• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نیپال اور بھارت میں شدید زلزلے کے باعث 450 سے زائد افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
نیپال اور بھارت میں شدید زلزلے کے باعث 450 سے زائد افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے




نیپال اور بھارت میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے لاہور، شیخوپورہ اور گردو نواح کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، محکمہ موسمیات پاکستان فوٹو: اے ایف پی

کٹھمنڈو: نیپال اور بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جن کے ملبے تلے دب کر 450 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں کولکتہ، جے پور، اڑیسہ، مغربی بنگال، پٹنہ، لکھنؤ اور اتر پردیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز نیپال کا قصبہ پوکھارا تھا جس کی گہرائی 2 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے سے نیپال میں تاریخی عمارتوں سمیت درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے نتیجے میں 450 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتہ ہوگئے جب کہ نیپالی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور امدادی کارروائیوں کے لئے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔

بھارت میں بھی زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں ریاست بہار میں 14 افراد سمیت 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ زلزلے کے جھٹکے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بھی محسوس کئے گئے جس کے باعث بنگلادیش کے ٹور پر گئی ہوئی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوفزدہ ہوکر ہوٹل سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق نیپال اور بھارت میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے لاہور، شیخوپورہ اور گردو نواح کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے تاہم اس سے کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے نیپال اور بھارت میں زلزلے سے بھاری نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کو صورتحال سے باخبر رکھنے اور متعلقہ حکام کو دونوں ممالک میں فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے 1934 کے بعد نیپال میں یہ سب سے بڑا زلزلہ ہے۔

http://www.express.pk/story/350831/

فوٹو
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
انا للہ و انا الیہ رجعون ۔
یا اللہ ہمارے گناہ معاف فرمادے ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069




‏‎Yama Buddha‎‏ نے ‏‎‎13 new photos‎‎‏ کو شامل کیا۔


God help Nepal. Few hundred deaths assumed so far. The aftershocks still continue to hit the country. We still need rescue teams as there could be people alive underneath the debris.
 
Top