• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چائے بیتیاں

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
چائے!!!!!!
اور پھر چائے بیتیاں!!!!!!
اگر غم و الم کا کوئی زمرہ ہوتا تو یہ تھریڈ ادھر ہی پوسٹتی):
چائے کے شوقین حضرات گرمی میں چائے کے لیے’’گرمی گرمی کو کاٹتی ہے‘‘ کا فلسفہ استعمال کرتے ہیں تو سردی میں’’گرم بھی تو ہونا ہے‘‘
کسی کے نزدیک سوئیٹ ڈش ہی چائے ہے تو کہیں چائے پی کر کھانا گول کر لیا جاتا ہے):
کہیں چائے نیند بھگاتی ہے تو کہیں یہ نیند لے آتی ہے۔ ۔ کہیں کہیں ڈسپرین،بروفن کے طور پر بھی لی جاتی ہے۔ ۔ ۔سردرد ہو یا جسم درد ۔ ۔ بس ایک کپ’ فٹ ‘سی چائے بنا دیں۔۔ ):
یہاں تک تو پھر بھی شائدگزارا ہو جائے مگر آگے کا قصہ۔ ۔ برداشت نہیں ہوتا۔ ۔ آنسو
انہیں چند قصوں کی خاطر ہم اپنا غبار یہاں نکالیں گے۔ ۔ ۔ امید ہے معافی مل جائے گی!!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
امی جان ویسے تو بہت اچھی ہیں ۔ میں انہیں دنیا کی بہترین امی گردانتی ہوں مگر۔ ۔ ۔ (یہی ’مگر‘ سب المیوں کی ابتدا ہے)مگر انہوں نے ہمارے ساتھ ایک بہت بڑا دھوکا کیا ہے۔ ۔ بچپن سے ہی!!
جی ہاں بچپن سے لےکر ہوش سنبھال لیا۔ ۔ پھر کام کاج کی عمر آگئی اور ہم سے دھوکا ہوتا رہا۔ ۔ صاف صریح دھوکا۔ ۔ اس دھوکے کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہم نے بھی مہمانوں کے ساتھ دھوکا کیا۔ ۔ اکثر مہمان یا تو بہت سادہ تھے یا پھر با تکلف و با مروت۔۔ لیکن کچھ ایسے بھی تھے جن کا بولنا ہمیں اس وقت نا گوار گزرا مگر انہیں مہمانوں کی بدولت ہمارے پر منکشف ہوا کہ
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
امی جان ہمارے ساتھ بہت بڑا دھوکا کرتے ہوئے ہمیں بچپن سے چائے کے نام پر دودھ پتی پلا رہی ہیں:)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
عمر عزیز کا ساتواں آٹھواں سال تھا۔۔کچن میں جب ناشتہ بنتا تو کبھی چائے میں پتی ڈال دیتے،کبھی چینی۔۔کبھی چولہا بند کر دیتے۔۔کبھی پیالیوں میں انڈیلنے کا کام ہمارے ذمہ ہو جاتا۔۔آپی کی موجودگی میں کچن میں قدم رکھنا ہی محال ہوتا تھا لہذا ناشتہ ہی کچن تجربے کا باعث بن سکتا تھا۔۔ایک دن ضد کر کے چائے بنائی۔۔گھر میں دودھ کا رنگ ہلکا سا تبدیل ہو جاتا تو بس جی چائے بن گئی۔۔کسی نے کبھی اعتراض کی جرات ہی نہ کی تھی۔۔بس ہمارے لیے وہی چائے تھی!!
ایک رات والدِ محترم کے از خود بنے بیٹے "اعظم بھائی" تشریف لے آئے۔۔والدِ محترم نے اندر آ کر چائے بنانے کا کہا۔آپی "بی بی سی" سن رہی تھیں،کسلمندی سے مجھے دیکھ کر کہنے لگیں"تم بنا دو گی ناں چائے؟"میری آنکھیں حیرت کے مارے کھلی کی کھلی رہ گئیں یہ بڑی آپی ہی ہیں ناں ۔۔۔جن کے نزدیک کچن ہمارے لیے شجرِ ممنوعہ تھا!!
"اہوں"امی جان نے آپی کو دیکھا"یہ کیسے چائے بنائے گی؟'
"نہیں امی جی! یہ بنا لے گی۔۔تم نے اس دن بھی بنائی تھی ناں"میرے جھٹ اصرار میں ہلے سر کو ماہر باورچی کا اقرار سمجھا گیا اور امی کی ناں ناں کو آپی نے ہاں ہاں میں بدل دیا۔۔کچھ ہماری بھی منت شامل تھی۔۔"کتنی پتی،کتنی چینی،کتنی دیر"کا سبق ایک دفعہ پھر سے لیا گیا ۔۔لو بھئی ہم نے اک شان سے اپنے آپ کو دیکھا اور جھٹ کچن میں داخل ہو گئے۔۔چولہا شیلف پر دھرا تھا۔۔پیڑھی رکھ کر اوپر چڑھے تو بھی ایڑیاں اٹھانی پڑیں۔۔چھوٹی دیگچی پکڑی،خوب ناپ کر دودھ ڈالا اور آہستہ سی آنچ پر اوپر رکھ دیا۔۔ابلا بھی ہم سنبھال لیں گے!
اب ہم دیگچی میں دودھ کا معائنہ کرنے لگے۔۔جب ابلتا ہے تو کتنا مزا آتا ہے ناں۔۔آج ہم بغور دیکھیں گے۔۔ایڑیاں اچکاتےتھک گئے تو کچن میں چکر لگانے لگے۔۔سوچ رہے تھے کہ بس اب تو سب ہماری تعریف کریں گے۔۔کچھ دیر گزری دودھ کو پھر دیکھا۔۔سکوت۔۔ہم پھر اتر آئے۔۔دو چار بار کی اترائی چڑھائی سے تنگ آ کر پتی ڈال دی۔۔پھر گھومنا شروع!!کافی دیر بعد بھی دودھ کے سمندر میں لہریں اٹھتی دکھائی نہ دیتی تھیں۔۔ہم نے چمچ گھمایا۔۔اور نیچے اتر آئے۔۔ہائے رنگ نہیں آ رہا؟میں نے دوبارہ دیکھا۔۔پتی اور ڈال دوں!۔۔۔پتی ڈال کر ہم فراغت سے چائے کے بعد کے مناظر کے مزے لینے لگے۔رنگ ابھی بھی نہ آیا تھا):افففف۔۔یہ پیلا بلب۔۔ہم نے تھوڑی سی چائے ڈوئی میں انڈیلی اور بیٹھک میں جلی ٹیوب لائیٹ کی ادھارروشنی سے اندھیر کمرے میں استفادہ کیا۔۔کافی بہتر ہے۔۔اب کی بار تھوڑی ہلچل تھی سو چینی بھی ڈال دی۔۔دوبارہ گھوما گھومی شروع۔۔ایک دو دفعہ اندر کمرے کا بھی چکر لگایا۔۔بتایا کہ "سب بہتر ہے"۔۔
"دیر نہیں ہو گئی"۔۔"میں نے سوچا کہ خوب رنگ آ جائے ناں"میں نے تسلی کروائی۔۔"ابال نہیں آتا؟۔۔"آنچ تھوڑی تیز کرو"امی نے ہدایت دی۔واپس آ کر آنچ تیز کی۔۔ابلنے کے آثار دکھائی دیے تو پھر ہلکی۔۔اب ابل گئی تو سارے کیے دھرے پر چائے گر جائے گی۔۔چینی بھی دیکھ لوں۔۔کچھ لوگ تیز چینی پیتے ہیں!!تھوڑی اورڈال دیتی ہوں۔۔۔
کچھ دیر بعد والدِمحترم بیٹھک سے نکل کر کمرے میں جاتے دکھائے دیے"چائے نہیں بنی؟"
"وہ۔۔ابو جی بن رہی ہے"والد ِمحترم تو واپس مڑ گئے ۔۔ہم لپک کر کمرے میں پہنچے"بس بس۔۔لے کر جا رہی ہوں"واپس کر آ کر تھوڑی دیر صبر اور پھر ڈانٹ کے خدشے سے ڈر کر چولہا بند کیا۔۔گرچہ ابھی ہمارا کوئی ارادہ نہ تھا۔۔چائے چھلنی پیالی پر دھری،چائے انڈیلی۔۔تھوڑی گر بھی گئی تو خیر ہے۔۔سب سے گر جاتئ ہے۔۔
اب ۔۔۔۔۔اسے بیٹھک میں کون لے کر جائے؟؟"میں"میری توبہ۔۔ایک چائے بھی بناؤں پھر لے کر بھی جاؤں۔۔چھوٹی بہن کی منت سماجت کی۔۔شاید رات کہانی سنانے پر مانی کہ ویسے ہی احسان کیا تھا۔۔گرچہ خاصی منت کے بعد۔۔"میں پیچھے ہی رکھ کر آؤں گی"۔۔"اچھا اچھا"میں نے اسے تقریبا بیٹھک میں دھکیلا اور پردے کی اوٹ سے اسے دیکھا۔۔۔وہ چائے پیچھے ہی رکھ کر واپس آ گئی۔۔میں تسلی سے کمرے میں گئی۔۔اور کھیل کود شروع۔۔۔خاصی دیر بعد والڈِ محترم اندر آئے اور کہا کہ باہر آنا ہے تو آ جاؤ۔۔آٌپیاںجھٹ کمرے میں پہنچیں۔۔پیچھے پیچھے میں اور چھوٹی بہن بھی۔۔والدِ محترم منظر سے غائب تھے۔۔"ہیں"چھوٹی آپی نے وہاں دھری پیالی کو بغور دیکھا۔۔مجھے تبھی پتا چلا جب ان کی چیخ سنائی دی"افففففففف۔۔۔۔۔۔۔اتنا میٹھا"میرے تو اوسان خطا ہو گئے۔۔۔میں تو بھول چکی تھی کہ ابھی ابھی ہم نے بیٹھک میں یہی پیالی پہنچائی تھی!۔۔اور پتی۔۔بمشکل رنگ بدلا ہے۔۔ہہہہہ۔۔۔وہ کہتے ہوں کہ ان کے گھر والوں کو چائے بھی بنانے نہیں آتی۔۔۔انہیں کیا پتا کہ آج چائے کس نے بنائی ہے۔۔مروت میں آ کر پی گئے ہوں گے"چھوٹی آپی نے بے لاگ تبصرہ کیا۔۔امی نے بڑی آپی کو دیکھا تو انہوں نے ہمیں گھورا۔۔"خود ہی تو کہا تھا کہ چائے بنا دو۔۔میں نے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"میں یہی کہہ سکی!!
یہ تو تھا چائے کے ساتھ ہمارا پہلا تجربہ اور وہ بھی۔۔۔۔۔۔۔):بہرحال خاصا یاد گیری تھا:)۔۔اعظم بھائی کا بھلا کہ ہماری چائے "تبرک" سمجھ کر پی بیٹھے۔۔اس کے بعد آپی کی موجودگی میں۔۔ہم سے چائے نہیں بنوائی گئی):
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
غیر ضروری تھریڈ!!!
قیمتی وقت اصلاحی کاموں پر صرف کرنا چاہیئے بہن۔
 
Top