• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پانی کا جھگڑا۔۔۔۔۔نیاز ِحسین

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
آج سے کم وبیش پندرہ یا سولہ سال قبل کی بات ہے کہ ایک عورت ہمارے پاس نیازحسین لینے کے لئے دس محرم کو آئی۔تو والد صاحب نے کہا:کیا تمھیں معلوم ہے کہ واقعہ کربلا جس کو بنیاد بنا کر تم نیاز حسین کا آٹا لینے آئی ہو؟کیا تھا؟تو وہ عورت کچھ دیر سو چنے کے بعد کہنے لگی:مجھے زیادہ پتہ تو نہیں البتہ اتنا پتہ ہے کہ کوئی پانی وغیرہ کا جھگڑا تھا۔تب والد صاحب نے کہا:جب تمھیں یہ معلوم ہی نہیں کہ واقعہ کیا تھا؟اور تم غیر اللہ کے نام پرآٹا لینے چلی آئی ہو۔جاؤ پہلے معاملے کی تحقیق کیا کرو۔پھر کوئی قدم اٹھایا کرو۔اور غیر اللہ کے نام پر مانگ کر تم کتنا گناہ کمارہی ہو تمھیں اگر اس کا ندازہ ہوجائے تو تم یہ حرکتیں کرنا بھول جاؤ۔ہم اللہ کے نام پر تو اپنی جان بھی دے سکتے ہیں لیکن غیر اللہ کے نام پر تو ایک مکھی بھی نہیں دیں گے۔اس دن کے بعد یہ عورت کبھی نیاز حسین مانگتی دیکھائی نہیں دی۔
یہ واقعہ لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ یہ ہمارے سیدھے سادہ لوگ جن کو دین کا سرے سے کوئی علم ہی نہیں ہوتا ہماری تھوڑی سی کوشش سے ان کی راہنمائی ممکن ہے۔تو ہمیں ضرور کوشش کرنی چاہیے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
یہ واقعہ لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ یہ ہمارے سیدھے سادہ لوگ جن کو دین کا سرے سے کوئی علم ہی نہیں ہوتا ہماری تھوڑی سی کوشش سے ان کی راہنمائی ممکن ہے۔تو ہمیں ضرور کوشش کرنی چاہیے۔
جزاک اللہ تعالی خیراً ۔۔۔۔و جزی اللہ اباکم احسن الجزاء

آپ نے بالکل صحیح فرمایا، ہر ایک کو ممکن حد تک اصلاح و تبلیغ کرنی چاہیئے ۔
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے : ( عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً » میری طرف سے دوسروں تک دین پہنچاؤ ،خواہ ایک آیت ہی ہو ‘‘
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
حدثنا ابو عاصم الضحاك بن مخلد اخبرنا الاوزاعي حدثنا حسان بن عطية عن ابي كبشة عن عبد الله بن عمرو ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:‏‏‏‏"بلغوا عني ولو آية وحدثوا عن بني إسرائيل ولا حرج ومن كذب علي متعمدا فليتبوا مقعده من النار".
(صحیح البخاری :حدیث نمبر: 3461 )

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میرا پیغام لوگوں کو پہنچاؤ! اگرچہ ایک ہی آیت ہو اور بنی اسرائیل کے واقعات تم بیان کر سکتے ہو، ان میں کوئی حرج نہیں اور جس نے مجھ پر قصداً جھوٹ باندھا تو اسے اپنے جہنم کے ٹھکانے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔“

Narrated `Abdullah bin `Amr: The Prophet said, "Convey (my teachings) to the people even if it were a single sentence, and tell others the stories of Bani Israel (which have been taught to you), for it is not sinful to do so. And whoever tells a lie on me intentionally, will surely take his place in the (Hell) Fire."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 55, Number 667
 
Top