین کی سلطنت اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے، وه جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے (49)یا انہیں جمع کردیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہے بانجھ کر دیتا ہے، وه بڑے علم واﻻ اور کامل قدرت واﻻ ہے (50)
 
Top