• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پھر گِلہ کیسا ؟

شمولیت
اکتوبر 25، 2014
پیغامات
350
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
85
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِيْ خَلَقَۚ﴿١
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ﴿٢
اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ﴿٣
الَّذِيْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ﴿٤
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْؕ﴿٥
(اے رسولﷺ) اپنے پروردگار کے نام سے پڑھیے جس نے (سب کائنات کو) پیدا کیا۔
اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے ۔
پڑھئیے! اور آپ کا پروردگار بڑا کریم ہے۔
جس نے قَلم کے ذریعہ سے علم سکھایا۔
انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا۔
" اقراٴ " وہ پہلا لفظ ہے جسے ہمارے رب نے سب سے پہلے اپنے آخری نبیﷺ کے منھ میں ڈالکر اس امت کو علم کی اہمیت بتایا اور پھر قلم سے علم سکھا نے اور انسان کو خاص علم سکھانےکی بات کر کے علم کی اہمیت کو اور دوبالا کیا۔

لیکن کتنے افسوس کی بات ہے آج مسلمان علمکےمیدان میں دنیا کی ساری قوموں سے پیچھے ہیں ۔

جب الله کی پہلی وحی کو ہی ہم مسلمان ٹھکرائیں گے اور علم کے میدان میں اسلام دشمنوں سےپیچھے رہیں گے، پھر دشمن اسلام بھوکے کتے کی طرح ہم مسلمانوں پر ٹوٹ پڑیں تو پھر گِلہ کیسا ؟۔

پچاس سے زائد اسلامی ممالک ہیں لیکن کسی نے اب تک اپنا تعلیمی نصاب بھی مرتب نہیں کیا ۔ وہی غیروں کا کماوٴ کھاوٴ والا تعلیمی نصاب آزادی کے بعد بھی چلا آرہا ہے ۔ جسے کوئ مسلمان زیادہ پڑھ لے توملحد ‘ زندیق یا پھر دہریہ بن جاتا ہے۔

پھر گِلہ کیسا ؟
 
Top