• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ طریقہ جس سے آپ کسی دوسرے کا موبائل نمبر چرا کر اس کا مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
وہ طریقہ جس سے آپ کسی دوسرے کا موبائل نمبر چرا کر اس کا مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں
روزنامہ پاکستان، 12 جون 2016

clon.png

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) انسانوں کی کلوننگ کے بعد اب موبائل فون کی سموں کی کلوننگ کا کام بھی شروع ہو چکا ہے لیکن خبردار ہو جائیے کیونکہ اگر آپ کی سم کی کلوننگ ہو گئی تو سمجھیں آپ کا بینک اکاﺅنٹ بھی خالی ہو گیا۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکروں نے موبائل فون صارفین کو لوٹنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی ایجاد کر لی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے ان کی موبائل فون سم کی تمام معلومات چوری کر لی جاتی ہیں ، جسے سم کلوننگ کہا جاتا ہے۔ ہیکر پیچیدہ قسم کے سافٹ وئیراستعمال کرتے ہیں جن کے ذریعے موبائل فون صارف کے تمام کنٹیکٹ ، میسجز ، کال لسٹ اور سم سے متعلقہ پرائیویٹ معلومات چوری کر لی جاتی ہیں۔ یہ معلومات چوری کرنے کے بعد ہیکر کسٹمر کے بینک سے رابطہ کر کے اس کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات با آسانی لے لیتے ہیں ، جسے بعد ازاں اس کا اکاﺅنٹ خالی کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی سم کی کلوننگ تو نہیں ہو چکی تو اس کیلئے اپنے موبائل فون بل پر نظر ڈالیں۔ اگر آپ کی سم سے کئی ایسے نمبروں پر کالز ہوئی ہیں جو کہ آپ نے نہیں کیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی سم کی کلوننگ ہو چکی ہے۔ قدرے آسان طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ کو کال کرنے والے اکثر شکایت کرتے ہیں کہ آپ کا نمبرbusy ملتا ہے جبکہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ اس وقت کال پر نہیں تھے ، تو یہ خدشہ موجود ہے کہ اس وقت آپ کی سم کی کلوننگ کی جا رہی تھی۔

احتیاط کے طور پر اپنا موبائل فون اگر کبھی سروس کیلئے دیں تو اس کی سم نکال لیں۔ اگر کبھی آپ کو موصول ہونے والی کال کا فون نمبر +90 یا +09 سے شروع ہو رہا ہو تو بھی سم کی کلوننگ کا خطرہ موجود ہو سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ سم کلوننگ کی وجہ سے اب تک بے شمار موبائل فون صارفین اپنے لاکھوں روپے لٹوا چکے ہیں، لہٰذا اس خطرے سے محفوظ رہنے کیلئے ہر ممکن احتیاط کریں۔

 
Top