• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پی ڈی ایف ٹو ٹیکسٹ کنورٹر سوفٹ۔OCR

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
پی ڈی ایف ٹو ٹیکسٹ کنورٹر سوفٹ۔OCR

بھائیو۔۔۔!!!!
ایک سوفٹ ہے جس کا نام او،سی،آر ہے۔یہ وہ سوفٹ ہے جس کی مدد سے ہم پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود ٹیکسٹ کو یونیکوڈمیں کنورٹ کرسکتے ہیں۔۔یعنی آپ سیکن امیج کو ٹیکسٹ،ورڈ،ایچ ٹی ایم ایل اور پی ڈی ایف سرچ ایبل میں کنورٹ کرسکتے ہیں۔
جس کی کچھ معلومات تو آپ یہاں سے لے سکتے ہیں۔باقی بھی اس کے بارہ میں نیٹ سے معلومات لی جاسکتی ہیں
نوٹ
ہاں یہ تو معلوم ہے کہ انگلش ٹیکسٹ اگر پی ڈی ایف میں ہو تو وہ یونیکوڈ میں کنورٹ ہوسکتا ہے لیکن معلومات مجھے اردو کے بارہ میں چاہیے۔۔اور ہاں کہیں سے مجھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سوفٹ کی مدد سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود اردو عبارت کو یونیکوڈ میں کنورٹ کیاجاسکتا ہے۔بس کچھ ورڈ ہیں جو نہیں ہوپاتے۔۔
آن لائن کنورٹ اگر کرنا ہوں تو یہاں سے کرسکتے ہیں لیکن اس میں اردو کی اوپشن نہیں ہے
اگر کسی بھائی کو اس بارہ میں معلوم ہوتو راہنمائی کرے۔
اس پر ایک کتاب بھی پیش خدمت ہے
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
یہ تو ایک اہم اور بڑا ٹاسک ہے۔ کوئی پانچ سال سے اس پر مسلسل تحقیق جاری ہے مگر ابھی تک میرے علم کے مطابق ایک مکمل اردو او سی آر کی تخلیق نہ ہو سکی۔
اردو محفل پر اس کے متعلق تحقیق یہاں دیکھی جا سکتی ہے :
اردو او سی آر پر تحقیق
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جس دن یہ اردو او سی آر میچور پراڈکٹ کے طور پر مارکیٹ میں آ گیا۔ تو تصور کریں کہ کتب لائبریری کا اتنا بڑا ذخیرہ ان شاءاللہ سب کا سب یونیکوڈ میں کنورٹ ہو جائے گا۔
بہرحال، عربی اور فارسی کا او سی آر بھی بن چکا۔ بس اردو ہی بے چاری توجہ سے محروم ہے۔
کچھ عرصہ قبل معلوم ہوا تھا کہ ان پیج بنانے والے حضرات اردو او سی آر پر پروفیشنلی کام کرنے کے چکر میں ہیں۔ معلوم نہیں کہ وہ معاملہ کچھ آگے بھی بڑھا کہ نہیں۔
 
Top