• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب الاذکار ( عبد المنان راسخ )

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب الاذکار
شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے بہت سے کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں دعاؤں کو جمع کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ کتاب الاذکار‘‘ مولانا ابو الحسن عبد المنان راسخ حفظہ اللہ (معروف واعظ ومصلح، محقق و مصنف کتب کثیرہ) کی مرتب شدہ ہے ۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں کوئی روایت غیرثابت شدہ شامل نہیں کی ۔یہ کتاب صرف صحیح احادیث پر مشتمل ایک مبارک اور منفرد کاوش ہے۔دوست احباب کو تحفے میں دینے کے لیے یہ بہترین کتاب ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس عمدہ کاوش اوران کی تمام تحقیقی وتصنیفی ،تدریسی ودعوتی جہود کوقبول فرمائے اوران کی عمر ،علم وعمل میں خیر وبرکت فرمائے ۔آمین (م۔ا)

 
Top