• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وضو کی سنتیں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
1۔وضو گھر میں کرنا:
ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’جوشخص اپنے گھر میں وضو کرتا ہے اور فرض نماز ادا کرنے کی خاطر مسجد کی طرف چل کر جاتا ہے تو اس کے ایک قدم پر اس کی ایک غلطی مٹا دی جاتی ہے اور دوسرے پر اس کا ایک درجہ بلند کر دیا جاتاہے ۔‘‘ (مسلم)
2۔وضو سے پہلے ’بسم اللہ ‘پڑھنا:
3۔وضو کے شروع میں اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھونا۔
4۔چہرہ دھونے سے پہلے کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا۔
5۔بائیں ہاتھ کے ساتھ ناک جھاڑنا۔
’’ایک حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ نے پہلے اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھویا،پھر کلی کی ،پھر ناک میں پانی چڑھایا اور اسے جھاڑا،پھر اپنا چہرہ تین مرتبہ دھویا۔‘‘ (بخاری ومسلم)
6۔کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرنا(پورے منہ میں پانی گھمانا اور ناک کے آخری حصے تک پانی پہنچانا)۔
ایک حدیث میں ہے :
’’اور ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کیا کرو،الا یہ کہ تم روزہ دار ہو۔‘‘ (سنن اربعہ)
7۔ایک ہی چلو سے کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا،ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہتھیلی میں پانی بھرا اور ایک ہی چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا۔ (بخاری ومسلم)
8۔کلی کے وقت مسواک کرنا:
رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ :
’’اگر مجھے امت کی مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں انہیں ہر وضو کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔‘‘ (احمد،نسائی)
9۔چہرہ دھوتے ہوئی گھنی داڑھی کا خلال کرنا۔
10۔مسنون کیفیت کے مطابق مسح کرنا:
’’رسول اللہ ﷺ اپنے دونوں ہاتھوں کو سر کے شروع سے گدی تک لے جاتے،پھرانہیں اسی طرح سر کے شروع تک واپس لے آتے۔‘‘ (بخاری ومسلم)
یاد رہے کہ مسح اگر مسنون کیفیت کو چھوڑ کر کسی اور کیفیت سے کیا جائے تو اس سے فرض تو پورا ہو جاتاہے لیکن سنت پر عمل نہیں ہوتا۔
11۔ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا۔
12۔ہاتھ پاؤں دھوتے ہوئے پہلے دائیں ہاتھ پاؤں کو دھونا۔
13۔چہرہ،ہاتھ،بازو اور پاؤں کو ایک سے زیادہ (تین مرتبہ تک)دھونا۔
14۔پانی بہاتے ہوئے اعضاء وضو کو ملنا۔
15۔حسب ضرورت پانی استعمال کرنا۔
16۔بازو اور پاؤں دھوتے ہوئے مبالغہ کرنا۔
17۔مکمل وضو کرنا اور ہر عضو کو اچھی طرح ہونا۔
18۔وضو کے بعد یہ دعا پڑھنا۔
19۔وضو کے بعد دورکعت نماز ادا کرنا۔
 
Top