• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چربی پگھلانے کی خواہش ہے تو اس ایک غذ اکا زیادہ استعمال کریں :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
چربی پگھلانے کی خواہش ہے تو اس ایک غذ اکا زیادہ استعمال کریں :

09 اپریل 2015 (19:43)


سڈنی(نیوزڈیسک)اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں اور ہر طرح کے طریقے سے یہ کم نہیں ہورہا تو آپ ایک آسان طریقے پر عمل کریں یعنی چنے کھانے شروع کردیں۔ آسٹریلیا میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ اپنی خوار میں چنے کے باقاعدہ استعمال کرتے ہیں ان کا وزن جلد کم ہوتا ہے۔

تحقیق کاروں نے 42افراد کو اپنی خوراک کے ساتھ 12ماہ تک روزانہ ساڑھے تین اونس چنے کھانے کے لئے کہا۔اس کے بعد انہیں ایک ماہ تک اپنی روٹین غذا استعمال کرنے کا کہا گیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ چنوں کے استعمال سے ان کے وزن میں کمی آنے کے ساتھ بازاری سنیکس کی طلب میں بھی کمی واقع ہوئی۔


دالیں اور چربی کا پگھلنا :

ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کھانے میں کارن فلور کی جگہ 10فیصد چنوں کاپاﺅڈر ڈال لیا جائے تو اس سے حرارے جلد کم ہوتے ہیں ساتھ ہی چربی بھی تیزی سے پگھل جاتی ہے۔

ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دالیں چربی پگھلانے میں مددگار ہوتی ہیں۔ British Journal of Nutritionمیں شائع ہونے والی تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو چنے کے پاﺅڈر والا کھانا دیا گیا جبکہ کچھ خواتین کو چنے والے پاﺅڈر کے ساتھ دیگر اجناس بھی کھلائی گئیں۔جن خواتین نے صرف چنوںوالی غذا کھائی تھی ان کے کولہوں کے گرد چربی کم تھی ۔

لوما لینڈایونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات دیکھی گئی کہ جو لوگ چنے کھاتے رہے ان کا وزن جلد کم ہوا۔ تحقیق کاروں نے 173موٹے مرد اور عورتوں کو چنے سے بھرپور کھانے اور کم کاربوہائیڈریٹ والے کھانے دئیے۔جو لوگ کم کاربوہائیڈریٹ والے کھانے کھاتے رہے ان کا وزن 16ہفتوں میں صرف 2پاﺅنڈکم ہوا جبکہ چنے کھانے والے افراد میں لیسٹرول کم ہونے کے ساتھ وزن میں واضح کمی دیکھی گئی۔

http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/09-Apr-2015/211948
 
Top