• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کراچی میں قیامت خیز گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 150ہوگئی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
کراچی میں قیامت خیز گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 150ہوگئی
ویب ڈیسک اتوار 21 جون 2015

24 گھنٹے كے دوران سرد خانے ميں 150 ميتيں ركھوائی گئیں،ایدھی ترجمان فوٹو:فائل

کراچی: شہر قائد میں جاری شدید گرمی کی لہرسے جاں بحق افراد کی تعداد 150 ہو گئی جب کہ دوسری جانب بدترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا مزید محال کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قیامت خیز گرمی اور حبس کے باعث شہرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 150 ہو گئی ہے، جناح اسپتال میں 85، عباسی شہید اسپتال میں 20، لیاری جنرل اسپتال میں 9 جب کہ سول اسپتال میں 6 اور کے پی ٹی اسپتال میں 2افراد جاں بحق ہوئے،ڈی ہائیڈریشن اورلولگنے کے باعث متعدد افراد شہر کے مختلف اسپتالوں میں اب بھی زیرعلاج ہیں،گرمی کی وجہ سے صدر پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس ہیڈ کانسٹیبل 50سالہ جاوید لو لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔



جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق بیشتر مریض مردہ حالت میں اسپتال لائے گئے اور زیادہ ترہلاکتیں نمکیات اورپانی کی شدید کمی کی وجہ سے واقع ہوئیں ،جناح اسپتال میں ہفتے اور اتوارکی رات تک مجموعی طورپر85اموات کی تصدیق کی ہے.



کراچی میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 124 افراد کی ہلاکتوں کے بعد بھی صوبائی وزیرصحت،سیکریٹری صحت اورکے ایم سی کے کسی بھی افسرنے دورہ کیا اورنہ ہی کسی بھی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی.

شہر ميں جاری شديد گرمی اور حبس كی وجہ سے شہريوں نے انتقال كرجانے والے اپنے پياروں کی ميتيں ايدھی سرد خانے ميں ركھوائیں کیوں کہ گھروں ميں پانی اور بجلی ميسر نہيں جب كہ بازاروں ميں برف بھی دستياب نہيں۔ ايدھی ترجمان کے مطابق شہر میں گرم موسم کے باعث لواحقین نے اپنے پیاروں کی لاشیں اتنی بڑی تعداد میں سرد خانے میں رکھوائیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہفتہ كی صبح 9 بجے سے اتوار كی صبح 9 بجے تک 24 گھنٹے كے دوران سرد خانے ميں 150 ميتيں ركھوائی گئیں۔



ايدھی سرد خانے كے عملے كا كہنا تھا كہ روزمرہ كے دوران شہری ميتيں ركھواتے تھے ليكن حاليہ دنوں ميں گرمی ميں اضافے كی وجہ سے اب اس رجحان ميں اضافہ ہوگيا اور لوگوں كی زيادہ بڑی تعداد اب ايدھی سردخانے آرہی ہے جہاں ميت كو ٹھنڈک ميں محفوظ ركھا جاتا ہے جب كہ غسل كے ليے پانی بھی وافر مقدار ميں موجود ہے، اس كے علاوہ كفن كا بھی مكمل انتظام ہے۔





محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق گرمی شدت ایک تادوروز میں ٹوٹنے کاامکان ہے، اتوار کوکراچی کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہفتے کے روز کراچی کا پارہ 45 ڈگری پر رہا جو گزشتہ 10 سالوں میں سب سے زیادہ تھا۔



ماہرین طب نے کہا ہے کہ اس گرم موسم میں کھانے پینے میں احتیاط رکھی جائے،شدید گرمی اورتپتی دھوپ میں بچوں اور ضیعف العمرافراد کو باہر نہ نکلنے دیں، متاثرہ افراد کو سر درد اور چکر آنے کے ساتھ قے کی علامات ہونے پرفوری اسپتال رجوع کیا جائے، لولگ جانے کی صورت میں متاثرہ افرادکوٹھنڈی جگہ منتقل کیاجائے اورگھرکے ٹھنڈے مشروبات استعمال کرائے جائیں، گرم موسم میں لیمن (لیموں) نچوڑ کر شربت پینا بھی مفید ہوتا ہے
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
یا اللہ! دنیا و آخرت کی تپش سے محفوظ فر ما دے۔ آمین!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
کراچی میں چوتھے روز بھی شدید گرمی، جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی
ویب ڈیسک منگل 23 جون 2015

خدمت خلق فائونڈیشن کے سرد خانوں میں300 سے زائدمیتیں ہیں، ترجمان فوٹو: اے ایف پی

کراچی: کراچی میں جاری بدترین گرمی کی لہر کے دوران گزشتہ 4 روز میں حبس اور لو لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔



کراچی میں بدترین گرمی اور لو کی وجہ سے موت کا رقص جاری ہے اوراس وقت بھی ہیٹ اسٹروک اورڈائریا سے متاثرہ سیکڑوں متاثرہ مریض جناح، سول اسپتال،عباسی اسپتال اور لیاری اسپتال سمیت دیگر سرکاری ونجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسپتال میں مزدی مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش نہیں اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے متاثرہ عزیزوں کو کسی دوسرے اسپتال لے جائیں۔



دریں اثنا ماہرین طب نے کہا ہے کہ کراچی میں سخت ترین گرم موسم کی لہر جاری ہے، اس موسم میں بچوں اور ضیعف العمر افرادکو گھر سے باہر نہ نکلنے دیں کیونکہ دھوپ کی تپیش سے ہیٹ اسٹروک کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں۔

دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ایدھی سرد خانے میں3 روز کے دوران 400 سے زائد میتیں لائی گئیں جن میں زیادہ تر ضعیف العمر افراد اورخواتین شامل ہیں، ایدھی سرد خانے کے حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد محض غسل اور کفن کی غرض سے ہی میت لائے اور چند گھنٹے میں ہی واپس لے گئے جبکہ ایک بڑی تعداد نے اپنے پیاروں کی میتوں کو سرد خانے میں رکھوا دیا ، کہیں بجلی کی عدم فراہمی، کہیں پانی کا بحران، کہیں برف ناپید ہونا مسئلہ ہے اور کسی کے رشتے دار بیرون شہر سے آنے ہیں۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن حکام کے مطابق ان کے پانچوں سرد خانے بھر چکے ہیں اور کسی میں بھی مزید میت رکھنے کی گنجائش نہیں، مجموعی طور پر پانچوں سرد خانوں میں250 سے زائد میتیں رکھوائی گئیں ، اس کے علاوہ مختلف فلاحی اور دیگر تنظیموں کے تحت شہر میں چھوٹے چھوٹے سرد خانے قائم ہیں جہاں میتوں کو محفوظ رکھنے کے انتظامات ہیں جہاں ایک اندازے کے مطابق 100 میتوں کو لایا گیا۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
اہم اعلان:
کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں 500 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم اور مردہ خانے بھر چکے ہیں۔
پاکستان آرمی اور رینجرز کے پیرا ملٹری دستوں نے شہر کراچی میں متاثرین کے لیے متعدد مقامات پر طبی امداد کے معیاری مراکز قائم کیے ہیں، خدانخواستہ اگر کسی کو ضرورت پڑجائے تو سرکاری ہسپتالوں کے چکر لگانے کے بجائے وہ اپنے قریبی طبی امدادی مرکز سے طبی امداد حاصل کرے۔ ﴿ طبی مراکز کی فہرست ملاحظہ کیجیے۔﴾

1902908_562990227172576_3632457763521608300_n.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
11112799_563077453830520_8990936079075708006_n.jpg

روزے کی حالت میں موت :

عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ أَسْنَدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى صَدْرِي ..... وَمَنْ صَامَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ ......

(مسند أحمد :23324, وصححه الألباني)
 
Top