• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کبھی ایسا بھی ہوتا ہے !!

شمولیت
اپریل 29، 2012
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
73
پوائنٹ
0
سعودی عرب کے مشہورعالم شیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ ایک مرتبہ خانہ کعبہ(حرم مکی) میں نماز ادا کرکے منی جانے کیلئے ٹیکسی میں بیٹھے توراستے میں ٹیکسی ڈرائیورنے تعارف کیلئے پوچھا کہ من الشیخ ؟آپ کون ہیں ؟
آپ نے جواب دیا کہ محمد بن عثیمین –
ٹیکسی ڈرائیور نے کہا ، تم الشیخ ابن عثیمین ہو !!؟
(وہ سمجھا کہ سواری اس کے ساتھ مذاق کر رہی ہے )
الشیخ ابن عثیمین نے کہا : ہاں میں محمد بن صالح عثیمین ہوں-
(ٹیکسی ڈرائیور نے ایسے سرہلا یاجیسے کہ وہ اس شخص کی جرأت پر حیران ہو کہ خود کو الشیخ محمد بن صالح عثیمین ظاہر کررہا ہے )
اب الشیخ عثیمین نےاس سے پوچھا :آپ کون ہیں؟
ٹیکسی ڈرائیور نے جواب دیا ، میں الشیخ عبد اللہ بن باز ہو-
(شیخ ابن بازسعودی عرب کے سب سے بڑے عالم اور مفتی اعظم اس وقت ابھی زندہ تھے)
تو الشیخ عثیمین نے جواب دیا : مگر الشیخ ابن باز تو نابینا ہیں وہ تو ٹیکسی چلا ہی نہیں سکتے!!!
پھر جب ڈرائیور کو پتا چلا کہ یہ تو واقعی الشیخ محمد بن صالح عثیمین ہی ہیں تو اس کی حالت اس وقت دیکھنے والی تھی-
 
Top