• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کبھی کبھی رفع یدین کر لیا کرو - کیا مفتی صاحب نے صحیح فرمایا - احناف سے وضاحت مطلوب ہے

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
جہاں جہاں(ہر تکبیر کے ساتھ) رفع یدین کرنا حدیث سے ثابت ہے اگر کوئی کبھی کبھی کر لے تو کوئی حرج نہیں لیکن یہ "سنت " نہیں کہلائے گا۔

فقہاء احناف جب ترک رفع یدین کو سنت سمجھتے ہیں تو کبھی کبھی کا عمل سنت نہیں کہلائے گا ،
ایک طرف حدیث سے ثابت ہونے کی بات اور دوسری طرف سنت نہ سمجھنا - فقہاء احناف کو کس نے حق دیا کہ جو چیز حدیث سے ثابت ہے اس کو سنت نہ سمجھیں - اگر وہ چیز سنت نہیں تو کبھی کبھی کرنے کا مقصد کیا ہے -

اور آپ ایک بات اور بتا دیں کہ سنت اور حدیث میں کیا فرق ہے - کیا یہ ایک ہی چیز ہے یا دونوں میں فرق ہے -
 
شمولیت
مئی 12، 2014
پیغامات
226
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
42
جواد صاحب و لولی ٹائم بھیا :
کیا یہ عمل حدیث سے ثابت نہیں ہیں؟ اگر ہیں تو کیا یہ سنت ہیں؟

متواتر احادیث سے جوتے پہن کر نماز پڑھنا ثابت ہےکیا یہ سنت ہے؟

نبی اکرم کا اپنی نواسی اُمامہ کو اُٹھا کر نماز پڑھنا حدیث میں آیا ہے کیا یہ سنت ہے؟

نبی اکرم کا وضو کرنے کے بعد اپنی ازواج سے بوسو کنار کرنا حدیث میں آیا ہےکیا یہ سنت ہے؟

جواد صاحب اپنی اصلاح کریں نماز کے اندر کسی جگہ بھی رفع یدین کے ترک سے نماز باطل نہیں ہوتی۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
محترم شاہ صاحب :
اللہ آپکو جزائے خیر دے بندہ مختلف دھاگوں میں آپ کی لکھی ہوئی پوسٹوں سے خوب استفادہ کرتا ہے ۔آئندہ بھی کرتا رہے گا، لیکن یہاں صرف ایک بات عرض کرتا ہوں کہ آپ "حدیث اور سُنت" کے فرق سے بخوبی واقف ہیں پھر کبھی کبھی کے عمل کو "سنت " کہنا سمجھ میں نہیں آیا ؟
اس بات سے تو ہمارے اہل حدیث بھائی بھی اختلاف نہ کریں گے کہ حدیث میں جوتے پہن کر نماز پڑھنا ثابت ہے لیکن اسے سنت کوئی نہیں سمجھتا ، نبی اکرم کا اپنی نواسی اُمامہ کو اُٹھا کر نماز پڑھنا حدیث میں آیا ہے لیکن اسے سنت کوئی نہیں سمجھتا،
نبی اکرم کا وضو کرنے کے بعد اپنی ازواج سے بوسو کنار کرنا حدیث میں آیا ہے لیکن اسے کوئی سنت نہیں سمجھتا؟ آخر کیوں؟؟؟
بلکل اسی طرح ہر تکبیر کے ساتھ رفع یدین کرنااحادیث میں آیا ہے لیکن کوئی اہل حدیث اسے سنت نہیں سمجھتا ، آخر کیوں؟؟؟
بس ایسے ہی مفتی صاحب کے قول کو سمجھ لیں کہ جہاں جہاں(ہر تکبیر کے ساتھ) رفع یدین کرنا حدیث سے ثابت ہے اگر کوئی کبھی کبھی کر لے تو کوئی حرج نہیں لیکن یہ "سنت " نہیں کہلائے گا۔
فقہاء احناف جب ترک رفع یدین کو سنت سمجھتے ہیں تو کبھی کبھی کا عمل سنت نہیں کہلائے گا ،بندہ نے اس لحاظ سے مفتی صاحب کو قول کو شاذ کہا ہے ،
اگر میری یہ بات غلط ہو تو رہنمائی فرمائیں
محترم یزید بھائی۔
جزاک اللہ احسن الجزاء۔ آپ نے ایک بہت ہی اہم نکتہ کی طرف توجہ دلائی ہے۔
محترم بھائی!
سنت کی دو تعریفیں کی گئی ہیں۔ ایک فقہی تعریف جو کہ یوں ہے:۔
ومنها الطريقة المسلوكة في الدين من غير وجوب ولا افتراض. ونعني بالطريقة المسلوكة ما واظب عليه النبي صلّى الله عليه وسلم ولم يترك إلّا نادرا، أو واظب عليه الصحابة كذلك۔
کشاف

یعنی وہ فعل جس پر نبی ﷺ یا آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے مواظبت فرمائی ہو۔ اور شاذ و نادر ہی کبھی ترک کیا ہو۔

بہشتی گوہر کی ابتدا میں اس کی تعریف یوں کی گئی ہے:۔
"سنت موکدہ وہ فعل ہے جس کو نبی ﷺ یا صحابہ رضی اللہ عنہم نے ہمیشہ کیا ہو اور بغیر کسی عذر کے ترک نہ کیا ہو، لیکن ترک کرنے والے پر کسی قسم کا زجر اور تنبیہ نہ کی ہو۔"

یہ فقہی تعریف ہے۔ دوسری تعریف عام یا اصول حدیث کی تعریف ہے:۔
وهو ما صدر عن النبي صلّى الله عليه وسلم غير القرآن من قول ويسمّى الحديث أو فعل أو تقرير
کشاف

"وہ ہے جو نبی ﷺ سے قرآن کے علاوہ صادر ہوا ہو چاہے قول ہو (اسے حدیث کہا جاتا ہے) یا فعل ہو یا تقریر۔"

ما صدر عن النبي - عليه السلام - غير القرآن من قول ويسمى الحديث أو فعل أو تقرير
التلویح 2۔3 ط صبیح


علامہ مناویؒ (ت 1031) حدیث کی تعریف فرماتے ہیں:۔
والحديث: وهو ما أضيف إلى النبي وقيل الحديث ما جاء عن النبي سواء كان كلمة، أو كلاما، أو فعلا، أو تقريرا، أو صفة حتى الحركات والسكنات، يقظة أو مناما.
الیواقیت و الدرر 1۔228 ط مکتبۃ الرشد

"حدیث وہ ہے جس کی نسبت نبی ﷺ کی جانب کی جائے، اور ایک قول یہ ہے کہ جو نبی ﷺ سے مروی ہو کر آئے، چاہے وہ کوئی کلمہ ہو یا کوئی کلام یا کوئی فعل یا کوئی تقریر یا کوئی حالت ہو یہاں تک کہ حرکات وہ سکنات سوتے اور جاگتے وقت کی بھی (اس میں شامل ہیں)۔"

اور ملا علی قاریؒ (ت 1014) فرماتے ہیں:۔
ويرادفه السنة عند الأكثر۔
شرح النخبہ 1۔153 ط دار الارقم

"اور اکثر کے نزدیک سنت حدیث کے مرادف ہے۔"

تو یہ دو تعریفیں ہیں۔ عام حالات میں بھی جب سنت کہا جاتا ہے تو عموما یہی دوسری تعریف مراد لی جارہی ہوتی ہے۔
پہلی تعریف میں مواظبت کی قید ہے جب کہ دوسری تعریف میں یہ قید نہیں ہے۔ یعنی دوسری تعریف کے مطابق اگر نبی ﷺ نے کوئی فعل حیات مبارکہ میں ایک بار بھی کیا ہے تو وہ سنت ہے۔
اس لحاظ سے اس رفع یدین کو سنت کہا گیا ہے۔ اور اسی لحاظ سے جو افعال آپ نے ذکر فرمائے وہ بھی سنت ہیں لیکن اہل حدیث یا دیگر جو انہیں سنت نہیں کہتے وہ فقہی لحاظ سے نہیں کہتے۔
واللہ اعلم
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
جواد صاحب و لولی ٹائم بھیا :
کیا یہ عمل حدیث سے ثابت نہیں ہیں؟ اگر ہیں تو کیا یہ سنت ہیں؟

متواتر احادیث سے جوتے پہن کر نماز پڑھنا ثابت ہےکیا یہ سنت ہے؟

نبی اکرم کا اپنی نواسی اُمامہ کو اُٹھا کر نماز پڑھنا حدیث میں آیا ہے کیا یہ سنت ہے؟

نبی اکرم کا وضو کرنے کے بعد اپنی ازواج سے بوسو کنار کرنا حدیث میں آیا ہےکیا یہ سنت ہے؟

جواد صاحب اپنی اصلاح کریں نماز کے اندر کسی جگہ بھی رفع یدین کے ترک سے نماز باطل نہیں ہوتی۔
محترم -

آپ نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کے جن اعمال کو سنّت که رہے ہیں وہ اعمال خاص صورتحال کے تحت سنّت کے زمرے میں آتے ہیں - یعنی اگر کسی کو ایسی صورتحال کا سامنا ہو تو ایسے عمل جائز ہے اور شریعت میں منع نہیں ہے- جیسے جوتے پہن کر نماز پڑھنا یا کسی بچی کو اٹھا کر نماز ادا کرنا وغیرہ -

جب کہ رفع یدین تو نماز کا حصہ ہے - یہ کوئی خاص صورتحال کے تحت نہیں کی جاتی - میرا سوال اب بھی یہی ہے کہ اگر دوران نماز رفع یدین غیر ضروری ہے - جو آپ کے نزدیک کبھی چھوڑی بھی جا سکتی ہے اور کبھی کی بھی جاسکتی ہے - تو نماز کے آغاز میں جو رفع یدین کی جاتی ہے - اس کی آپ کے نزدیک کیا حثیت ہے - کیوں کہ آغاز والی رفع یدین کو چھوڑنے کا آپ لوگوں کے ہاں کوئی تصور نہیں ہے - کیا کبھی آپ نے نماز کے آغاز والی رفع یدین چھوڑ کر نماز ادا کی ہے ؟؟ کیوں کہ آپ کا کہنا ہے کہ کسی جگہ بھی رفع یدین کے ترک سے نماز باطل نہیں ہوتی-
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
Top