• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پوسٹ میں کسی کو ٹیگ کیسے کریں؟

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ،
ہم اس کو ’تذکرہ کرنا‘ کہتے ہیں۔ ٹیگنگ کچھ اور چیز ہے۔
اگر میں اس پوسٹ میں آپ کا تذکرہ کرنا چاہوں تو آپ کا بالکل ٹھیک ٹھیک درست اور پورا نام لکھ کر ایڈیٹر میں سے مینشن کا بٹن دبانا ہوگا۔ یعنی
[MENTION ]ریحان احمد[/ MENTION]
درج بالا ٹیگ لگانے پر درج ذیل رزلٹ سامنے آئے گا، پوسٹ ہو جانے کے بعد:
ریحان احمد
یہ خیال رہے کہ نام کے شروع یا آخر میں کوئی اسپیس نہ ہو اور نام کے درمیان میں جہاں اسپیس ہے وہیں اسپیس ہونی چاہئے۔ مثلاً ابوالحسن علوی بھائی کے نام میں ابو کے بعد اسپیس نہیں ہے اور الحسن کے بعد اسپیس ہے۔ لہٰذا ان کا ’تذکرہ‘ کرتے وقت اسپیس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
 

ناظم شهزاد٢٠١٢

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 07، 2012
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
1,533
پوائنٹ
120
ویسے ٹیگ کا فائدہ کیا ہے؟
دوسرا میں نے پوچھنا تھا کہ کسی ویب سائٹ کا لنک کیسا دیا جاتا ہے؟ مطلب کہ لنک تو پیسٹ ہو جاتا ہے مگر اس پر اپنی مرضی کا نام وغیر ہ کس طرح لکھتے ہیں تا کہ قاری کو لنک کی سمجھ آ سکے ۔
مہربانی فرما کر راہنمائی فرما دیں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ویسے ٹیگ کا فائدہ کیا ہے؟
یورز ٹیگ کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ جس یوزر کو آپ چاہتے ہیں کہ وہ میری یہ پوسٹ لازمی پڑھے تو اس کے اطلاع نامے میں نوٹیفکیشن چلا جاتا ہے کہ فلاں یوزر نے آپ کو اس پوسٹ کے مطالعہ کرنے پر مطلع کیا ہے۔کیونکہ ہر یوزر ہر پوسٹ کو نہیں دیکھتا اور اگر آپ کسی یوزر کے نام بغیر ٹیگ کیے پوسٹ کردیتے ہیں اور وہ اس پوسٹ کو نہیں پڑھ پاتا تو آپ کا مقصد حاصل نہیں ہوپاتا۔
اس لیے اگر آپ چاہتے ہوں کہ کلیم حیدر میری یہ پوسٹ ضرور پڑھے تو اس کےلیے دو طریقے ہیں
1۔مجھے ٹیگ کردیں
2۔مجھے مینشن کردیں
ٹیگ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہر موضوع کے ٹائٹل کے دائیں جانب کچھ اوپر یہ لکھا ہوا نظر آرہا ہے (ٹیگ یوزر) اس پہ کلک کریں اور پھر جس یوزر کو ٹیگ کرنا ہے اس کا درست نام لکھ دیں۔ یہ اطلاع اس کی پروفائل میں چلی جائے گی۔
مینشن کرنے کا طریقہ شاکر بھائی نے یہاں اچھی طرح سمجھا دیا ہے
دوسرا میں نے پوچھنا تھا کہ کسی ویب سائٹ کا لنک کیسا دیا جاتا ہے؟ مطلب کہ لنک تو پیسٹ ہو جاتا ہے مگر اس پر اپنی مرضی کا نام وغیر ہ کس طرح لکھتے ہیں تا کہ قاری کو لنک کی سمجھ آ سکے ۔
مہربانی فرما کر راہنمائی فرما دیں۔
جی اس کےلیے آسان سا طریقہ یوں ہے کہ آپ جس سائٹ یا جس مضمون وغیرہ کا لنک دینا ہے۔اس سائٹ وا مضمون کا نام ایڈیٹر میں لکھیں۔مثلا آپ ہماری محدث سائٹ کا لنک دینا چاہتے ہیں
نام: محدث لائبریری
یو آر ایل:www.kitabosunnat.com
اب آپ اگر یہ چاہتے ہیں کہ جو میں نے اردو میں محدث لائبریری لکھا ہے اس پر انگلش میں لکھا ہوا یو آر ایل پیسٹ کردوں تاکہ مجھے یو آر ایل علیحدہ انگلش میں لکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔ تو اس کےلیے ایسا کرنا ہے۔ آپ محدث لائبریری والے ٹیکسٹ کو سلیکٹ کریں۔اور ایڈیٹر میں ایک بٹن Link کے نام سے اس پر کلک کردیں ایک باکس اوپن ہوگا اس باکس میں سائٹ کا یو آر ایل لکھ دیں یا کاپی پیسٹ کردیں تو یوں ہوجائے گا
محدث لائبریری
اسی طرح اگر کسی مضمون وغیرہ کا لنک دینا چاہتے ہیں اور آپ یہ چاہتے ہیں کہ بس مضمون کانام ظاہر ہو اس مضمون پر کلک کریں تو جہاں مضمون ہے اس صفحہ پر یوزر کو لےجائے علیحدہ سے مضمون کے نام کے ساتھ مضمون کالنک پیسٹ نہ کرنا پڑے تو اس کےلیے بھی یہی طریقہ اختیار کرنا ہے۔
پوسٹ میں کسی کو ٹیگ کیسے کریں؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ویسے ٹیگ کا فائدہ کیا ہے؟
ٹیگ کا فائدہ یہ ہے کہ جس یوزر کو ٹیگ کیا جائے اسے ذاتی پیغام چلا جاتا ہے کہ فلاں دھاگے میں آپ کو یاد کیا جا رہا ہے ۔ تو اس طرح اس یوزر کی دھاگے میں حاضری کو کم و بیش یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

دوسرا میں نے پوچھنا تھا کہ کسی ویب سائٹ کا لنک کیسا دیا جاتا ہے؟ مطلب کہ لنک تو پیسٹ ہو جاتا ہے مگر اس پر اپنی مرضی کا نام وغیر ہ کس طرح لکھتے ہیں تا کہ قاری کو لنک کی سمجھ آ سکے ۔
اس کے لئے آپ کوئی بھی ٹیکسٹ لکھیں۔ مثلاً

کتاب و سنت کے دلائل سے مزین متنوع و منفرد کتب پر مشتمل مفت آن لائن مکتبہ

اب اس عبارت کو سلیکٹ کر لیں اور ایڈیٹر میں موجود لنک کے بٹن کو دبائیں۔
نئی کھلنے والی چھوٹی سی ونڈو میں ویب سائٹ کا ایڈریس پیسٹ کر کے محفوظ کر لیں۔

کتاب و سنت کے دلائل سے مزین متنوع و منفرد کتب پر مشتمل مفت آن لائن مکتبہ
 

ناظم شهزاد٢٠١٢

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 07، 2012
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
1,533
پوائنٹ
120
شاکربھائی ایک اور مسئلے کی وضاحت مطلوب ہے۔
کیا یہ ممکن ہے ہےکہ جب ہم کوئی پوسٹ کریں تو اسے پڑھنے کے لیے تمام اراکین کو مدعو کر سکیں یا کچھ مخصوص لوگوں کو یا پھر اپنے دوستوں کو۔
ایسا کوئی طریقہ بتا دیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
شاکر بھائی ایک اور مسئلے کی وضاحت مطلوب ہے۔
کیا یہ ممکن ہے ہےکہ جب ہم کوئی پوسٹ کریں تو اسے پڑھنے کے لیے تمام اراکین کو مدعو کر سکیں یا کچھ مخصوص لوگوں کو یا پھر اپنے دوستوں کو۔
ایسا کوئی طریقہ بتا دیں۔
جی پوسٹ کے لئے تو یہ ممکن نہیں، ہاں مکمل دھاگے کے لئے یہ بھی ممکن ہے۔
اس کے لئے ہر دھاگے کے اوپر ٹیگ یوزر کے نام سے بٹن ہے۔ اس پر کلک کریں اور دعوت نامہ بھیجنے کے لئے اراکین کے نام لکھیں، یا تمام دوست احباب پر چیک لگا دیں۔ تو ان سب لوگوں کو دھاگے کی جانب دعوت چلی جائے گی۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
مجھے یہ بتادیں کہ ٹیگ کس طرح کیا جاتا ہے؟)شاہد نزیر
آپ جب تھریڈ پوسٹ کرتے ہیں تو اوپر کی جانب ایک آپشن ہے "(ٹیگ یوزر)
اس پر کلک کریں اور جن جن اراکین کو آپ نے ٹیگ کرنا ہے ان کا نام لکھتے جائیں،ایک ممبر کا نام لکھ کر "کامہ" لگائیں پھر دوسرے کا نام لکھیں اس طرح آپ 25 اراکین کے نام لکھ سکتے ہیں۔
اور اگر آپ اپنے تمام دوست احباب کو بھیجنا چاہتے ہیں تو نیچے ایک آپشن ہو گا "تمام دوست /احباب " اس آپشن کو "چیک" کر کے "بھیجئے" بٹن پر کلک کر دیں۔
آپ نے جتنوں اراکین کے ساتھ دوستی کی ہو گی ان سب کے پاس تھریڈ کا لنک چلا جائے گا۔
اور یہ بھی کہ پوسٹ میں کسی کا نام لکھتے ہوئے کیا کرنا پڑتا ہے کہ مذکورہ شخص کو آپ کے تذکرہ جات کے ذریعے علم ہوجاتا ہے۔شاہد نزیر
آپ کسی بھی ممبر کا نام لکھیں مثلا "شاکر" اور پھر اس پورے نام کو سلیکٹ کریں ۔
دو باتین یاد رکھیں
  1. سلیکٹ صرف نام کو کرنا ہے۔
  2. نام بالکل صحیح لکھنا ہے،بہتر ہے کہ ممبر کا نام کاپی کر لیا جائے۔
پھر نام کو سلیکٹ کر کے جوابی خانے میں ایک آپشن ہو گا جس پر سپیکر کا آئیکون ہو گا اس بٹن پر کلک کر دیں۔اس تھریڈ آپ مینشن ٹیگ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ سکتے ہیں،ابھی یہ زبانی سمجھایا ہے ان دونوں آپشنز پر میرا تصاویر کے ساتھ پوسٹس اس تھریڈ میں ملاحظہ کیجئے گا۔ان شاءاللہ
محدث فورم کے آپشنز کی معلومات
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ٹیکسٹ پر لنک لگانے کا طریقہ

السلام علیکم
یہاں پر محترم بھائی ابن بشیر الحسینوی صاحب نے "ٹیکسٹ پر لنک لگانے" کا طریقہ دریافت کیا ہے۔تو اس سلسلے میں میں نے یہ تھریڈ لکھا ہے۔
میں نے اس تھریڈ میں آسان انداز میں ٹیکسٹ پر لنک لگانے کا طریقہ بتایا ہے۔
یہاں سے لنک کو کاپی کریں

جس ٹیکسٹ پر لنک لگانا ہے وہ لکھیں

ٹیکسٹ کو سلیکٹ کریں

اس بٹن پر کلک کریں

یہاں پر لنک پیسٹ کر دیں۔شارٹ کٹ کی Ctrl+V

یہاں پر کلک کریں


یہ لیں ٹیکسٹ پر لنک لگ گیا


کسی چیز کی سمجھ نہ آئی ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں۔
محمد ارسلان ملک
 
Top