• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ کہتے ہیں ہمیں لڑکا تھوڑا آوارہ چاہیئے

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
وہ کہتے ہیں ہمیں لڑکا تھوڑا آوارہ چاہیئے
ڈوبتے ہوئے تنکے کا اشارہ چاہیئے
شادی کے لیئے بس اماں کا اشارہ چاہیئے​
ہزار نقص نکالتی ہیں لڑکی کے چہرے میں
کوئی ان سے پُوچھو ! کیا ستارہ چاہیئے​
چار سوٹوں سے بات نہیں بنے گی
ساتھ میں ایک کھٹارا چاہیئے​
بہت سمجھایا کہ لڑکی ہے یہی بہتر
مجھے بھی تو گناہوں کا کفارہ چاہیئے​
ہر ریٹ میں ملتے ہیں ، کہیئے کیا لجیئے گا
دولہا ، شادی شدہ یا کنوارا چاہیئے​
پے منٹ کر کے اب تم بھی کہہ سکتے ہو
اب تو ہمیں داماد ہمارا سارا چاہیئے​
تم بھی سُن لو لڑکی والوں یہ داستاں
پھر نہ کہنا ہمیں انٹرویو دوبارہ چاہیئے​
اب تو راہ گذر میں آکر پڑ گیا ہوں
لے چلو جس کو یہ بیچارہ چاہیئے​
کیوں دکھائی لڑکی والوں کو شرافت تم نے
وہ کہتے ہیں ہمیں لڑکا تھوڑا آوارہ چاہیئے​
بشکریہ محمد آصف مغل بھائی​
 

سیماب

مبتدی
شمولیت
اگست 06، 2013
پیغامات
33
ری ایکشن اسکور
73
پوائنٹ
17
اور جب شادی ہو جاتی ہو جاتی ہے تو پھر کیا ہوتا ہے ۔ملاحطہ فرمائیں۔
ہمیشہ ساس سسر کے اثر میں رہتا ہے
عجیب شخص ہے بیوی کے گھر میں رہتا ہے
اسی کی ہوتی ہے سسرال میں بہت عزت
جو خاکروب ہے لیکن قطر میں رہتا ہے

کہا گیا ہے کہ قوموں کی زندگی میں عروج و زوال کے مراحل آتے ہی رہتے ہیں۔ شادی کے بعد ایک شاعر شوہر نامدار نے فرمایا کہ عروج و زوال کا صحیح مطلب بعد شادی کے پتہ چلتا ہے ۔۔۔۔
شادی کے بعد شعر ہوئے ہیں کمال کے
اُردو درست ہو گئی ہے بیگم کو پال کے
منہ دھو کے پہلی بار وہ جب آئی سامنے
مطلب سمجھ گیا میں عروج و زوال کے
با شکریا صراط الھدی
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ہمیشہ ساس سسر کے اثر میں رہتا ہے
عجیب شخص ہے بیوی کے گھر میں رہتا ہے
بہت خوب یاد آیا۔ کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں ایک پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے بندہ کی خدمات حاصل کی گئیں۔ (آغا خانی) سیٹھ کی فیکٹری کے روح رواں اور ہر دلعزیز شخصیت ان کے بھانجے اور داماد تھے اور پروجیکٹ مینجر بھی۔ کام کے دوران اپنی ٹیم کے ساتھ ہنسی مذاق چلتا رہتا تھا۔ ایک دن یہی شعر

عجیب شخص ہے بیوی کے گھر میں رہتا ہے

ان کو سنایا تو مینجر صاحب تو سٹپٹا گئے۔

ہمیں جلد ہی احساس ہو گیا کہ موصوف بھی اس تیر کے شکار ہیں۔

فورا ہم نے الفاظ کو بدلا اور گنگنانا شروع کر دیا

غریب شخص ہے بیوی کے گھر میں رہتا ہے۔
 

سیماب

مبتدی
شمولیت
اگست 06، 2013
پیغامات
33
ری ایکشن اسکور
73
پوائنٹ
17
بہت خوب یاد آیا۔ کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں ایک پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے بندہ کی خدمات حاصل کی گئیں۔ (آغا خانی) سیٹھ کی فیکٹری کے روح رواں اور ہر دلعزیز شخصیت ان کے بھانجے اور داماد تھے اور پروجیکٹ مینجر بھی۔ کام کے دوران اپنی ٹیم کے ساتھ ہنسی مذاق چلتا رہتا تھا۔ ایک دن یہی شعر

عجیب شخص ہے بیوی کے گھر میں رہتا ہے

ان کو سنایا تو مینجر صاحب تو سٹپٹا گئے۔

ہمیں جلد ہی احساس ہو گیا کہ موصوف بھی اس تیر کے شکار ہیں۔

فورا ہم نے الفاظ کو بدلا اور گنگنانا شروع کر دیا

غریب شخص ہے بیوی کے گھر میں رہتا ہے۔
دیکھنا بھئ،اہل فورم کی دل شکنی نہ ہو۔
 

سیماب

مبتدی
شمولیت
اگست 06، 2013
پیغامات
33
ری ایکشن اسکور
73
پوائنٹ
17
ماشاء اللہ۔
شادیوں کا سیزن بھی آ رہا ہے۔ بروقت نظم پیش کرنے پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔
مغل صاحب شادی تو ہو جائے گی مگر آگے حالات کچھ اسطرح کے ہیں۔
دو بجے تھے رات کے ہر سمت تھا گہرا سکوت
اور میں فرما رہا تھا شوق سے مشق سخن
جاگ اٹھی بیگم اچانک چیخ کر کہا اس نے
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
اور پھر ایک وقت یہ بھی آتا ہے۔
شادی تو چار کر چکا فصلِ بہار میں
گزرا نہ ایک دن بھی مگر اپنا پیار میں
میں تو مشاعروں میں رہا اور بیویاں
دو آرزو میں مرگئیں دو انتظار میں
 
Top