• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وعظ و نصیحت

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
سورۃ المرسلت،سورۃ نمبر 77،آیت نمبر 20 تا 40​

کیا نہیں پیدا کیا ہے ہم نے تم کو ایک حقیر پانی سے؟ ۰20۰
پھر ٹھہرائے رکھا ہم نے اسے ایک محفوظ جگہ میں ۰21۰
ایک مقررہ مدت تک ۰22۰
تو دیکھو ہم اس پر قادر تھے، سو ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں ۰23۰
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ۰24۰
کیا نہیں بنایا ہے ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی ۰25۰
زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی؟ ۰26۰
اور جما دیے ہیں ہم نے اس میں لنگر بلند و بالا پہاڑوں کے اور پلایا ہے ہم نے تم کو میٹھا پانی ۰27۰
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ۰28۰
چلو تم اس چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے ۰29۰
چلو اس سایہ کی طرف جو تین شاخوں والا ہے ۰30۰
نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ بچانے والا آگ کے شعلوں سے ۰31۰
بے شک وہ آگ پھینکے گی ایسے انگارے جو بڑے بڑے محلات کے برابر ہوں گے ۰32۰
گویا کہ وہ اونٹ ہیں زرد رنگ کے ۰33۰
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ۰34۰
یہ وہ دن ہو گا کہ نہ بول سکیں گے کچھ ۰35۰
اور نہ اجازت دی جائے گی انہیں کہ عذر پیش کریں ۰36۰
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ۰37۰
یہ ہے فیصلہ کا دن جمع کر دیا ہے ہم نے تم کو بھی اور تم سے پہلے گزرے ہووُں کو بھی ۰38۰
سو اگر ہے تمہارے پاس کوئی چال تو چل دیکھو میرے مقابلہ میں ۰39۰
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ۰40۰
 
Top