• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پنجاب ای خدمت مراکز کا قیام

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

میں اوکاڑہ کے قرب وجوار سے ہوں۔وقت کم ہوگا تب یا تو لرنر بن پائے گا یا ۔۔۔۔۔۔؟
محترم لرنر لائسنس کے لئے خود ہی جانا پڑے گا وہاں کمپیوٹر میں آپکا مکمل ڈیٹا تیار ہو گا اور ایک رجسٹر پر بھی اس کا مکمل اندراج ہو گا، تصویر کمپیوٹر سے ہی لی جائے گی اور رجسٹر میں آپ کے دستخط اور انگوٹھا بھی لگانا پڑے گا۔ یہ کام اب وہاں کوئی باہر سے نہیں کر سکتا، کسی فورم پر ایک وکیل ممبر اور اس سے والد صاحب بھی بیرسٹر تھے میں نے اپنے لئے ان سے بات کی تھی تو انہوں نے کہا کہ ناممکن ہے، پھر جب میں خود گیا تو وہاں باہر بیٹھے ایجنٹ سے کسی کے حوالہ سے بات کی تو جواب ناممکن ملا، آپ اوکاڑہ سے ہیں گھر کے کسی فرد کو یا کوئی دوست سے رابطہ کریں کہ وہ لائسنسنگ ڈپارٹمنٹ کے باہر بیٹھے کسی ایجنٹ سے معلومات حاصل کرے اس کا یہی حل ہے، ورنہ ایسا ہے کہ اس مرتبہ جائیں تو لرنر بنوا لیں اگلی مرتبہ پرمننٹ بنوا لینا۔ اگر اس لائسنس کو کسی دوسرے ملک میں استعمال کرنا ہے تو یہ بھی بتا دیں کہ کونسے ملک میں استعمال میں لانا ہے۔

والسلام
 

speaktruth753

مبتدی
شمولیت
اپریل 02، 2017
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
13
بھائ کسی ملک میں بھی نہیں استعمال کرنا۔اصل میں ویزہ تبدیل کرکے نیا ویزہ سٹیمپ کروانا تھا اس کیلئے ضرورت تھی میں چاہتا تھا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کام ہوجائے ورنہ دیگر راستے پہلے سے بھی زیادہ ہیں۔20000 میں لائسنس اینڈ پرمٹ مل جاتا ہے۔مگر حرام سے بچنا چاہتا ہوں ورنہ پاکستانی ہونے کے ناطے دیگر امور زیر نظر ہیں

Sent from my SM-J500F using Tapatalk
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اگر ویزہ تبدیل کرنے کے لئے چاہئے تو پھر جب پاکستان جائیں گے تو لائسنسگ ڈپارٹمنٹ کے باہر کسی بھی ایجنٹ سے بات کر لیں اگر تو لرنر پچھلی تاریخوں میں بنوا دے تو پرمننٹ بھی اسی دن بن جائے گا مگر ملے گا ایک مہینہ بعد کیونکہ کوریئر سروس کے ذریعے گھر میں آتا ہے اگر ایسا نہ ہو تو ایجنٹ سے کہیں وہ آپکو ایک کاپی دلوا دے گا جسے آپ بیرون ملک استعمال کر سکتے ہیں پاکستان میں نہیں۔

والسلام
 

speaktruth753

مبتدی
شمولیت
اپریل 02، 2017
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
13
ایجنٹ مافیا بھاری رقوم کے عوض اپنی خدمات تک رسائی دیتے ہیں اور ساتھ میں وہ شرعی قباحت رشوت والی بھی۔بس اس سے بچنا چاہتے ہیں
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ایجنٹ مافیا بھاری رقوم کے عوض اپنی خدمات تک رسائی دیتے ہیں اور ساتھ میں وہ شرعی قباحت رشوت والی بھی۔بس اس سے بچنا چاہتے ہیں
پھر اس مرتبہ لرنر بنوا لیں اور اگلی مرتبہ جانا ہوا تو پرمننٹ ایک مہینہ میں بھی نہیں بنوا پائیں گے۔ سمائل!

والسلام
 
Top