1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

((وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کےنام کھلا خط!))((ظفراقبال ظفر ))

'تازہ مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از ظفر اقبال, ‏اکتوبر 07، 2017۔

  1. ‏اکتوبر 07، 2017 #1
    ظفر اقبال

    ظفر اقبال رکن
    شمولیت:
    ‏جنوری 22، 2015
    پیغامات:
    248
    موصول شکریہ جات:
    18
    تمغے کے پوائنٹ:
    85

    ((وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے نام کھلا خط!))​
    نوائے وقت 7/10/2017 بروز ہفتہ:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نےالیکشن ترمیمی بل واپس اصلی حالت میں بحال ہونے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ:
    ہر محلے مسجد سے فتویٰ ملک کو میدان جنگ بنا دے گا ‘سوشل میڈیا پر فتوے دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان۔: وزیر داخلہ
    ان کی اس بیان سے مراد اور مخاطب مذہبی طبقہ ہے جنہوں نے قومی اسمبلی کی حالیہ غیر اسلامی اور غیر اخلاقی حرکت کے خلاف آواز بلند کی کہ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم ہرگز برداشت نہیں ہوگی ۔اس بل کے خلاف احتجاج کیے گئے اور حکومت وقت سے ایسے اقدامات میں ملوث حضرات کے خلاف سزا اور برطرفی کا مطالبہ کیا ۔ان مذہبی شخصیات اور حرمت رسول کی بات کرنے والے غیور مسلمانوں کے خلاف ترمیمی بل میں ناکامی اور شرمندگی چھپانے کے لیے بیان دیا کے جن لوگوں نے اس بل کے خلاف آواز بلند کی ہے ان کے خلاف کاروائی ہوگی ۔
    وزیر داخلہ صاحب آپ پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں ۔جو پاکستان اللہ کےرسول اور اللہ کی وحدانیت کی نبیاد پر حاصل کیا گیا ۔اس پاکستان کے آپ وزیر داخلہ ہیں جو قرارداد مقاصد اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل ہوا ۔آپ اس پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں جس کے آئین میں لکھا ہے کہ اس ملک میں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنے گا ۔آپ اس پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں جس کے آئین میں لکھا ہے کہ اس ملک کی وزارت عظمیٰ اور صدر وچیف آف آرمی سٹاف کا حلف آٹھاتے وقت ختم نبوت پر ایمان رکھنا ضروری ہے جو لفظا اقرار کرنا ہوتا ہے ۔
    جن لوگوں نے ایک شخص کی خاطر عدالت وقانون کو ٹھوکر مار کر مرضی کے قانون لانے کی مدمیں اور اسلامی قوانین میں ترمیم کی جسارت کی ان کے خلاف آپ کی زبان پر تالا کیوں لگا رہا ۔آپ کے ہاتھ میں قانون ہے جس کی وجہ سے آپ چاہیں قرآن وسنت کی توہین پہ گونگے شیطان بنے رہیں اور آپ کی مرضی ہوطاقت و اقتدرا کا نشئہ اس قدر ہو کے حکومت کی غیر اسلامی حرکت پر احتجاج کرنے والوں اور ختم نبوت بل میں ترمیم کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی دہمکی دیں ۔میں ایسی وزارت کو بوٹ کی نوک پہ سمجھتا ہو جو نظریہ پاکستان وقرار داد مقاصد اور اسلامی شعار کی توہین اور اس پر سودے بازی کرنے پہ تو خاموش رہے مگر اس کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو کاروائی کی دھمکی دیں ۔
    یاد رکھیں وزیر داخلہ احسن اقبال صاحب آپ کھل کر بتائیں آپ پاکستانی مسلمانوں کے وزیر داخلہ ہیں یا انڈیا اور امریکہ وبرطانیہ کے جو ختم نبوت کے خلاف تو خاموش رہے قانون میں ترمیم ہوئی ‘نظریہ پاکستان وآئین پاکستان کی دہجیاں آڑا دی گئی آپ کو سانپ ہی سونگ گیا ۔مگر جب ختم نبوت بل میں ترمیم کے خلاف آواز اٹھی تو ان کے خلاف کاروائی کی دھمکیاں دیناشروع کردیں ۔میں آپ کو مخاطب کر کہ کہنا چاہوں گا کہ اس ملک اور اس کےآئین سے غداری کا ارتقاب کرنے پر سزا کے مستحق آپ ہیں اللہ کی پکڑ بڑی سخت ہیں آپ سے پہلے کتنے وزیر داخلہ آئے اور چلے گے آخرآپ بھی کتنی دیر اور ٹھہرو گے۔ ایسی بیان بازی سے آپ کو امریکہ لند ن برطانیہ میں جانے پر پروٹوکول تو مل جائے گا آپ کو ایوارڈ تو مل سکیں گے ۔ڈالر تو آپ کی جھولی میں پڑھ جائیں گے۔ مگر یاد رکھنا جس کے خلاف آپ بل میں ترمیم کر کے توہین کے مرتکب ہوئے ہوکل مرنے کے بعد کس منہ سے روز محشر اور حوض کوثر پر اللہ کے رسول اور اللہ کی وحشت کا سامنہ کروگے۔؟
    خدا راہ ایسی دھمکی دینے والوں کا انجام دین داروں سے بغض کرنے والوں کا انجاج تاریخ کی کتابوں میں آپ پڑھ سکتے ہیں ۔آپ سے قبل فرعون‘قارون ‘ابرہہ‘ ابو جہل ‘ جیسے بہت انجام کو پہنچ چکے اور دین کے محافظ ہمیشہ اللہ اور اس کے رسول کے ہاں سرخ روح ہوئے ۔
    آپ نے یہ بھی پڑا ہو گا ‘سنا ہو گا ‘تاریخ کی کتابوں میں دیکھا ہوگا کہ دین کو مٹانے والے کس طرح آپنے انجام کار کوپہنچے اور دین داروں کوایسی دھمکیا ں دینا بظاہر دین اسلام کو دھمکی دینا اور جو دین اسلام کے خلاف ایسے زبان درازی کرے اللہ خود اس سے نمٹتا ہے ۔
     
  2. ‏اکتوبر 07، 2017 #2
    ابن طاھر

    ابن طاھر رکن
    جگہ:
    ارض الله
    شمولیت:
    ‏جولائی 06، 2014
    پیغامات:
    162
    موصول شکریہ جات:
    53
    تمغے کے پوائنٹ:
    75


    لفظ "وحشت" کا استعمال اس جگہ پر مناسب نہیں لگا.
     
  3. ‏اپریل 06، 2018 #3
    ظفر اقبال

    ظفر اقبال رکن
    شمولیت:
    ‏جنوری 22، 2015
    پیغامات:
    248
    موصول شکریہ جات:
    18
    تمغے کے پوائنٹ:
    85

    شکریہ اصلاح کرنے کا
     
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں