• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وطن پاکستان میں نوجوان نسل کی اکثریت کی محبت کن سے؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
وطن پاکستان میں نوجوان نسل کی اکثریت کی محبت کن سے؟

ایک نظر وطن عزیز میں نوجوان نسل پر ڈالئے لڑکوں اور لڑکیوں کی اکثریت اپنے انجام سے بے خبر سٹیج ڈراموں کے اداکاروں ،فلمی ستاروں،ٹی وی میں کام کرنے والوں اور کھلاڑیوں سے اس حد تک محبت کرتی ہے کہ ان کی دیکھا دیکھی دنوں میں فیشن بدل جاتے ہیں۔فلمی ستاروں اور اداکاروں کا لباس ،تراش خراش،چال ڈھال،،عادات و اطوار حتی کہ ان کا انداز گفتگو تک اپنانے میں لڑکے اور لڑکیاں فخر محسوس کرتی ہیں۔اپنے اسلاف اور بزرگوں کے ناموں ،کارناموں اور قربانیوں سے نا واقف نسل اپنے آئدیل فلمی ستاروں کے ناموں،حالات و واقعات سے ہی نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی تک کے سارے معاملات سے اس حد تک واقف ہوتی ہے کہ ان کے کھانے پینے کی پسندیدہ اور نا پسندیدہ اشئاٰ تک جانتی ہے ہمارے ملک کے تمام ذرائع ابلاغ (الا ماشاءاللہ) ریڈیو،ٹیوی،روزنامے،ہفت روزے،ماہنامے اور دیگر رسائل و جرائد نئی نسل کی "راہنمائی" کا یہ فریضہ بڑی محنت اور جانفشانی سے صبح و شام ادا کر رہے ہیں اور جب سے ملک کے سیکولر اور ماڈریٹ اسلام کے علمبردار حکمرانوں نے دو قومی نظریہ کی جگہ ایک ہی نظریہ ایک ہی کلچر ،ایک ہی تہذیب کا نیا فلسفہ شروع کیا ہے تب ے مسلم اور غیر مسلم کی تمیز بھی ختم ہو گئی ہے۔ہندی فلمیں،ہندی فلمی ستارے ،ہندی گلوکار ،ہندی کہانی نویس اور ہندی موسیقار بھی اب ویسے ہی آئیڈل ہیں جیسے پاکستانی!
کتاب دوستی اور دشمنی کتاب و سنت کی روشنی میں از محمد اقبال کیلانی سے اقتباس​
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
شاید اسی لیے شاعرِ مشرق نے فریاد کی تھی ۔۔۔۔

مجھے تہذیب حاضر نے عطا کی ہے وہ آزادی
کہ ظاہر میں تو آزادی ہے، باطن میں گرفتاری
تو اے مولائے یثرب! آپ میری چارہ سازی کر
مری دانش ہے افرنگی، مرا ایماں ہے زُناّری
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
شاید اسی لیے شاعرِ مشرق نے فریاد کی تھی ۔۔۔۔

مجھے تہذیب حاضر نے عطا کی ہے وہ آزادی
کہ ظاہر میں تو آزادی ہے، باطن میں گرفتاری
تو اے مولائے یثرب! آپ میری چارہ سازی کر
مری دانش ہے افرنگی، مرا ایماں ہے زُناّری
السلام علیکم
واہ باذوق بھائی جان
آپ تو شاعری سمجھنے میں ماہر لگتے ہیں مجھے تو ککھ سمجھ نہیں آئی۔(ابتسامہ)
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
وعلیکم السلام۔ میرے نظریے کے مطابق بندہ شاعری سمجھنا شروع کردے تو نرم دلی اور خوش گفتاری کے ساتھ اعلیٰ ظرفی کا بھی حامل ہو جاتا ہے۔ :)
(ویسے یہ بات تو آپ کو بھی معلوم ہوگی کہ یہاں "شاعری" سے مراد وہ فالتو شاعری نہیں ہے جس کا رد شریعت سے ثابت ہے۔)

کبھی رات کی تنہائی میں تلاوت کلام پاک کے بعد سونے سے پہلے ذرا سی فرصت مل جائے تو یہ اشعار دو تین بار آواز کے ساتھ پڑھ کر دیکھیں ۔۔۔ تجربہ شاہد ہے کہ آنکھیں بھر آئیں گی اور بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں ۔۔۔۔
یارب دِل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے
جو قلب کو گرما دے، جو روح کو تڑپا دے

پھر وادئ فاراں کے ہر ذرّے کو چمکا دے
پھر شوقِ تماشا دے، پھر ذوقِ تقاضا دے

اس دور کی ظلمت میں ہر قلبِ پریشاں کو
وہ داغ محبت دے، جو چاند کو شرما دے

بے لوث محبت ہو، بیباک صداقت ہو
سینوں میں اجالا کر، دل صورتِ مینا دے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
(ویسے یہ بات تو آپ کو بھی معلوم ہوگی کہ یہاں "شاعری" سے مراد وہ فالتو شاعری نہیں ہے جس کا رد شریعت سے ثابت ہے۔)
باذوق بھائی اچھا کیا جو یہ وضاحت کر دی۔ویسے کثرت شاعری کی ممانعت ہے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
واقعتا بعض شاعری تو جادو کا سا اثر رکھی تھی، ابھی یہ پوسٹ دیکھتے ہوئے جنید جمشید اور علی حیدر کی آواز میں نظم
میرا دل بدل دے، میرا دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
ہوا و حرص والا دل بدل دے
خدایا فضل فرما، دل بدل دے
بدل دے دل کی دنیا، دل بدل دے
گناہ گاری میں کب تک عمر کاٹوں
بدل دے میرا رستہ، دل بدل دے
شاعری اور ادب کی مثال چاکلیٹ اور پیزا کی سی ہے کہ جس کا مزہ لینے کے لیے پہلے محنت سے ذوق ڈویلپ کرنا پڑتا ہے۔
 
Top