• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاک فوج کے 11 اعلیٰ افسران کرپشن کے الزام میں ملازمت سے برطرف

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
پاک فوج کے 11 اعلیٰ افسران کرپشن کے الزام میں ملازمت سے برطرف

ویب ڈیسک 11 منٹ پہلے


برطرف کیے گئے افسران نے فرنٹیئرکانسٹیبلری میں خدمات انجام دیں۔۔ فوٹو: فائل
راولپنڈی: حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل سمیت پاک فوج کے 11 اعلیٰ افسران کرپشن کے الزام میں برطرف کردیئے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے 11 اعلیٰ افسران کو کرپشن کے الزامات پر برطرف کردیا گیا ہے ، یہ برطرفیاں پاک فوج کی داخلی تحقیقات کی روشنی میں عمل میں کی گئی ہیں۔
برطرف کئے گئے افسران میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک اور میجرجنرل اعجاز شاہد کے علاوہ 5 بریگیڈیئرز، 3کرنل اور ایک میجر شامل ہیں۔ برطرف کیے گئے افسران نے فرنٹیئرکانسٹیبلری میں خدمات انجام دیں۔ لیفٹینننٹ جنرل عبیداللہ خان خٹک بلوچستان میں بطور آئی جی فرنٹیئر کور (ایف سی) خدمات دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملک میں ہر سطح پر احتساب لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی سالمیت خود مختاری اور استحکام کے لئے بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے،کرپشن کے خاتمے تک دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں ہے،قوم کے تعاون سے دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
 
Top