• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پارلیمنٹ میں بیٹھے داڑھی والے اور بغیر داڑھی کے سب امریکی غلام ہیں: منور حسن

ابوحتف

مبتدی
شمولیت
اپریل 04، 2012
پیغامات
87
ری ایکشن اسکور
318
پوائنٹ
0
انگور کھٹے ہیں ۔۔
ڈیرہ غازیخان (ثناءنےوز) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہاہے کہ امریکہ کفر کی پوری طاقت کے باوجود نہتے افغانوں کو جھکانے میں ناکام رہا ہے۔ ڈی جی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے داڑھی والے اور بغیر داڑھی کے، سب امریکی غلام ہیں وہ اٹھارہ کروڑ عوام کو بے شرمی سے غلامی کا سبق پڑھا رہے ہیں مگر وہ اپنے آقا کے احکامات پر عمل نہیں کر سکیں گے ، عوام نیٹو سپلائی کے راستوں پر ہزاروں کی تعداد میں بیٹھ جائیں گے جب تک ہماری گردنوں پر سر سلامت ہیں ، امریکہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ امریکہ سمجھتا تھا کہ اسامہ کو شہید کر کے وہ خطے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لے گا لیکن آج اسامہ کے خون کے ایک ایک قطرے سے ہزاروں اسامہ پیدا ہو چکے ہیں۔ آج امریکہ اور نیٹوکابل میں بھی غیر محفوظ ہیں۔ دنیا میں امن و امان کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ دنیا پر تسلط قائم کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل خطے سے امریکی انخلا میں ہے ۔ زرداریوں، گیلانیوں اور ظلم کے تمام نشانات کو مٹائے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ہم انشاءاللہ کلمے کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں اللہ کا نظام نافذ کریں گے۔ سید منور حسن نے کہاکہ فوج کی عقل ماری گئی ہے۔ سلالہ کے ایک واقعہ میں 24 جوان شہید ہوئے تھے جبکہ امریکہ پورے پاکستان کو سلالہ بنانا چاہتا ہے۔ عوام سینہ سپر ہو کر میدان میں نکلیں اور اللہ سے کیے گئے وعدے کو پورا کریں۔ فروری مارچ گزر گیا لیکن انتخابات کہیں نظرنہیں آتے ۔ جو لوگ مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کر رہے تھے وہ بھی خاموش ہو گئے ہیں، حکمرانوں نے عوام سے انتخابات کا حق چھیننے کی کوشش کی تو انہیں کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ سندھ اور بلوچستان میں ہر طرف لاقانونیت کا راج ہے ۔جب ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کا کاروبار حکومتی نگرانی میں ہو رہاہو تو ملک میں امن کیسے قائم ہو۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ ڈاکٹر نذیر شہید کے جانشین آج بھی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تبدیلی ملک کا مقدر ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز پر اسلامی فلاحی مملکت بنائے گی۔ کسانوں کو پچاس فیصد رعایت پر بجلی، تیل، کھاد اور زرعی ادویات مہیا کی جائیں گی۔
 
Top