السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہن جی! اگر آپ کی مراد پلاسٹک لیمی نیشن سے ہے تو طریقہ کار درج ذیل ہے۔
جس کاغذ سے آپ نے پلاسٹک لیمی نیشن کو اُتارنا ہے، اُس کاغذ کے کناروں تک ، بہت احتیاط سے تیز قینچی سے پلاسٹک لیمی نیشن کو چاروں طرف سے کاٹ دیں۔
کاٹے گئے کناروں کا بغور معائنہ کریں۔ کوئی نہ کوئی رخنہ ،کاغذ اور پلاسٹک شیٹ کے درمیان آپ کو نظر آئے گا، ان شاء اللہ۔
اُس رخنے کو بہت احتیاط سے ناخن یا سیفی پن سے بڑا کرنے کی کوشش کریں ، کاغذ کو نقصان پہنچائے بغیر۔
پھر ایک ہئیر ڈرائیر سے اُس رخنے پر گرم ہوا دیں۔ پلاسٹک شیٹ نرم ہوجائے تو آہستہ آہستہ دونوں ہاتھوں کی مدد سے شیٹ اور کاغذ کے درمیان فاصلہ بڑھاتے جائیں اورساتھ ساتھ گرم ہوا دیتے جائیں اور آرام سے اتارنے کی کوشش کریں۔ اُمید ہے کہ کام بن جائے گا۔
یہ سارا عمل آپ نے اپنی ذمہ داری پر کرنا ہے۔
اس کا تجربہ پہلے ایک بے کار لیمی نیشن شدہ کاغذ پر کر لیں یا مطلوبہ کاغذات کی مماثلت والا کاغذ لے کر اُس کو لیمی نیشن کرواکر، اُس پر پیشگی تجربہ حاصل کریں۔
اس کے علاوہ قریبی دکاندار سے رابطہ کریں جو لیمی نیشن اور ڈی لیمی نیشن کا کام کرتا ہو، وہ آپ کے کاغذات کو دیکھ کر ہی کوئی حتمی مشورہ دے سکتا ہے کیونکہ کاغذات پر موجود روشنائی، کاغذ کی کوالٹی، کاغذ نیا ہے یا پرانا ، پلاسٹک شیٹ کی موجودہ حالت ،وغیرہ وغیرہ یہ سب باتیں بہت اہم ہیں۔ اور انہیں باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے۔
اللہ تعالی آپ کے لیے آسانی کرے۔ آمین