• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پستے کے چهہ لاجواب فائدے.

شمولیت
جولائی 18، 2017
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
پستے کے چھ ایسے لاجواب فائدے جو صرف عورتوں کیلئے ہیں جان کر خوشی سے پھولی نہیں سمائیں گی
پستہ صحت کے لیے مفید عناصر سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ متعدد بیماریوں سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے بے شمار فائدے ہیں جن میں بعض کا تعلق جلد اور بالوں کی خوبصورتی سے ہے۔ اس میں بڑی مقدار میں ریشہ، لحمیات، وٹامن ، جست، تانبہ، فولاد اور کیلشیئم پایا جاتا ہے۔ بس یہ سمجھ لیجیے کہ یہ قدرتی حسن افروز مرکب ہے۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” کی رپورٹ کے مطابق خواتین کو اپنی روز مرہ کی غذا میں پستے کو شامل کرنا چاہیے تاکہ وہ ان فوائد کو حاصل کر سکیں جو ان کی خوبصورتی نمایاں کرنے کے سلسلے میں شاندار طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
آیے ہمارے ساتھ پستے کے 6 حیرت انگیز فوائد جانیے جو آپ کو اسے روزانہ کھانے پر مجبور کر دیں گے :

پستہ انتہائی مفید چربیلے تیزابوں (فیٹی ایسڈ) سے بھرپور ہوتا ہے جو مستقل طور پر صحت مند، نرم و ملائم اور دمکتی جلد کو برقرار رکھتے ہیں۔ اس میں ایسے روغن پائے جاتے ہیں جو جلد کو نم کرتے ہیں اور اس سے جلد کو زبردست قسم کی ملائمت حاصل ہوتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر پستہ کھانے سے جلد کی ساخت نرم اور پرکشش ہوجاتی ہے۔پستہ اینٹی آکسیڈنٹس پر بھی مشتمل ہوتا ہے جو جلد پر ڈھلتی عمر کی علامات ظاہر ہونے کو روکتا ہے۔ لہذا روزانہ پستہ کھانے سے آپ اپنی عمر سے کم نظر آئیں گی اور یقینا ہر خاتون یہ ہی خواہش رکھتی ہے۔

اسی طرح روزانہ باقاعدگی کے ساتھ ایک مٹھی پستے کھانے سے سورج کی شعاؤں کے نقصان دہ اثرات سے جلد کو تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پستہ دھوپ کی جلن کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کے سرطان سے بھی حفاظت کرتا ہے۔ پسے ہوئے پستے کے 4 سے 5 چمچے لے کر اس میں 2 چمچے ناریل کا تیل ملا کر کریم تیار کی جاسکتی ہے۔ اس کریم کو براہ راست کھوپڑی پر لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد بالوں کو اچھی طرح سے پانی سے دھو لیجیے۔
اس کریم کے لگانے سے بالوں کو خصوصی لچک اور تازگی حاصل ہوگی۔ پستہ میں بھرپور طور پر بائیوٹن پایا جاتا ہے۔ لہذا روزانہ درمیانی مقدار میں پستے کھانا بالوں کے گرنے کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔ پستہ بال گرنے سے متعلق مسائل کا جادوئی اور فعال حل پیش کرتا ہے۔
 
Top