• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

**چاند جب ماہ محرم کا نظر آتا ہے**

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ڈهول تاشے سے محرم کو منانے والے
غم سے شہداء کی بڑی دهوم مچانے والے

تعزیہ اور سواری کے اٹهانے والے
باغ اور شیر کو دلدل کو نچانے والے

چاند جب ماہ محرم کا نظر آتا ہے
کیا تیرے جسم میں شیطان اتر آتا ہے

غم جنهیں ہوتا ہے وہ ڈهول بجاتے ہیں کہیں
دوسروں کی طرح تہوار مناتے ہیں کہیں

وہ خرافات کا بازار لگاتے ہیں کہیں
ڈهول باجے سے بهی میت کو اٹهاتے ہیں کہیں

کیا شریعت میں تمهارے اسے غم کہتے ہیں
غم یہی ہے تو خوشی اور کسے کہتے ہیں

تعزیہ داری کو تیمور نے ایجاد کیا
لایا ایران سے اور ہند میں آباد کیا

غم منانے کا عجب ڈهنگ یہ ارشاد کیا
روح اسلام کو تیمور نے برباد کیا

فعل تیمور ہے یہ قول پیمبر تو نہیں
غم کا یہ رنگ شریعت کے برابر تو نہیں

خوب ہے ابن علی سے یہ محبت تیری
ساری دنیا سے نرالی ہے عقیدت تیری

تعزیہ اور سواری ہے عبادت تیری
عشق بازی کی محرم میں ہے عادت تیری

غم تجهے ہے تو ذرا اتنا ہی کر کے بتلا
ڈهول تاشے سے ذرا باپ کی میت کو اٹها

 
Top