• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ٹوٹے برتن میں چائے ، پانی وغیرہ پینا۔۔۔۔۔

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
سوال یہ ہے کہ کچھ دن پہلے ایک شخص نے ہوٹل میں چائے پینے سے انکار کردیا وجہ یہ بتائی کہ جس برتن میں چائے تھی اس میں نشان تھے کہ وہ ٹوٹا ہوا ہے یعنی مکمل نہیں ٹوٹا تھا کچھ نشان تھے ۔
توکیا اس آدمی نے صحیح طریقہ اختیارکیا۔۔۔۔۔؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
میرے خیال میں یہ ان توہمات میں سے ہے جو ہمارے معاشرے میں بلادلیل رائج ہیں۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ ٹوٹے برتن کو استعمال کر لیتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ایک پیالہ ٹوٹ جانے پر اس کو چاندی کی تار سے جوڑ لیا تھا۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں:
2878 - حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ قَدَحَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْكَسَرَ فَاتَّخَذَ مَكَانَ الشَّعْبِ سِلْسِلَةً مِنْ فِضَّةٍ
قَالَ عَاصِمٌ رَأَيْتُ الْقَدَحَ وَشَرِبْتُ فِيهِ۔(صحیح بخاری، کتاب فرض الخمس، باب ماذکر من درع النبی صلی اللہ علیہ وسلم )
 
Top