• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

٭٭ سنبھلتا نہیں جن سے سر کا دوپٹہ ! ٭٭سنبھالیں گی کیا وہ کلیجہ کسی کا !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
٭٭ سنبھلتا نہیں جن سے سر کا دوپٹہ !
٭٭سنبھالیں گی کیا وہ کلیجہ کسی کا !

آج ایک ایک دوپٹہ نہیں سنبھل رہا کل ایک فیملی سنبھالنی ہے ایک قبیلہ ایک نئی نسل ایک نئی قوم کو سنبھالنا ہے کیسے سنبھال پائیں گی ؟

دنیا نے سب سے پہلے جس بندکو توڑا وہ بند حیا کا بند تھا
وہ رکاوٹ حیاء کی رکاوٹ تھی


نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا :

شرم و حیاء صرف بھلائی لے کر آتی ہے ۔

صحیح الجامع الصغیر البانی ۔

ایک اور حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں شرم وحیاء مکمل بھلائی ہے ۔صحیح مسلم۔


شیطان نے عورتوں کو میڈیا پر سائن بورڈز پر بازاروں میں شادیوں پر کس قدر بے حیا بنا دیا
اور پھر ہم مردوں کے دلوں سے غیرت نام کی چیز بھی اڑ گئی

شیطان حاجی صاحب کے دل میں لاتا ہے اور پھر ہمارے حاجی صاحبان بھی کہتے ہیں

اب سامنے آ ہی گئی ہے توایک نظر دیکھ ہی لوں یہ الگ بات ہے
وہ ایک نظر ہٹنے کا نام ہی نہیں لیتی

پھر دیکھنے والا بہت دور تک اسے دیکھتا رہتا ہے بھلا یہ کون ہے ؟

یہ حوا کی بیٹی ہے یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امتی ہے ،

یہ مسلمانوں کی عورت ہے ،

کون ہے یہ ؟
کسی مسلمان کی ماں کسی مسلمان کی بہن کسی مسلمان کی بیٹی ،

کسی مومن کی بیوی اور کسی کی بہو

اور پھر ہوتا کیا ہے خواتین بھی پھر اپنے آپ کو نمایاں کرنے لگتی ہیں کپڑے تنگ ہونے لگتے ہیں گلوں سے دوپٹہ ہٹ جاتا ہے بازو ننگے ہونے لگتے ہیں شلواریں ٹخنوں سےاوپر اٹھنے لگتی ہیں ،

حالانکہ یہ کام تو مردوں کا تھا

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو شلوار ٹخنوں سے اوپر رکھنے کا کہا

لیکن یہاں معاملہ الٹ ہے ،
پھر حیاء اٹھ جاتا ہے
اور پھر ابن قاسم اور صلاح دین ایوبی جیسوں کو
جنم دینے والی مائیں ختم ہو جاتی ہیں.!!

 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
٭٭ سنبھلتا نہیں جن سے سر کا دوپٹہ !
٭٭سنبھالیں گی کیا وہ کلیجہ کسی کا !
یہ شعر (اگر یہ شعر ہی ہے تو) کم از کم میری ناقص سمجھ سے تو بالا تر ہے۔ کلیجہ سنبھالا نہیں بلکہ (محاورہ میں سہی ) چبایا جاتا ہے۔ اور جن سے سر کا دوپٹہ نہیں سنبھلتا، وہ یہ ثانی الذکر کام بخوبی سر انجام دیتی ہیں۔ پھر شکایت کیسی ؟ (سمجھ کر مسکرانے یا مسکرا کر سمجھنے والا آئی کون)۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
یہ شعر (اگر یہ شعر ہی ہے تو) کم از کم میری ناقص سمجھ سے تو بالا تر ہے۔ کلیجہ سنبھالا نہیں بلکہ (محاورہ میں سہی ) چبایا جاتا ہے۔ اور جن سے سر کا دوپٹہ نہیں سنبھلتا، وہ یہ ثانی الذکر کام بخوبی سر انجام دیتی ہیں۔ پھر شکایت کیسی ؟ (سمجھ کر مسکرانے یا مسکرا کر سمجھنے والا آئی کون)۔
بھائی ہو سکتا ہے شاعر نے اس سے مراد اولاد کو لیا ہے
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
بھائی ہو سکتا ہے شاعر نے اس سے مراد اولاد کو لیا ہے
تو گویا ان لائنوں کا کوئی "شاعر" بھی ہے ۔ (حیرت والا آئی کون)
ویسے اولاد کو "کلیجہ کا ٹکڑا " کہتے ہیں، پورا سالم کلیجہ نہیں ۔ (مسکراہٹ) اور دوسرے یہ کہ اولاد، خاتون (ماں) ہی کے کلیجہ کا ٹکڑا ہوتا ہے، کسی (اور) کا نہیں۔ باپ کا بھی نہیں۔ باپ کے تو "جگر کا ٹکڑا" ہوتا ہے۔ ہاہاہاہا۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
سنبھلتا نہیں جن سے سر کا دوپٹہ
سنبھالیں گی کیا وہ گھر بارکسی کا
ہم نے صرف مصرع کے معنی کو درست کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کوشش میں اگر مصرع خارج از بحر و وزن ہوگیا ہو تو ہمارا ذمہ نہیں کیونکہ ع من نہ دانم فاعلاتن فاعلات۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
جزاک اللہ خیرا
قرآن وسنت کے دلائل سے مزین اس خوبصورت تھریڈ کو مذاق کی نظر نہ کیا جائے۔اس سے نصیحت کا پہلو غائب ہوجائے گا۔
یوسف ثانی بھائی سے معذرت کے ساتھ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
سنبھلتا نہیں جن سے سر کا دوپٹہ
سنبھالیں گی کیا وہ گھر بارکسی کا

ہم نے صرف مصرع کے معنی کو درست کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کوشش میں اگر مصرع خارج از بحر و وزن ہوگیا ہو تو ہمارا ذمہ نہیں کیونکہ ع من نہ دانم فاعلاتن فاعلات۔
جزاک اللہ خیرا

کیا اس کا موضوع یہ ہو سکتا ہے

سنبھلتا نہیں جن سے سر کا دوپٹہ
سنبھالیں گی کیا وہ گھر بارکسی کا
 
Top