• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پہلی سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
پہلی سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ
روزنامہ پاکستان، 09 جون 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پہلی سے بارہویں جماعت تک سکولوں اور کالجوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔


وزارت تعلیم و تربیت نے قران پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کیلئے سفارشات تیار کر کے صوبوں کو ارسال کر دی ہیں۔ وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبوں نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے اور صوبے وفاقی کی تجاویز کا جائزہ لے کر جلد آگاہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سکولوں میں پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ قرآن پاک پڑھایا جائے گا
جبکہ ساتویں سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔
ساتویں سے دسویں جماعت تک واقعات پر مبنی سورتیں پڑھائی جائیں گی اور
دسویں سے بارہویں جماعت تک احکامات پر مبنی سورتیں پڑھائی جائیں گی۔

اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ وزارت تعلیم کا قرآن پاک کی تعلیم ضروری قرار دینے کا اقدام احسن ہے اسلامی نظریاتی کونسل کے صوبوں اور وفاق سے مربوط روابط ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلی سے بارہویں جماعت میں سے ہر ایک جماعت کیلئے روزانہ 15 منٹ قرآن پاک کی تعلیم کیلئے مختص ہوں گے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

والٹن لاہور میں کوئی سرکاری ہائی سکول ہے میرے ایک عزیز کے تمام بچے وہاں سے تعلیم کے ساتھ قرآن حافظ بھی ہیں۔ اس سکول میں قرآن مجید پڑھایا اور حفظ بھی کروایا جاتا ہے اور یہ خصوصی ہیڈ ماسٹر کی طرف سے ایک کوشش ہے جس کا سکول پریڈ سے کوئی تعلق نہیں بلکہ بعد میں چند گھنٹے اس پر مشتمل ہیں، کسی پر زبردستی نہیں جو طالب علم قرآن حفظ کے خواشمند ہوں وہ اس میں حصہ سکتے ہیں۔

والسلام
 
Top