• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پردہ - از : سید مودودی

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
عصر حاضر میں "اسلامی حجاب" کے موضوع پر اب تک جتنی کتابیں لکھی گئی ہیں ، سید ابوالاعلیٰ مودودی (رحمہ اللہ) کی تصنیف کردہ کتاب "پردہ" ان میں ممتاز مقام رکھتی ہے۔
کتاب "پردہ" کا دلنشین انداز بیان ، پُرزور استدلال اور حقائق سے لبریز تجزیہ اپنے اندر وہ کشش رکھتا ہے کہ کٹر سے کٹر مخالف بھی قائل ہوئے بغیر نہیں رہتا۔
یہی وجہ ہے کہ پورے عالم اسلام میں اس کتاب کو جو مقبولیت حاصل ہوئی وہ بہت کم کتابوں کو نصیب ہوئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اس کا عربی ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ یہی حال اس کے اردو اور انگریزی ایڈیشن کا بھی ہے۔

نامور محدث علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ ، مولانا مودودی (رحمہ اللہ) کی علمیت اور ان کے کاز کا کافی احترام کرتے تھے لیکن کچھ موضوعات پر ان سے اختلاف بھی کیا ہے جن میں سے ایک "چہرے کا پردہ" بھی ہے۔ مولانا مودودی "چہرے کے پردہ" کے قائل تھے جبکہ علامہ البانی نے اس موقف سے اختلاف کیا ہے۔
اس معاملہ (چہرے کا پردہ) میں معروف سلفی اسکالر مولانا عبدالرحمٰن کیلانی نے اپنی ایک کتاب میں مولانا مودودی کی موافقت کی ہے اور علامہ البانی کے موقف کا بیشمار دلائل سے ردّ کیا ہے۔

دیباچہ
طبع اوّل​

پردے کے مسئلے پر اب سے چار سال پہلے میں نے ایک سلسلہ مضامین لکھا تھا جو "ترجمان القرآن" کے کئی نمبروں میں شائع ہوا تھا۔
اُس وقت بحث کے کئی گوشے قصداً نظرانداز کر دئے گئے تھے اور بعض کو تشنہ چھوڑ دینا پڑا تھا کیونکہ کتاب کے بجائے محض ایک مضمون ہی لکھنا مدّنظر تھا۔
اب ان اجزاء کو یکجا کر کے ضروری اضافوں اور تشریحات کے ساتھ یہ کتاب مرتب کی گئی ہے۔ اگرچہ یہ دعویٰ اب بھی نہیں کیا جا سکتا کہ یہ اس موضوع پر آخری چیز ہے۔ لیکن میں کم سے کم یہ توقع ضرور رکھتا ہوں کہ جو لوگ اس مسئلے کو واقعی سمجھنا چاہتے ہیں وہ اس میں بڑی حد تک اطمینان بخش مواد اور دلائل پائیں گے۔
وبالله التوفيق وهو المستعان

ابوالاعلیٰ
22۔ محرم 1359ھ
***
ذاتی مطالعے کے لیے ایک مخیر ادارہ کی جانب سے پ۔ڈ۔ف کتاب مفت میں دستیاب ہے۔
عنوان کتاب : پردہ
ترتیب و تدوین : سید ابوالاعلیٰ مودودی
اشاعت : جون 2003ء
پ۔ڈ۔ف فائل سائز = قریب 10 ایم۔بی
پ۔ڈ۔ف فائل صفحات = 301
ڈاؤن لوڈ لنک : پردہ از مودودی
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاک اللہ باذوق بھائی جان۔ تفصیلی تعارف کیلئے بہت شکریہ۔ کلیم حیدر بھائی سے گزارش ہے کہ اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کر کے عمران اسلم بھائی کو دکھا دیں۔ اگر کتاب کو مناسب سمجھیں تو اپنی کتب لائبریری سائٹ پر بھی اسے اپ لوڈ کر دیجئے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیرا بھائی!
اسی موضوع پر معروف عالم دین الشیخ محمد بن صالح العثیمین کی کتاب بھی ہے، جس کا ترجمہ مولانا ڈاکٹر عبد الرشید اظہر صاحب نے کیا ہے، یہ کتاب ہماری ویب سائٹ میں موجود ہے، جس کا لنک http://www.kitabosunnat.com/kutub-library/article/urdu-islami-kutub/islam-ka-moasharti-nizam/85-%DA%AF%D9%88%D8%B4%D8%A6%DB%81-%D9%86%D8%B3%D9%88%D8%A7%DA%BA/542-parda.htmlہے
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
راقم نے علامہ البانی رحمہ اللہ کے دلائل کا تفصیلی جواب اپنی کتاب بعنوان ‘ چہرے کا پردہ ؛ واجب ، مستحب یا بدعت‘ میں دیا ہے۔ عنقریب اس کا پی ڈی ایف لنک ویب سائٰیٹ پر دے دیا جاءے گا۔
ابو الحسن علوی
 
شمولیت
مارچ 09، 2012
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
53
پوائنٹ
31
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
راقم نے علامہ البانی رحمہ اللہ کے دلائل کا تفصیلی جواب اپنی کتاب بعنوان ‘ چہرے کا پردہ ؛ واجب ، مستحب یا بدعت‘ میں دیا ہے۔ عنقریب اس کا پی ڈی ایف لنک ویب سائٰیٹ پر دے دیا جاءے گا۔
ابو الحسن علوی
کیا یہ کتاب اپ لوڈ کی جاچکی ہے؟
اگر ہاں تو لنک دے دیجئے۔ جزاک اللہ خیرا
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,017
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
میرے نانا رحمہ اللہ کہا کرتے تھے
مودودی صاحب کی کتاب "پردہ" جب میں نے پڑھی تو حیرت کے سمندر میں غرق ہو گیا، اس کتاب نے سوچ و فکر میں وہ انقلاب برپا کیا کہ چالیس برس سےاس کے زیر سایہ زندگی بسر کر رہا ہوں۔
شاید امام البانی نے اس کی احادیث کی تخریج بھی کی تھی۔ کسی کو معلوم ہو تو بتائیے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
مولانا عبدالمعید مدنی کا ایک قول ہمارے ادارہ کے صدر زید پٹیل صاحب نے روایت کیا ہے کہ :
اگر اللہ مولانا مودودی کی ایک خدمت پردہ قبول کرلے تو کیا معلوم ان کی نجات کے لیے کافی ہوجائے۔
 
Top