• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پوری ملاقات

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
پوری ملاقات

کہتے ہیں کہ خط، فون، ای میل یا فورم کے ذریعے سے آپ ہزاروں مرتبہ کسی سے بات چیت کرلیں وہ ہر دفعہ آدھی ملاقات ہی رہتی ہے۔ یعنی آدھی + آدھی =پوری کبھی نہیں ہوتی جب تک کہ آپ بالمشافہ نہ مل لیں۔ تو جناب آج ہم آپ کو ایک پوری ملاقات بلکہ بھر پور ملاقات کا مختصر حال بتاتے ہیں ۔ کچھ دن پہلے عبدہ بھائی کا فون آیا کہ محترم انس بھائی، لاہور کے بھائیوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ اور اس سلسلے میں ان کا ارادہ ہے کہ عبدہ بھائی جن بھائیوں سے رابطہ میں ہیں اُن کو دعوت دی جائے۔ بہرحال دعوت کا پیغام ہم تک پہنچا تو ہم تیا ر ہوگئے۔ ملاقات کا اہتمام بروز اتوار دوپہر ایک بجے محدث لائبریری میں کیا گیا تھا۔ عبدہ بھائی نے اپنی گاڑی میں سب بھائیوں کو لے جانے کا پروگرام بنایا تھا۔ مقررہ وقت کے مطابق عبدہ بھائی نے محمد آصف مغل بھائی کو ان کے گھر سے لیا اور میرے گھر آ گئے۔ یہاں پر گاڑی کی ونڈ سکرین کو تھوڑا سا پانی پھینک کر صاف کیا گیا پھر ہم ایک اور مقررہ جگہ پر پہنچ گئے جہاں سے ہابیل بھائی اور عبدالخالق بھائی کو لینا تھا۔ وہاں پر دونوں بھائی اس وقت تک نہیں پہنچے تھے۔ عبدہ بھائی نے انہیں فون کیا تو پتا چلا کہ وہ تھوڑی دیر میں آرہے ہیں۔ ہم نے بھائیوں کا آدھے گنٹھے سے زیادہ انتظار کیا اور اس دوران ان کو مسلسل فون کرتے رہے مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر وہ نہ پہنچ سکے۔ ہم پہلے ہی لیٹ ہوچکے تھے اس لیے مزید انتظار نہیں کرسکتے تھے۔ اس لیے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوگئے۔ راستے میں حافظ عمران الہی بھائی کا فون آیا کہ وہ لوگ ہمار انتظار کر رہے ہیں۔ محمد آصف مغل بھائی نے ان کو لیٹ ہونے کی وجہ بتائی اور کہا کہ ہم 12 منٹ میں پہنچ جائیں گے ، ان شاء اللہ ۔ راستے میں ہم تینوں بھائی گپ شپ کرتے رہے۔ منزل مقصو مجلس التحقیق الاسلامی محدث لائبریری پر پہنچے تو حافظ عمران الہی بھائی ہمارے استقبال کے لیے باہر ہی کھڑے تھے۔ گاڑی سے اترے اور حافظ عمران الہی بھائی سے مصافہ و معانقہ کیا اور خیر یت دریافت کی۔ بھائی سے میری یہ دوسری مکمل ملاقات تھی۔دوسرے بھائیوں سے حافظ صاحب ملے اور پھر ہابیل بھائی اور عبدالخالق بھائی کا پوچھا تو انہیں گذشتہ صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔ حافظ صاحب نے انہیں فون کیا تو پتا چلا کہ وہ بھی پہنچ رہے ہیں۔ حافظ عمران الہی بھائی ہمیں لیتے ہوئے محدث لائبریری کی عمارت میں داخل ہوئے اور سٹرھیاں چڑھ کر پہلی منزل پر پہنچے اور ایک دروازے میں داخل ہوئے تو اپنے آپ کو لائبریری کے وسیع و عریض حال میں کھڑا پایا۔ حافظ عمران الہی بھائی لائبریری کے ایک گوشے میں بنے ہوئے کیبن کی طرف ہمیں لیتے ہوئے بڑھے تو کیبن سے ایک بھائی باہر آئے اور بڑے پرتپاک انداز سے ہم بھائیوں سے ملے اور اپنا تعارف کروایا کہ وہ انس ہیں۔اور ساتھ ہی ایک اور بھائی کہیں سے برامد ہوئے جنہوں نے اپنا تعارف کروایا جو کہ قاری مصطفی راسخ بھائی تھے۔ سب بھائی کرسیوں پر بیٹھ گئے اور بات چیت شروع ہوگئی۔ اور پھر تفصیلی تعارف کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس کی ابتداء حافظ عمران الہی بھائی سے ہوئی۔اسی دوران دو بھائی اور آگئے جن سے ملاقات پر پتا چلا کہ وہ ہابیل بھائی اور عبدالخالق بھائی ہیں۔بات چیت دوبارہ شروع ہوئی تو ایک اوربھائی تشریف لے آئے ، تعارف پر پتا چلا کہ وہ کلیم حیدر بھائی ہیں۔ سب بھائیوں نے باری باری اپنی دینی و عصری تعلیم کے حوالے سے کچھ نا کچھ بتایا اور کچھ بھائیوں نے اپنے خاندانی پس منظر سے بھی آگاہ کیا۔ انس بھائی نے اپنا اور اپنے ادارے کا تفصیلی تعارف کروایا ۔ اپنی موجودہ ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ اور اس ملاقات کا مقصد بھی واضح کیا کہ یہ ملاقات خالصتا اللہ کی رضا کے لیے ہے۔نیٹ پر محدث لائبریری کی ابتداء کیسے ہوئی؟محدث فتوی اور محدث فورم کو کیا مسائل درپیش ہیں؟ وغیرہ وغیرہ۔ اس ملاقات میں خضر حیات بھائی ، محمد ارسلان بھائی ، شاہد نذیر بھائی کا بھی ذکر خیر ہوا۔ تقریبا ایک گھنٹہ تک یہ ملاقات جاری رہی ۔ پھر انس بھائی نے کہا کہ اب کھانے کا وقت ہوگیا ہے۔ کھانے کے لیے چلتے ہیں۔سارے ساتھی دو گاڑیوں میں بیٹھ کر کچھ دور ایک ہوٹل میں آگئے۔ انس بھائی نے ہم سے پوچھا کہ کھانے میں کیا چلے گا تو کوئی بتانے کو تیار ہی نہ تھا۔ عبدہ بھائی کی طبیعت ناساز تھی انھوں نے تو بالکل منع کردیا۔ خیر انس بھائی اور حافظ عمران الہی بھائی نے آپس میں مشورہ کرکے کھانے کا آرڈر دیا۔بھائیوں کے درمیان مختلف موضوعات پر بات چیت جاری رہی۔ اور انس بھائی نے مزید ادارے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اسی دوران انتہائی پر تکلف کھانا آ گیا۔ کھانا کھاتے ہوئے ادارے کو در پیش مختلف مسائل پر بات چیت ہوتی رہی۔ کھانے کے بعد سب بھائی گاڑیوں میں بیٹھ کر جامعہ لاہور الاسلامیہ کی طرف کوچ کیا۔ وہاں پر نماز عصر ادا کی جس کی امامت قاری مصطفی راسخ بھائی نے کروائی۔ اس کے بعد انس بھائی نے جامعہ کی سیر کروائی، مختلف کلاسوں میں ہم نے جھانک کر دیکھا ۔ وہاں پر بھی ایک عدد لائبریری موجود تھی۔ اس جامعہ میں دینی اور عصری تعلیم کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد دوبارہ مجلس التحقیق الاسلامی کی طرف روانگی ہوئی اور وہاں پر پہنچ کر سب بھائیوں سے الوداعی ملاقات کی اور پھر اس کی یادیں لیے ہوئے اپنے اپنے گھر کی طرف رواں دواں ہوئے۔یہ تھا پوری ملاقات کا مختصر حال۔ اللہ تعالی انس بھائی کو جزائے خیر دے۔ آمین۔
اللھم بارک لھم فیما رزقتھم واغفرلھم وارحمھم
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے فورم پر ٹائم نہ دے سکنے کی وجہ سے معذرت
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ محترم انس بھائی کو ہماری اس پر تکلف اور پر خلوص مہمان نوازی کے بدلے آخرت میں اپنی مہمان نوازی عطا فرمائے امین (اگلی دفعہ باری ہماری ہو گی ان شاءاللہ اگر محترم بھائی قبول کریں گے)
میرا جامعہ سے تو تعارف تھا مگر محدث لائبریری کی طرف پہلی دفعہ جانا ہوا جہاں ادارہ کا ماشاءاللہ کافی وسیع سیٹ اپ دیکھا اللہ تعالی اس میں برکت اور مزید بہتری لائے امین
اسی حوالے سے یہ بھی پتا چلا کہ انکے باقی تمام اداروں کا سالانہ بجٹ غالبا دو کروڑ کے قریب ہے مگر محدث فورم اور فتاوی وغیرہ کا کام ان سے علیحدہ ہے جس کا سارا انتظام و خرچ محترم انس بھائی اور محترم شاکر بھائی کے ذمے ہے
وہاں پر فتاوی اور کچھ دوسرے معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کچھ ممبران نے کی طرف سے کچھ شکایات و تجاویز آئیں جس پر غور کے بعد ممبران کی طرف سے یہ متفقہ تجویز سامنے آئی کہ اگر فورم کے ہی کچھ ممبران ماہانہ تعاون فکس کر دیں تو الحمد للہ کچھ ایسے علماء کا انتظام کیا جا سکتا ہے کہ جس سے فتاوی اور فورم کی ریگولر نگرانی اور بہتری میں مدد مل سکے پس اس سلسلے لاہور کی حد تک تمام بھائیو سے رابطہ کرنے اور فیڈ بیک لینے کی ذمہ داری میں قبول کرتا ہوں اللہ قبول کرے امین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے فورم پر ٹائم نہ دے سکنے کی وجہ سے معذرت
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ محترم انس بھائی کو ہماری اس پر تکلف اور پر خلوص مہمان نوازی کے بدلے آخرت میں اپنی مہمان نوازی عطا فرمائے امین (اگلی دفعہ باری ہماری ہو گی ان شاءاللہ اگر محترم بھائی قبول کریں گے)
لاباس طهور ان شاء اللہ
آمین یا رب العالمین
قبول قبول قبول
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے فورم پر ٹائم نہ دے سکنے کی وجہ سے معذرت
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ محترم انس بھائی کو ہماری اس پر تکلف اور پر خلوص مہمان نوازی کے بدلے آخرت میں اپنی مہمان نوازی عطا فرمائے امین
لاباس طهور ان شاء اللہ
آمین یا رب العالمین
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
نعیم بھائی ملاقات کاپڑھ کربہت بہت خوشی ہوئی۔دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں بھی اپنے ان دینی بھائیوں سےملاقات کاموقع عطافرمائے۔آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا انکل
آپ کی ملاقات کے بارے میں جان کر اچھا لگا، میں کراچی میں دوستوں سے تو ملتا رہتا ہوں، لیکن لاہور کے بھائیوں سے ملنا چاہتا ہوں، بس کچھ مجبوریوں کے باعث ایسا کرنا ابھی کچھ مشکل ہے۔
ایک ملاقات ہم نے بھی کی تھی، آپ اس کا بھی احوال پڑھ لیں
http://forum.mohaddis.com/threads/کراچی-میں-پیارے-دوستوں-سے-ملاقات-کا-مختصر-احوال.5423/

عبدہ
اللہ تعالیٰ آپ کو شفائے کاملہ عطا فرمائے آمین
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے فورم پر ٹائم نہ دے سکنے کی وجہ سے معذرت
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ محترم انس بھائی کو ہماری اس پر تکلف اور پر خلوص مہمان نوازی کے بدلے آخرت میں اپنی مہمان نوازی عطا فرمائے امین (اگلی دفعہ باری ہماری ہو گی ان شاءاللہ اگر محترم بھائی قبول کریں گے)
میرا جامعہ سے تو تعارف تھا مگر محدث لائبریری کی طرف پہلی دفعہ جانا ہوا جہاں ادارہ کا ماشاءاللہ کافی وسیع سیٹ اپ دیکھا اللہ تعالی اس میں برکت اور مزید بہتری لائے امین
اسی حوالے سے یہ بھی پتا چلا کہ انکے باقی تمام اداروں کا سالانہ بجٹ غالبا دو کروڑ کے قریب ہے مگر محدث فورم اور فتاوی وغیرہ کا کام ان سے علیحدہ ہے جس کا سارا انتظام و خرچ محترم انس بھائی اور محترم شاکر بھائی کے ذمے ہے
وہاں پر فتاوی اور کچھ دوسرے معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کچھ ممبران نے کی طرف سے کچھ شکایات و تجاویز آئیں جس پر غور کے بعد ممبران کی طرف سے یہ متفقہ تجویز سامنے آئی کہ اگر فورم کے ہی کچھ ممبران ماہانہ تعاون فکس کر دیں تو الحمد للہ کچھ ایسے علماء کا انتظام کیا جا سکتا ہے کہ جس سے فتاوی اور فورم کی ریگولر نگرانی اور بہتری میں مدد مل سکے پس اس سلسلے لاہور کی حد تک تمام بھائیو سے رابطہ کرنے اور فیڈ بیک لینے کی ذمہ داری میں قبول کرتا ہوں اللہ قبول کرے امین




اللہ کریم آ پکو صحت کاملہ دے ۔آمین

اللہ تعالی آپکا حامی و ناصر ھو اور آپکے کام کو آسان بنائے۔آمین
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

یعنی کہ ہمیں مس نہیں کیا گیا ۔۔۔۔ابتسامہ

واہ جی بہت خوب یہاں تو لاہوریوں بھائیوں نے خوب دعوت اڑائی اور علم سے بھرپور بھائیوں سے ملاقات کی، افسوس یہ رہے گا کہ ہم اس مُلاقات میں شامل نہ تھے۔ ہمیں حافط عمران بھائی اور عبدہ بھائی کی طرف دعوت نامہ موصول ہوا تھا اور اسی دوران نعیم یونس بھائی اور آصف بھائی سے رابطہ رہا مگر کسی سبب اس مُلاقات میں ہم شامل نہ ہوسکے۔ لیکن اللہ کی مرضی سے اگلی بار ہم پوری کوشش کریں کہ مُلاقات میں شامل ہوا جا سکے۔

ویسے ہماری مُلاقات پہلے محدث فورم کے کچھ بھائیوں سے ہو چُکی ہے، جس کا تھریڈ میں نہ لگا سکا ، اُس مُلاقات میں نعیم یونس بھائی ،آصف بھائی، عبدہ بھائی ، حافظ عمران بھائی ، محسن بھائی اور ایک بھائی شامل تھے جن کا نام اس وقت یاد نہیں ۔ اُس دن دعوت عبدہ بھائی کی طرف سے تھی اور اُس دن تو خوب مچلی اُڑائی گئی تھی کیوں@عبدہ بھائی
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یعنی کہ ہمیں مس نہیں کیا گیا ۔۔۔۔ابتسامہ
محترم بھائی ہم نے تو بہت کوشش کی کہ آپ کی خواہش کے مطابق ہفتہ کو پروگرام ہو جائے اور شام کو ہو مگر ایک تو محترم انس بھائی کی ہفتہ کو کلاس ہوتی ہے اور دوسرا شام کا مسئلہ محترم عمران بھائی کا تھا خیر اگلی دفعہ میری طرف سے جب دعوت ہو گی تو ان شاءاللہ آپ کو مِس کی بجائے مَس کریں گے (یعنی چھوئیں گے)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
حدیث قدسی ہے، سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
سَمِعْتُ رسولَ اللهِ يقولُ عن رَبِّهِ تباركَ وتعالى : حقَّتْ مَحَبَّتِي على المُتَحابِّينَ فِيَّ ، وحقَّتْ مَحَبَّتِي على المُتَناصِحينَ فِيَّ ، وحقَّتْ مَحَبَّتِي على المتباذلِينَ فِيَّ ، وهُمْ على مَنابِرَ من نُورٍ ، يَغْبِطُهُمْ النبيُّونَ والشهداءُ والصِّدِّيقُونَ
الراوي: معاذ بن جبل المحدث: الألباني - المصدر: صحيح الترغيب - الصفحة أو الرقم: 3019
خلاصة حكم المحدث: صحيح

اللہ جل جلالہ فرماتے ہیں: ’’میرے (خوشنودی کے) لئے آپس میں ملنے والوں کیلئے میری محبت لازم ہوگئی۔ میرے لئے ایک دوسرے کی خیر خواہی کرنے والوں کیلئے میری محبت واجب ہوگئی۔ میرے لئے ایک دوسرے پر خرچ کرنے والوں کیلئے میری محبت حق ہوگئی۔ اور یہ لوگ (روزِ قیامت) ایسے نورانی منبروں پر ہوں گے کہ ان (کے مقام پر) انبیائے کرام علیہم السالم، شہداء اور صدیقین رشک کریں گے۔‘‘

دنیا میں لوگوں کا آپس میں تعلّق اور میل جول عموماً مختلف دنیاوی اغراض اور مفادات کے تحت ہوتا ہے۔ لیکن جب یہ تعلّق اور میل جول صرف اور صرف اللہ رب العٰلمین کیلئے، دین کے فروغ کیلئے ہو تو یہ بہت ت ت بڑی عبادت وسعادت ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں! ہماری آپس کا فورمی تعلق بھی - میں سمجھتا ہوں کہ - اسی نوعیت کا ہے، جس سے کوئی دُنیاوی مفاد وابستہ نہیں ہے۔ ہمیں فورم پر آنا بھی اسی نیت سے چاہئے اور وقتا فوقتا اپنی نیت کی تجدید بھی کرتے رہنا چاہئے کہ اعمال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔

اسے جذبے کے تحت اس ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ عمران الٰہی اور عبدہ (اللہ انہیں صحت یاب کریں!) برادران کی ذمہ دار لگائی گئی وہ محدث فورم کے لاہور کے ارکان کو دعوت دیں۔ دونوں نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ جن لاہوری ساتھیوں کا علم تھا مثلاً:قاری مصطفیٰ راسخ، حافظ عمران الٰہی، کلیم حیدر، محمد نعیم یونس، محمد آصف مغل، عبدہ، ہابیل، عبد الخالق، ساجد تاج برادران! ان سب کو دعوت دی گئی۔ الحمد للہ ساجد تاج بھائی کے علاوہ باقی سب نے ہماری دعوت پر لبیک کہا۔ ساجد تاج بھائی کی مجبوری تھی کہ وہ حاضر نہ ہو سکے۔ ان شاء اللہ! اللہ تعالیٰ سب ساتھیوں کو جزائے خیر عطا فرمائیں! جن ساتھیوں کو ہم بھول گئے یا ہمیں ان کا علم نہیں وہ ہمیں یاد دہانی کرادیں، ان شاء اللہ! اگلی ملاقات میں ساجد تاج بھائی کے ساتھ انہیں بھی دعوت دی جائے گی۔

محمد نعیم یونس بھائی کا شکریہ! جنہوں نے ملاقات کی تفصیلی روئیداد ارکانِ فورم کے گوش گزار کی۔ اس اتوار کو شاکر بھائی بھی ان شاء اللہ ہمارے ساتھ ہوں گے جو ساتھی ان سے بالمشافہ ملاقات کے شائق ہوں وہ رابطہ کر سکتے ہیں۔
 
Top