• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چوہے چھپکلی اور کاکروچ سے نجات

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
چوہے چھپکلی اور کاکروچ سے نجات

چوہے اور چھپکلی سے نجات حاصل کرنے کے لئے ایک پیالے میں امونیا ڈال کر اس میں آلو کے چار ٹکڑے ڈال کر کچن میں
کسی جگہ رکھ دیں چوہے اور چھپکلی نہیں آئیں گے ۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ
12 گولیاں اسپرین کی اور آدھا کپ چینی ،تین چوتھائی کپ دودھ میں گھول لیں اب اس آمیزے میں ایک کپ بورک پاوڈر اور ایک کپ آٹا ملاکر اچھی طرح گوندھ لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بناکر کیبنیٹ کے اندر باہر کونوں اور سنک کے اطراف میں چپکا دیں چند ہی دنوں میں آپ کا کچن کاکروچ اور چھپکلی سے پاک ہو جائے گا
بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں

 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
امونیا ایک تیزابی نمک ہے اسکی کیمیکل کمپوزیشن NH3 ہے عام طور پر کوئی بھی عنصر خالص حالت میں نہیں پا یا جاتا یہ کلو رائیڈ کے ساتھ مل کر امونیم کلورائیڈ بناتا ہے جسے ہم گھریلو استعمال میں لاتے ہیں یہ بلیچ میں بھی یوز کیا جاتا ہے یہ عام کیمیسٹ کی دکان سے با آسانی مل جا تا ہے واللہ عالم
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
بہت شکریہ بہن ہمارا گھر ان چیز وں سے تو پا ک ہے مگر ڈینگی کی وجہ سے کافی پریشان ہیں پچھلے سال ہما را گھر ان مچھروں کے حملوں کا شکار رہا
تو بہن آپ کے پاس یا کسی کے پاس بھی ڈینگی مچھر کا توڑ ہے ہم آپ کے شکر گزار ہوں گیں اور آپ دعا وں کے حق دار
جزاک اللہ
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
ڈینگی سے بچاو کا آسان حل یہ ہے کہ آپ ہر روم ، باتھ روم کچن وغیرہ میں فینائل کی گولیاں رکھ دیں ۔ عصر کے بعد سے مغرب کے بعد تک رومز کے دروازوں کو بند رکھیں اور صبح و شام کے اذکار کا ورد ضرور کریں خصوصا اس دعا کا اہتمام ضرور رکھیں
بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شی فی الارض ولا فی السما و ھوالسمیع العلیم ۔
انشاللہ کوئی کیڑا مکوڑا نقصان نہیں پہنچا سکے گا ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
ہابیل بھائی!
١۔ نیاز بو کا پودہ عام نرسری سے مل جاتا ہے۔ اسے کھڑکی دروازے کے قریب رکھیں۔ اس کی خوشبو سے مچھر قریب نہیں آتے۔
٢۔ پپیتے کے پودے کے نئے تازہ پتوں کا جوشاندہ بنالیں۔ کچھ پتے کتر کر پانی میں ڈال کر پانی کو اچھی طرح جوش دے لیں۔ پانی کا رنگ کچھ کچھ سبزی مائل ہوجائے گا اور ذائقہ بھی کڑوا سا ہوگا۔ بچوں کو تھوڑی سی شکر یا شہد ملا کر دے سکتے ہیں۔ اب تو بازار میں پپیتے کے پتے کے جوس کا شربت بھی ملتا ہے۔ یہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے اور ڈینگی کے علاج کے لئے بھی مفید ہے۔ لاہور کی ایک لیڈی ڈاکٹر نے اس پر ایک تفصیلی مضمون بھی لکھا تھا۔ مجھے ملا گیا تو یہاں بھی شیئر کروں گا ان شاء اللہ
 
Top