• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نو ہیرا گروپ اور بھائی عاقل صاحب - جدہ

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
نوہیرا ایک عالمی اسلامی تجارت کا نام ہے، اس گروپ نے وہ کام کیا ہے جس سے مسلم قوم كا سر فخر سے اونچا ہوجاتا ہے خصوصا عورتوں کا۔ ہمیں اسلام مخالف دشمن یہ طعنہ دیتے آرہے تھے کہ عورتوں کو گھر کی چہار دیواری میں قید کردیا جاتا ہے انہیں آزادی نہیں دی جاتی ہے یعنی انہیں باہر کام کاج کرنے سے روکا جاتا ہے ۔ وہ نوکری نہیں کرسکتیں ، باہر کا کوئی کام کرنا ان کے لئے منع ہے ۔
یہ باتیں حقیقت نہیں الزام ہیں ۔ ابتدائے اسلام سے خاتون اسلام گھر کا بھی کام سنبھالتی آرہی ہیں اور باہر رہ کر بھی اسلامی حدود کا پاس ولحاظ کرتے ہوئے دعوت و تبلیغ، تجارت ، نوکری اور کام کاج کرتی آرہی ہیں اور الحمدللہ اپنا اسلامی وقار، دینی تشخص اور مذہبی غیرت وحمیت بھی برقرار رکھی ہوئی ہیں۔
تجارت کے میدان میں محترمہ نوہیرا صاحبہ آج کی زندہ مثال ہے جنہوں نے ملک و بیرون ملک میں خالص اسلامی تجارت( جو سود سے پاک ہے) کو فروغ دے کردنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔ یہ بھی بڑی سچائی ہے کہ جب کوئی صحیح اور نیا راستہ بناتا ہے تو اس کے راستے میں کانٹے بچھائے جاتے ہیں ، اس کے لئے نت نئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں ۔ ایسا ہی ہیرا گروپ کے ساتھ بھی ہوا۔ خالص اسلامی تجارت کو پھلتا پھولتا دیکھ حاسدوں نے اس گروپ کے خلاف پروپیگنڈا کرنا شروع کیا ۔ ہیرا گروپ کے اصول کو توڑ مروڑ کر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ۔ یہاں تک کہ بہت سارے مفتیان نے اس گروپ کے خلاف فتوی دینا اور پھیلانا شروع کردئے ۔ ایسے حالات میں محترم ومکرم بھائی عاقل صاحب جدہ والے (اللہ ان کو صحت و تندرستی دے) نے زبان و قلم سے ان شکوک و شبہات کو دور کرنے کی حتی الوسع کوشش کی جو اس گروپ کے لئے پیدا کئے جارہے تھے ۔ میں نے جابجا آپ کا آڈیو بیان سنا ، رشحات قلم پڑھنے کو ملا۔موصوف نے مخالفین کا منہ ہی نہیں بند کیاہے بلکہ کمر توڑ کررکھ دی ہے۔ آپ کی یہ کارگذاری ہیراگروپ کے لئے بڑا دفاع شمار کیا جائے گا۔ آپ کی ان کوششوں سے عوامی سطح پر اٹھنے والے سوالات و شبہات کا سلسلہ اب بہت حد سے رکتا ہوا نظر آرہاہے ۔
آج دوشنبہ 2/محرم الحرام 1438 ء پھر محترم کی زبانی ممبئ میں ہیرا گروپ کے افتتاحی پروگرام کے متعلق بہت کچھ سننے کو ملا جس میں بالخصوص سید معراج ربانی حفظہ اللہ بھی شریک تھے ۔ اس پروگرام کے ذریعہ معلوم ہوا کہ آج زندگی میں پہلی بار کسی ہندو فلمی اداکار کو قرآن کی تلاوت مع انگریزی ترجمہ اور اسلام اور سود کی حرمت سے متعلق بیان سننے کو ملاہے ۔(اللہ تعالی اسے دین کی سمجھ دے)۔ ساتھ ہی ایک خاتون کا بیان بھی سننے کو ملا (مجھے نام معلوم نہیں ہوامگریہ انڈیا سے باہر کی رہنے والی ہیں) انہوں نے سب سے پہلے یہ ذکر کیا ہے کہ ممبئ جیسی جگہ میں اس پروگرام میں شریک نقاب اور برقع پہنے خاتون کو دیکھا کافی خوشی ہوئی۔
نوہیراشیخ حجاب میں رہ کر سفر وتجارت اس خوبی سے کررہی ہیں کہ جہاں ان کی تجارت سے اسلامی تجارت کے احکام ومسائل کا تعارف ہورہاہے وہیں ان کے باحجاب تجارت کرنے سے بلاحجاب کام کرنے والی خاتون میں ایک بڑا پیغام جارہاہے جو حجاب کو ترقی اور کام میں رکاوٹ سمجھتی ہیں ۔ یہی نہیں ان مشکوک ذہنوں کو بھی مسکت جواب مل رہا ہے جو حجاب کو عورتوں کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں اور مسلم خواتین سے پردہ ہٹانے اور بے پردہ کام کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔
آج ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ نوہیرا صاحبہ جیسی بااثر شخصیت کے کام میں تعاون کریں اور اگر تعاون نہیں کرسکتے تو آپ ان لوگوں کے لئے حوصلہ شکنی والا کوئی کام بھی نہ کریں جو فتنے کے دور میں سود سے بچتے بچاتے خالص اسلامی تجارت کرنا چاہتے ہیں جس میں نوہیرا کی بھلائی کے ساتھ تمام مسلم مردوخاتون کی بھلائی جو اس ذریعہ سے حلال روزی کمانا چاہتے ہیں ۔ نیز غیرت مند خاتون کو بھی یہ پیغام دیتا ہوں کہ عورت کے لئے گھر سے باہر کام کرنا منع نہیں ہے ۔ شرط یہی ہے کہ اسلامی حدود میں رہ کر ہو۔
اللہ تعالی اس گروپ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاکرے، اس کے ذمہ داران بالخصوص نوہیراصاحبہ کو ہمت وحوصلہ کے ساتھ اسے ان کے لئے اورمسلمانوں کے لئے نفع بخش بنائے اور اسی طرح دیگر مسلمانوں کو بھی حلال روزی کمانے کی توفیق بخشے ۔ آمین

تبصرہ نگار​
: مقبول احمد سلفی /داعی ومبلغ اسلامک دعوہ سنٹر ، طائف، سعودی عرب​
 
Top