1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان میں انتخابات پر امريکی دفتر خارجہ کا بیان

'انتخابی سیاست' میں موضوعات آغاز کردہ از فواد, ‏جولائی 30، 2018۔

  1. ‏جولائی 30، 2018 #1
    فواد

    فواد رکن
    شمولیت:
    ‏دسمبر 28، 2011
    پیغامات:
    418
    موصول شکریہ جات:
    13
    تمغے کے پوائنٹ:
    74

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    [​IMG]
    امریکی دفتر خارجہ​


    دفتر برائے ترجمان

    27 جولائی 2018
    امریکہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ امریکہ پاکستانی عوام بشمول خواتین کی ہمت کو سراہتا ہے جو ووٹ دینے نکلیں اور اپنے ملک کا مستقبل متعین کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    ہم اس عمل کو متاثر کرنے والے دہشت گردی کے ہولناک واقعات کی مذمت کرتے ہیں جن میں انتخابات کے دن کوئٹہ میں ایک پولنگ سٹیشن کے باہر تازہ ترین حملہ بھی شامل ہے۔ ہم متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

    پاکستان میں طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کے لیے حکمرانی کے مضبوط جمہوری اور شہری اداروں کی ترقی اور متحرک سول سوسائٹی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اس تناظر میں امریکہ کو رائے دہندگی سے پہلے انتخابی عمل میں خامیوں پر تشویش ہے جن کا اظہار پاکستان میں انسانی حقوق کمیشن نے کیا ہے۔ ان میں انتخابی مہم کے دوران اظہار اور میل جول کی آزادی پر پابندیاں بھی شامل ہیں جو کہ پاکستانی حکام کے بیان کردہ مکمل منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ہدف سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

    امریکہ انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے والے یورپی یونین مشن کے نتائج سے متفق ہے جس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں انتخابی حوالے سے قانونی ڈھانچے میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں تاہم آزادی اظہار پر پابندی اور انتخابی مہم چلانے کے غیرمساوی مواقع کے باعث ان کے اثرات ماند پڑ گئے ہیں۔ امریکہ کو انتخابات میں دہشت گردوں سے وابستہ افراد کی شرکت پر بھی گہرے تحفظات ہیں مگر ہم بدھ کو پاکستانی رائے دہندگان کی جانب سے ان امیدواروں کو بیلٹ باکس کے ذریعے مسترد کیے جانے کی ستائش کرتے ہیں۔

    امریکہ اپنے عالمی شراکت داروں کے تعاون سے تمام پاکستانیوں کے لیے سیاسی عمل میں شرکت کے مواقع کو وسعت دینے اور جائز جمہوری اداروں کی مضبوطی کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔ اب جبکہ پاکستان کے منتخب رہنما نئی حکومت تشکیل دے رہے ہیں تو ایسے میں امریکہ جنوبی ایشیا میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے اپنے اہداف آگے بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے مواقع کا منتظر رہے گا۔

    https://www.state.gov/r/pa/prs/ps/2018/07/284668.htm

     
  2. ‏جولائی 31، 2018 #2
    خضر حیات

    خضر حیات علمی نگران رکن انتظامیہ
    جگہ:
    طابہ
    شمولیت:
    ‏اپریل 14، 2011
    پیغامات:
    8,169
    موصول شکریہ جات:
    8,193
    تمغے کے پوائنٹ:
    964

    ہم ایک دہشت گرد ملک کی ہمارے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت اور رائے زنی کرنے کو مسترد کرتے ہیں۔
     
    • متفق متفق x 2
    • پسند پسند x 1
    • لسٹ
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں