• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پیام سیرت

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
پیام سیرت

مصنف
ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمن العریفی

ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ
سیرت سرور کائنات وہ سدا بہار،پاکیزہ ،ہر دلعزیز موضوع ہے جسے شاعر اسلام سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گااس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ مطالعۂ سیرت کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے تاہم موجودہ حالات میں اس کی ضرورت ہمیشہ سے زیادہ ہے بالخصوص نوجوانانِ امت کو مطالعہ سیرت کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے ۔لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب پیام سیرت دلچسپ پیرائے میں پیش کیا جائے گا۔ زیر نظر کتاب ''پیام سیرت'' ڈاکٹر محمد عبد الرحمن العریفی ﷾کتاب کا ترجمہ ہے جس میں انہوں نے نہایت دلنشیں او رمؤثر اسلوب نگارش کا انتخاب کیا ہے جو مطالعۂ سیرت میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان طبقہ کی گہری دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے ۔کتاب کے مصنف ڈاکٹر عبد الرحمن العریفی﷾ سعودی عرب کے جانے پہچانے مصنف ہیں۔ ریاض کی مقامی یونیورسٹی میں معلمی کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔دعوتِ دین کےمیدان میں اُن کی مساعی جمیلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اُن کا شمار علامہ ابن باز  کے ممتاز شاگردوں میں ہوتا ہے ۔ دیار ِعرب میں ان کی خطابت کا بھی بہت شہرہ ہے ۔ اس سے قبل ان کی متعدد کتابیں خاصی پذیرائی حاصل کرچکی ہیں جن میں ان کی شہرۂ آفاق کتاب ''زندگی سے لطف اٹھائیے '' سرفہرست ہے ۔کتاب ہذا کے ترجمہ وتخریج کا کام ساجد الرحمن بہاولپوری نے کیا اور دار السلام نے اعلی معیار پر اسے طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو گم کردہ راہ لوگوں کےلیے راہِ راست پر آنے کا سبب بنائے (آمین) (م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عرض ناشر
وہ اپنے رسولﷺ سے نا آشنا کیوں؟
بہانے مت بناؤ
رسول اللہﷺ کے آباء و اجداد اور خاندان
بحثیت یتیم پرورش
نبیؐ کریمﷺ کی ازواج مطہرات
اولاد
بیٹیاں
آفتاب نبوت کی کرنیں
نزول قرآن کا آغاز
خفیہ دعوت کے تین سال
ہجرت حبشہ
نبی اکرمﷺ کی ہجرت
فتح مکہ
حجۃ الوداع
وفات
نبیٔ کریمﷺ کی زندگی کے اہم واقعات
انبیائے کرام علیہ السلام کے معجزات
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معجزات
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات
حضرت محمد رسول اللہﷺ کے معجزات
پیش گوئیاں اور دور دراز کے واقعات سے آگاہی
اللہ کی قسم! محمد(ﷺ) کبھی جھوٹ نہیں بولتے
قاتل بن کے آیا، اسیر بن کے نکلا
زہر کھلانے کی مذموم کوشش
میرے رب نے تمہارے رب کو قتل کر دیا
سلام ہو تجھ پر۔۔۔ اے خبیب!
اللہ ابو ذر پر حم فرمائے!
اللہ کو تمہاری بھاگئی
نظام کائنات میں رسول اللہﷺ کے معجزات
چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے
بادل آئے، ٹوٹ کے برسے
حیوانات پر تصرف
عرصۂ دراز سے خشک دودھ والی بکری کے تھنوں سے دودھ کی دھاریں
سرکش اونٹ رسول اللہﷺ کے قدموں پر جھک گیا
مریضوں کی شفایابی
جذبۂ محبتِ رسول ﷺ سے لبریز صحابی کی حیرت آفرین داستان
لعابِ مبارک سے آنکھیں ٹھیک ہوگئیں
درختوں پر تصرف
کھجور کا تنا رسول اللہﷺ کی جدائی پر رو پڑا
درخت پردہ پوشی کا ذریعہ بن گئے
اشیائے خورد و نوش میں برکت
پانی میں برکت دیکھ کر ایک خاتون اپنی قوم سمیت مسلمان ہو گئی
سکون سے پیو ۔۔۔ کوئی پیاسا نہیں رہے گا
غزوۂ تبوک میں پیاس کی شدت
خندق والو! جابر نے تمہارے لیے کھانا تیار کیا ہے
ابو ہریرہ! اور پی لو
فرشتوں کے ذریعے غیبی نصرت
فرشتنے باڈی گارڈ بن گئے۔
ہم آپ کا مذاق اڑانے والوں کے لیے کافی ہیں!ٗ
گستاخان ناموس رسالت کا عبرت ناک انجام
کفار کے گروہوں پر آندھیاں اور طوفان
بارش کے ذریعے نصرت
اگر وہ میرے قریب آتا تو فرشتے اس کا انگ انگ نوچ لیتے
رسول اللہﷺ کو گرفتار کرنے 3والا خود گرفتار ہو گیا
تمہیں میرے ہاتھوں کون بچائے گا؟
گستاخ رسولﷺ کو قبر نے بھی قبول نہ کیا
رسول اللہﷺ کو قتل کرنے کی مذموم سازش
رسول اللہﷺ کی دعا کا زیور قبولیت سے آراستہ ہونا
حضرت ابو ہریرہرضی اللہ عنہ کی ماں کے لیے دعا
ابو طلحہ رضی اللہ عنہ اور ان کی بیوی کے لیےدعا (ایک صبر آزما داستان)
خوشا! وہ وقت کہ دیدار عام تھا جس کا
حاصل کلام
کفار و مشرکین کی گواہی
صحابہ رضی اللہ عنہم نے رسول اللہﷺ سے کس طرح محبت کی
رسول اللہﷺ کے اپنے امت پر کیا حقوق ہیں؟
پہلا حق
دوسرا حق
تیسرا حق
رسول اللہﷺ پر درود پڑھنے کے چند خاص مواقع
چوتھا حق
پانچواں حق
چھٹا حق
رسول اللہﷺ کی اطاعت ہی جنت میں جانے کا واحد راستہ ہے
رسول اللہﷺ کی تعظیم و توقیر
سنت رسولﷺ کو پس پشت ڈال کر من مانی کرنے والے کا کیا حشر ہوگا؟
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں اطاعت رسولﷺ کا جذبہ
رسول اللہﷺ کا سب سے عظیم حق
لمحہ فکریہ
 
Top