• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتا رکھنے کی تین صورتیں

شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
368
ری ایکشن اسکور
1,006
پوائنٹ
97

گھر میں فرشتوں کے داخل نہ ہونے ، منہ ڈالنے کی وجہ سے برتنوں کے ناپاک ہو جانے اور دوسرے اسباب کی بنا پر گھر میں کتا رکھنا جائز نہیں۔ مگر کتے میں کچھ فائدے بھی ہیں مثلاً سدھائے جانے کی قابلیت ، مانوس ہو جانا، پہرہ داری وغیرہ ۔ اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین قسم کا کتا رکھنے کی اجازت دی ہے۔ شکار کے لئے ، کھیتی کے لئے یا مویشیوں کے لئے۔ ان کے علاوہ اگر کوئی شخص کتا رکھے گا تو روزانہ اس کے اجر سے ایک قیراط کی کمی ہو جائے گی (قیراط اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی مقرر پیمانہ ہے جنازہ میں شامل ہونے کے ثواب والی حدیث میں مذکور قیراط کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے)۔
''ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مویشیوں کے لئے یا شکاری کتے یا کھیتی کے علاوہ کسی نے کوئی کتا رکھا تو اس کے اجر سے روزانہ ایک قیراط کم ہو جائے گا۔'' (بخاری و مسلم)
اس سے معلوم ہو اکہ صرف گھر کی حفاظت کے لئے کتا رکھنا جائز نہیں۔ بعض لوگ قیاس کر کے اسے جائز قرار دینے کی کوشش کرتے ہیں مگر اس صورت میں تین کتوں کو مستثنیٰ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں رہتا۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم

انگلینڈ میں گائیڈ ڈاگ ہوتے ہیں جنہیں انسانوں کی طرح سکھایا جاتا ھے اور یہ نابینا لوگوں کے بہت مددگار ہوتے ہیں۔

اسی طرح ایک مسلم لڑکا جو نابینا ھے اور وہ گائیڈ ڈاگ کے ساتھ مسجد میں آتا جاتا ھے، واقعہ کچھ پرانا ھے مگر بات کتے پر ہو رہی ھے تو اسے بھی شامل کر لیا جائے، اس کتے کو مسجد میں لانے پر بھی یہاں بات چھڑی تھی جس پر شریعہ کونسل سے بھی فتوی جاری کیا گیا کسی قاری صاحب کی گفتگو کے ساتھ یہ کلپ معلومات کے لئے حاضر ھے۔

والسلام
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
السلام علیکم

انگلینڈ میں گائیڈ ڈاگ ہوتے ہیں جنہیں انسانوں کی طرح سکھایا جاتا ھے اور یہ نابینا لوگوں کے بہت مددگار ہوتے ہیں۔

اسی طرح ایک مسلم لڑکا جو نابینا ھے اور وہ گائیڈ ڈاگ کے ساتھ مسجد میں آتا جاتا ھے، واقعہ کچھ پرانا ھے مگر بات کتے پر ہو رہی ھے تو اسے بھی شامل کر لیا جائے، اس کتے کو مسجد میں لانے پر بھی یہاں بات چھڑی تھی جس پر شریعہ کونسل سے بھی فتوی جاری کیا گیا کسی قاری صاحب کی گفتگو کے ساتھ یہ کلپ معلومات کے لئے حاضر ھے۔

والسلام
اسلام سوال وجواب میں بھی یہی موقف (یعنی ضرورت پڑنے پر کتا رکھا جا سکتا ہے) اختیار کیا گیا ہے۔

http://www.islamqa.com/ar/ref/78353/الكلب لغير الماشية

http://www.islamqa.com/ar/ref/129554/الكلب لغير الماشية
 
Top