• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چھڑا رہے ہیں تجھ سے جان، میری جان! مگر آہستہ آہستہ

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
چھڑا رہے ہیں تجھ سے جان، میری جان! مگر آہستہ آہستہ
اردو کوئی اتنی قدیم زبان تو نہیں۔مگر اردو برصغیر میں مسلمانوں کی جان ہے!
ہمارے مدارس کی تدریسی زبان زمانہ دراز سے اردو رہی ہے، پورے برصغیر میں اردو کو مسلمانون کی زبان سمجھا جاتا رہا، حالانکہ زبان کسی کسی قوم یا کسی مذہب کے پیروکاروں کی نہ میراث ہوتی ہے نا جاگیر!
ایسا نہیں کہ اردو زبان سے محبت کرنے والے صرف مسلمان ہی ہیں!ہندو ، سکھ وغیرہ بھی ہیں!مگر اس بات سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا کہ اردو زبان ہی متحدہ ہندوستان کی تقسیم کی پہلی بنیاد بنی، کہ جب ہندؤں نے ہندی کو متحدہ ہندوستان کی سرکاری زبان قرار دینے کی مہم جوئی کا آغاز کیا!
عربی کے بعد جن چند زبانوں میں اسلامی کتب کا اجراء کیا گیا، اس میں اردو صف اول میں نظر آتی ہے!
پہلا نمبر شاید کسی زمانے میں فارسی کا رہاہو، مگر اب تو فارسی میں رفض کا پرچار حاوی ہے! یا شاید ترکی زبان میں اسلامی کتب کسی زمانے میں زیادہ ہوں!
مگر وہ کتب جو کسی زمانے میں ترکی زبان میں اسلامی عقائد و افکار کا پرچار کرتی تھیں، کیا اب وہ کتب ترکی کے باشندے پڑھ بھی سکتے ہیں!
ہاے افسوس! کہ ان کتب کا اب کوئی وارث نہیں! نہ انہیں پڑھنے والا کوئی اور نہ ہی ان کی اشاعت کرنے والا کوئی!
یہ اسلامی کتب ہی نہیں بلکہ ترکی زبان کا پورا ادب یتیم ہو گیا!
یہ ہوا کیوں؟ اور ایسا کیسے ہوگیا؟
بات اتنی سی ہے کہ ترکی زبان کا رسم الخط تبدیل کرکے اسے رومن رسم الخط بنا دیا گیا!
اور یہی نہیں، جب ترکی زبان کا رسم الخط رومن نہ تھا، بلکہ عربی کی طرح تھا، ترکی زبان بولنے لکھنے والے باشندوں کو عربی زبان سیکھنا ، پڑھنا اور لکھنا بھی آسان تھی!
مگر اب کیا ہے؟ عربی زبان ان ترکی باشندوں کے لئے اجنبی ہو گئی!
وہی لفظ جو ترکی بولنے والے اپنی زبان سے ذرا تغیر تلفظ کے ساتھ ادا کرتے ہیں، اسے عربی زبان میں پڑھ بھی نہیں سکتے! خواہ وہ انتہائی اعلی درجہ کے تعلیم یافتہ ہی کیوں نہ ہوں!
یہ سب ترکی زبان کے رسم الخط کو رومن میں تبدیل کرنے کا خمیازہ ہے!
ہم کیا چاہتے ہیں؟ کیا ہم بھی اپنی پیاری ، میٹھی خوبصورت، زبان کے ساتھ یہی کرنا چاہتے ہیں؟
ہائے ، خط نستعلیق ، کہ جو خوبصورتی کا استعارہ قرار پایا!
کیا ہم اس خوبصورتی کو اپنے ہاتھوں اجاڑنا چاہتے ہیں؟
کیا ہم بھی اپنی آنے والی نسل کو اردو ادب کی کتب سے مستفید ہونے کا باب بند کرنا چاہتے ہیں؟
کیا ہم اپنی آنے والے نسل کو عربی زبان سے اس قدر دور لے جانا چاہتے ہیں کہ جیسے اب ترکی زبان والے ترکی کے باشندے ہیں؟
اردو زبان میں بہت وسعت ہے، اس وسعت کا بے جا فائدہ اردو زبان کی اس وسعت کو خوبی کے بجائے اس کا چہرہ مسخ کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے!
جہاں ممکن نہ ہو وہاں اگر رومن میں لکھ دیا جائے تو قابل برداشت ہے، لیکن کوشش یہی ہونی چاہیئے کہ ہر جگہ اردو کو اردو کے رسم الخط میں ہی لکھا جائے!
میں بھارت کے باشندوں کی مجبوری سمجھتا ہوں، مگر انہیں اپنی اس مجبوری کی وجہ سے رومن میں اردو لکھ کر ''جگاڑ'' سے کام نہیں لینا چاہئے، بلکہ انہیں چاہیئے کہ وہ اردو لکھنا پڑھنا سیکھیں! خاص کر بھارت کے مسلمان!
یاد رہے کہ اردو زبان برصغیر کے مسلمانوں کے تشخص کی ایک علامت ہے! اپنے تشخص کا سودا نہ کیجئے!
خدا را اردو کو رسوا نہ کیجئے!
 
Last edited:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
میں بھارت کے باشندوں کی مجبوری سمجھتا ہوں، مگر انہیں اپنی اس مجبوری کی وجہ سے رومن میں اردو لکھ کر ''جگاڑ'' سے کام نہیں لینا چاہئے، بلکہ انہیں چاہیئے کہ وہ اردو لکھنا پڑھنا سیکھیں! خاص کر بھارت کے مسلمان!
محترم شیخ!
میری توجہ اس جانب ہے. ان شاء اللہ ہم اپنے فورم پر باقاعدہ اردو سکھائیں گے. ان شاء اللہ
 

Navid.shaikh9555

مبتدی
شمولیت
ستمبر 13، 2016
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
17
جی بھائی ان شاء اللہ کوشش کرونگا

Sent from my SM-J700F using Tapatalk
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
وٹس ایپ کے ایک مجموعہ میں متعدد بار تنبیہ کرنے کے بعد ایک آخری اعلان۔۔
بشکریہ: محترم شیخ @ابن حسیم حفظہ اللہ

[7:15 AM, 12/18/2016] ابن حسیم: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.

ضروری اعلان

اصول و ضوابط برائے لاہوری مجلس

1️⃣اس مجلس میں جو بھی اصلاحی مواد شئیر کیا جائے تو مکمل حوالہ کے ساتھ شئیر کیا جائے. کسی بھی قسم کا فرقہ وارانہ، شخصی یا جماعتی نمائندگی کا حامل مواد شئیر کرنے کی اجازت نہ ہو گی.

2️⃣اردو زبان کے علاوہ کس بھی زبان میں کسی قسم کا کوئی مواد شئیر کرنے کی اجازت نہ ہو گی. (خاص طور پر رومن اردو یا انگلش میں لکھا ہوا مواد) البتہ اگر کوئی بھائی کسی اور زبان میں لکھی گئی کوئی بات شئیر کرنا چاہے تو اسکا اردو ترجمہ ضرور شئیر کرے.

3️⃣ کسی تصویر یا ویڈیو کو اسکا عنوان یا اسکے مختصر تعارف کے بغیر شئیر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی.

4️⃣ کسی بھی نا محرم عورت کی تصویر یا ویڈیو شئیر کرنے کی اجازت نہ ہو گی اگرچہ وہ ویڈیو کسی خبر سے متعلق ہو. البتہ اس خبر کو مختصرا اردو میں لکھ کر اسکا لنک دیا جا سکتا ہے.

5️⃣ کسی بھی قسم کی موسیقی کی حامل آڈیو یا وڈیو فائیل کو خبردار کیے بغیر شئیر نہ کیا جائے.
----------------------------------------
جو بھائی ان قوانین سے غیر متفق ہوں وہ مجلس سے خود نکل جائے وگرنہ ہمیں ان سے بچھڑنے پر افسوس تو ہو گا مگر نکالنا منتظمین کا حق ہو گا..

پہلی خلاف ورزی پر تین دن کے لیے نکالا جائے گا اور دوسری خلاف ورزی پر ایک ماہ کے لیے اور تیسری خلاف ورزی پر ہمیشہ کے لیے.
❤❤❤❤❤❤❤❤
اللہ رب العزت ہمارا اس مجلس میں آنا جانا خالص اپنی رضا کے لیے بنا دے. اور ہماری آپس کی محبت کو قبول کر کے ہمیں قیامت کے دن اپنے عرش کا سایہ نصیب کر دے. جو سایہ وہ ان محبین کو عطا کرے گا جو صرف اللہ کی رضا کے لیے آپس میں محبت کرتے ہوں گے.
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
اردو کا المیہ:
مری اردو کو رومن کھاگئی ہے
مری دلہن کو سوکن کھا گئی ہے
الف بے سے کوئی واقف نہیں ہے
سہاگن کو ابھاگن کھا گئی ہے
اسے لکھتےھیں اب دیوناگری میں
اسے ھندی کی دھڑکن کھا گئی ہے
کہیں بھارت میں اردو مر نہ جائے
مرے دل کو یہ الجھن کھاگئی ہے
خدا جانےکہ اب انجام کیا ھو!
سپیروں کو بھی ناگن کھاگئی ہے
مری اردو بتا کیوں چھپ گئی تو؟
تری صورت کو چلمن کھاگئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
منظور قاضی
از ڈلس، ٹیکسس، امریکہ
 
Top