• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ٹی ٹی پی کے نائب امیر امریکی ڈرون حملے کا ہدف بن گئے

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
پاکستان کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کو ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر ولی الرحمان بھی شامل ہیں۔
طالبان کے ذرائع نے بھی بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کمانڈر ولی الرحمان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے تاہم امریکہ کی جانب سے اس بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا گیا۔
پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد اور امریکی صدر براک اوباما کی ڈرون حملوں کے بارے میں نئی پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستانی سرزمین پر یہ پہلا ڈرون حملہ تھا۔
عسکری ذرائع نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے بیس کلومیٹر دور کتو خیل میں ایک مکان پر ہونے والے حملے میں ولی الرحمان کے علاوہ فخرِ عالم، نصیرالدین اور نصراللہ نامی شدت پسند ہلاک اور دو شدت پسند شہاب الدین اور سید الرحمان زخمی ہوئے ہیں۔
ولی الرحمان بیت اللہ محسود کے دور میں تنظیم کے ترجمان تھے اور اب انہیں حکیم اللہ محسود کے بعد تنظیم کا دوسرا اہم ترین کمانڈر تصور کیا جاتا تھا۔ امریکہ نے ان کے سر کی قیمت پچاس لاکھ ڈالر مقرر کی ہوئی تھی۔
وہ اس سال پاکستانی سرزمین پر ہونے والے امریکی ڈرون حملوں میں مارے جانے والے دوسرے اہم طالبان کمانڈر ہیں۔ اس سے پہلے جنوری میں ایک ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملا نذیر ہلاک مارےگئے تھے۔
پاکستان میں طالبان قیادت کے خلاف ڈرون حملے ماضی میں بھی موثر ثابت ہوئے ہیں اور پاکستان میں شدت پسندی کے واقعات میں ملوث تحریکِ طالبان پاکستان کے مرکزی امیر بیت اللہ محسود بھی ایسے ہی ایک حملے کا نشانہ بنے تھے۔
پاکستان میں حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے اور اسے ملکی سالمیت کی اصولی خلاف ورزی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فائدے سے زیادہ نقصان پہنچانے والا حربہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ امریکہ ڈرون حملوں کے استعمال کو منصفانہ جنگ قرار دیتا ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے جمعہ کو قومی سلامتی کے موضوع پر ایک خطاب میں ڈرون حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خطرناک شدت پسندوں کے خلاف اپنے دفاع کے لیے ایک’منصفانہ جنگ‘ اور ایک ایسی مہم ہے جس نے امریکہ کو محفوظ بنایا۔
اس خطاب میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ ڈرون حملوں میں ہر ممکن طریقے سے یہ بات یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ حملوں میں عام شہری نہ مارے جائیں اور ترجیح یہ ہوگی کہ دہشت گردوں اور مشتبہ افراد کو پکڑا جائے اور ڈرون حملے اس وقت کیے جائیں جب امریکہ کو فوری کوئی خطرہ لاحق ہو۔
تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان کمانڈر ولی الرحمان کی ہلاکت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان میں آنے والے ہفتے میں برسرِ اقتدار آنے والی مسلم لیگ نواز کی حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیا ہے اور طالبان کی جانب سے اس بیان کا خیرمقدم بھی کیا گیا ہے تاہم اب دیکھنا ہوگا کہ طالبان اس واقعے کے بعد کس قسم کے ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
لنکیہ طویل خبر یہاں معلومات عامہ کی نیت سے شیئر کی جا رہے ہے اس میں استعمال شدہ تمام الفاظ سے میرا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
 
شمولیت
مارچ 25، 2013
پیغامات
94
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
32
اب بھی کچھ ذہنی مریض یہ کہتے ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان امریکا کے ایجنٹ ہیں ! فیا للعجب
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
ابتسامہ
جی درست فرمایا آپ نے فیض اللہ بھائی اور اس میں اضافہ کرنا چاہوں گا کہ ابھی تک ان ذہنی مریضوں کا علاج نہ امریکہ کا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ تسلی بخش جواب کی صورت میں کر سکا ہے نہ ٹی ٹی پی کا کوئی ترجمان۔
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضٰى نَحْبَهٗ وَ مِنْهُمْ مَّنْ يَّنْتَظِرُ وَ مَا بَدَّلُوْا تَبْدِيْلًا
’’ایمان لانے والوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا ہے۔ ان میں سے کوئی اپنی نذر پوری کر چکا اور کوئی وقت آنے کا منتظر ہے ۔ انہوں نے اپنے رویے میں کوئی تبدیل نہیں کی ۔‘‘
 
Top