• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ ادھر ہی تھا،میرے پاس ہی!!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قید وبند،اپنوں سے دور زندگیاں بیتانے والوں کے اعزاو احباب کے چہروں پر رقم پریشانی آپ بولتی ہے۔۔اسے بُلوانا نہیں پڑتا!!
وہ اِدھر ہی تھا،میرے پاس ہی​
میرے ساتھ تھا،وہ اِدھر ہی تھا!!​
شاید تھا اٹھ کر باہر گیا​
شاید تھا وہ گم کسی خیال میں​
کسی گزرے لمحے،کسی حال میں​
جانے کن سوچوں کے جال میں​
شاید تھا وہ ادائیگیٔ ِنماز میں​
اپنے ربّ سے ملنے کے انداز میں​
تھا وہ گم کسی نفسی محاذ میں​
شاید مستقبل کی پرواز میں​
اس کا بولنا وہ مَلال میں​
اس کا ہنسنا ہے خیال میں​
اس کا دلاسا ابھی بھی یاد ہے​
ابھی کچھ بھی تو گما نہیں!!​
وہ اِدھر ہی تھا،میرے ساتھ تھا​
میرے پاس تھا،وہ اِدھر ہی تھا​
اخت ولید
 
Top