محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,785
- پوائنٹ
- 1,069
کرسمس منانا یا مبارک دینا شرک ہے !
Last edited:
"سبحان الله عما یشرکون".
الله پاک ہے اس سے جو یہ شرک کرتے ہیں
القرآن:
کہہ دو الله ایک (یکتا) ہے.
الله بےنیاز ہے.
نہیں جنا اس نے (کسی کو) اور نہ ہی وہ (خود) جنا گیا.
اور اس کا کوئی بھی ہمسر نہیں ہے.
سورۃ الاخلاص (112)
آیت 1-4
القرآن:
قریب ہے کے اس (بات) سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ گر کر ریزہ ریزہ ہو جائیں.
کہ دعوی کیا انہوں نے رحمان کے لیے اولاد کا
(یعنیMerry Christmas الله نے بیٹا پیدا کیا نعوذبالله).
رحمان کے لائق نہیں کے وہ اولاد بنائے (پیدا کرے یا رکھے).
سورۃ مریم (19)
آیت 90-92
القرآن:
وہی آسمانوں اور زمین کا موجد ہے، اس کی اولاد کس طرح ہو سکتی ہے جب کہ اس کی کوئی بیوی نہیں ہے، اور اسی نے ہر چیز کو پیدا کیا، اور وہی ہر چیز کو جاننے والا ہے.
سورۃ الانعام (6)
آیت 101
القرآن:
كہہ دو یقیننا میں اس سے روک دیا گیا ہوں کہ ان کی عبادت کروں جنہیں تم الله كے سوائے پکارتے ہو، کہہ دو میں تمہاری خواہشات کے پیچھے نہیں چلتا' تحقیق میں اس وقت گمراہ ہو جاؤں گا اور میں ہدایت پانے والوں میں سے نہ ہوں گا.
سورۃ الانعام (6)
آیت 56
القرآن:
اور یہودیوں نے کہا عزیر (علیه السلام) الله كا بيٹا ہے اور کہا نصاری (عیسائیوں) نے مسیح (عليه السلام) الله کا بیٹا ہے، یہ ان کے مونہوں کی بات ہے، (یوں) وہ ان لوگوں کی بات کی مشابہت کرتے ہیں جنہوں نے ان سے پہلے کفر کیا، الله ان كو ہلاک کرے، کہاں وہ پھیرے (بہکتے) جاتے ہیں.
انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں اور مسیح ابن مریم (علیھم السلام) کو (اپنا) رب بنا لیا الله کو چھوڑ کر، حالانکہ وہ حکم نہیں دیے گئے تھے مگر یہ کہ وہ (صرف) ایک معبود کی عبادت کریں، اس کے سوائے کوئی معبود نہیں، وہ پاک ہے اس سے جو وہ شریک ٹہراتے ہیں.
آیت 31
آیت 30
سورۃ التوبة (9)
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
تکلیف دہ بات سن کر الله سے زیادہ صبر کرنے والا کوئی نہیں ہے. مشرک کہتے ہیں کہ الله اولاد رکھتا ہے اور پھر بھی وہ انہیں معاف کرتا ہے اور انہیں روزی دیتا ہے.
صحیح بخاری 7378
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
الله تعالی فرماتا ہے کہ ابن آدم (علیه السلام) نے مجھے گالی دی اور اس کے لیے مناسب نہ تھا کہ وہ مجھے گالی دیتا. اس کا مجھے گالی دینا یہ ہے کہ کہتا ہے کہ الله نے اپنا بیٹا بنایا ہے حالانکہ میں ایک ہوں بےنیاز ہوں نہ میری کوئی اولاد ہے اور نہ میں کسی کی اولاد ہوں اور نہ کوئی میرے برابر کا ہے.
صحیح بخاری 4974 کا کچھ حصہ
جلد 6
سیدنا عمر فاروق(رضی الله عنه)نے فرمایا:
الله كے دشمنوں سے انکے تہوار میں اجتناب کرو.
غیر مسلموں کے تہوار کے دن انکی عبادت گاہوں میں داخل نہ ہو.
کیونکہ ان پر الله کی ناراضگی نازل ہوتی ہے.
سنن بيهقی9/392
الله پاک ہمیں ہر قسم کے شرک سے بچایے کیوں الله کے ہاں ہر شہ کی معافی ہے سواے شرک کے ....رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
تباہ کرنے والی چیز الله کے ساتھ شرک کرنا ہے اس سے بچو (صحیح بخاری)
لھذاعیسائیوں کے یہ عقیدہ رکھنے کی بناء پرکہ عیسی علیہ السلام اللہ تعالی کےبیٹے ہیں ۔ اللہ تعالی اس سے بلند بالا اورپاک ہے جووہ بیان کرتے ہیں ۔ توقرآن کریم میں بہت ساری آیات میں اس دعوی کی نفی اوراللہ تعالی نےاس کاردکیا ہے ۔اللہ سبحانہ وتعالی کاارشاد ہے :
{ آپ کہہ دیجئےکہ وہ اللہ تعالی ایک ہی ہے ، اللہ تعالی بے نیاز ہے ، نہ اس سےکوئی پیداہوااورنہ ہی وہ کسی سے پیداہوااورنہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہے } الاخلاص /(1 ۔ 4)
اللہ سبحانہ وتعالی کاارشاد ہے :
{ یہودی کہتے ہیں عزیراللہ کابیٹا ہے اورنصرانی وعیسائی کہتے ہیں کہ مسیح اللہ تعالی کابیٹا ہے یہ قول صرف ان کےمنہ کی بات ہے پہلےکافروں کے قول کی یہ بھی نقل کرنے لگے ہیں اللہ تعالی انہیں غارق کرے وہ کیسے پلٹائےجاتےہیں } التوبۃ ۔/(30)
اللہ سبحانہ وتعالی کافرمان ہے :
{ اےاہل کتاب اپنے دین میں غلونہ کرواورحد سےنہ بڑ ھواوراللہ حق کے علاوہ اورکچھ نہ کہومسیح عیسی بن مریم ( علیہ السلام ) توصرف اللہ تعالی کے رسول اوراس کے کلمہ ( کن سے پیداشدہ ) ہیں جسےمریم ( علیہاالسلام ) کی طرف ڈال دیااوراس کی طرف سےروح ہیں اس لئے تم اللہ تعالی کواوراس کےسب رسولوں کومانواوریہ نہ کہو کہ اللہ تین ہیں اس سے باز آجاؤ اسی میں تمہاری بہتری ہے نہیں سوائےاس بات کہ اللہ توایک ہی الہ ہے وہ اس سے پاک ہے کہ اس کی اولاد ہوآسمان وزمین میں جوکچھ بھی ہے اسی کاہے اوراللہ تعالی ہی کام بنانے والا کافی ہے } النساء ۔(171)
اوراللہ تبارک وتعالی کاارشاد ہے :
{ مسیح ابن مریم سوائے رسول ہو نے کے اورکچھ بھی نہیں اس سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر گزر چکے ہیں ان کی والدہ ایک راست باز عورت تھیں دونوں ماں بیٹا کھانا کھا یا کرتے تھے آپ دیکھئے کہ کس طرح ہم ان کے سامنے دلیلیں رکھتے ہیں پھرغور کیجیے کہ کس طرح وہ پھرے جا تے ہیں } المائدۃ ۔(75)
لھذا جب عیسائیوں کے ہاں یہ با طل قسم کااعتقاد موجود ہے تو ضروری اورواجب ہے کہ جو بھی ان میں سےاسلام میں داخل ہواوراسلام کوقبول کرے وہ ان باطل اعتقادات کو جو کہ اسلام کے منافی اورنواقض اسلام میں سے ہیں ان کو چھوڑ ے اورختم کرے اوریہ اعتقاد بھی نواقض اسلام میں سے ہے-اللہ سبحانہ وتعالی کاارشاد ہے :
{ یہودی کہتے ہیں عزیراللہ کابیٹا ہے اورنصرانی وعیسائی کہتے ہیں کہ مسیح اللہ تعالی کابیٹا ہے یہ قول صرف ان کےمنہ کی بات ہے پہلےکافروں کے قول کی یہ بھی نقل کرنے لگے ہیں اللہ تعالی انہیں غارق کرے وہ کیسے پلٹائےجاتےہیں } التوبۃ ۔/(30)
امام قرطبی رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ :جیسا کہ حدیث شریف میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( جو بھی یہ گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اوروہ اکیلا ہے اس کا کو ئی شریک نہیں اور یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بند ے اوررسول ہیں اورعیسی علیہ السلام اللہ تعالی کے بند ے اوراس کے رسول اوراس کے کلمہ ہیں جسے اس نے مریم علیہا السلام کی طرف ڈال دیا اورجنت اور جہنم حق ہیں تو اللہ تعالی اس کے عمل جو کچھ بھی ہوں اسے جنت میں داخل کرے گا )۔
صحیح بخاری حدیث نمبر ۔(3435)
لھذامسلمانوں پرواجب ہے کہ وہ اس تشابہ سے احتراز کرتے ہوئے بچیں اوردوررہیں اوریھودونصاری کے تہوارمنا کران کی مشابھت اختیارنہ کریں اوراسی طرح ان کی عادت وتقالیداوررسم ورواج بھی اختیارنہ کریں ، آپ نے عیدمیلاد کی مناسبت سے فقیراورمحتاج خاندان کےلیے چندہ جمع کرنے کا انکار کرکےاچھا اوربہتر اقدام کیا ہے ۔اس کے بارہ میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( جوکوئي بھی کسی قوم سے مشابھت اختیار کرے وہ اسی قوم میں سے ہے ) ۔
اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی کا بھی فرمان ہے :
{ سواس سے یہ نہ ہوسکا کہ گھاٹی میں داخل ہوجاتا ، اورآپ کیا سمجھیں کہ گھاٹی کیا ہے ؟ ، کسی گردن ( غلام ) کوآزاد کرنا ، یا بھوک والے دن کھانا کھلانا ، کسی رشتہ دار یتیم کویا خاکسار مسکین کو ، پھران لوگوں میں سے ہوجاتا جوایمان لاتے اورایک دوسرے کوصبراوررحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں ، یہی لوگ ہیں دائيں بازووالے ( خوش بختی والے ) } البلد ( 11 - 18 ) ۔
کیونکہ اللہ تعالیٰ ہرنقص سے پاک ذات ہے ۔ اس کی کوئی اولاد اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے (لم یلد ولم یولد - اخلاص :3) ۔
ان آیات میں اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ جو اللہ کیلئے بیٹے کا عقیدہ رکھتے ہیں ، وہ ایسی سخت بات کرتے ہیں کہ جس سے آسمان پھٹ پڑے اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں۔ اللہ رب العزت یکتا ہے اور اس کا کسی امر میں کوئی شریک نہیں۔بسم اللہ الرحمن الرحیموَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَٰنُ وَلَدًا ( 88 )اور کہتے ہیں کہ رحمن (اللہ) بیٹا رکھتا ہےلَّقَدْ جِئْتُمْ شَيْئًا إِدًّا ( 89 )(ایسا کہنے والو یہ تو) تم بری بات (زبان پر) لائے ہوتَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنشَقُّ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا ( 90 )قریب ہے کہ اس (افتراء) سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ پارہ پارہ ہو کر گر پڑیںأَن دَعَوْا لِلرَّحْمَٰنِ وَلَدًا ( 91 )کہ انہوں نے رحمٰن (اللہ) کے لئے بیٹا تجویز کیاوَمَا يَنبَغِي لِلرَّحْمَٰنِ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا ( 92 )اور رحمٰن کیلئے شایان شان نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے۔
اقبال مرحوم کیا خوب کہہ گئے ہیں:ہر کوئی مست مئے ذوقِ تن آسانی ہےتم مسلمان ہو؟ یہ اندازِ مسلمانی ہے؟حیدری فقر ہے ، نے دولت عثمانی ہےتم کو اسلاف سے کیا نسبتِ روحانی ہےوہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کراور تم خوار ہوئے تارک ِ قرآں ہو کر
یہ بات قرآن میں اللہ وحدہ لاشریک نے ان الفاظ میں بیان کی ہے:
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحۡمٰنُ وَلَدًا
ان کا قول یہ ہے کہ اللہ رحمٰن نے بھی اولاد اختیار کی ہے
لَقَدۡ جِئۡتُمۡ شَیۡئًا اِدًّا
یقیناً تم بہت بری اور بھاری چیز لائے ہو
تَکَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرۡنَ مِنۡہُ وَ تَنۡشَقُّ الۡاَرۡضُ وَ تَخِرُّ الۡجِبَالُ ہَدًّا
قریب ہے کہ اس قول کی وجہ سے آسمان پھٹ جائیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں
اَنۡ دَعَوۡا لِلرَّحۡمٰنِ وَلَدًا
کہ وہ رحمٰن کی اولاد ثابت کرنے بیٹھے
وَ مَا یَنۡۢبَغِیۡ لِلرَّحۡمٰنِ اَنۡ یَّتَّخِذَ وَلَدًا
شان رحمٰن کے لائق نہیں کہ وہ اولاد رکھے
اِنۡ کُلُّ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحۡمٰنِ عَبۡدًا
آسمان و زمین میں جو بھی ہیں سب کے سب اللہ کے غلام بن کر ہی آنے والے ہیں
سورۃ مریم : 88 ۔93.
طالب دعا ------ محمد منشاء
کرسمس منانا یا مبارک دینا شرک ہےDo not say merry Christmas
"اس بات کا لوگ شعور نہیں رکھتے کہ جب ہم کسی کو کرسمس کی مبارک دیتے ہیں تو ہم اس بات سے اتفاق کر رہے ہوتے ہیں کہ حضرت عیسی علیه السلام 25 دسمبر کو پیدا ہوئے, اور ہم اس بات سے بھی اتفاق کر رہے ہوتے ہیں کہ الله نے بیٹا جنا (پیدا کیا). نعوذ بالله یہ شرک ہے.
الله پاک ہمیں ہر قسم کے شرک سے بچایے کیوں الله کے ہاں ہر شہ کی معافی ہے سواے شرک کے ....
خاص دعاوں میں یاد رکھیں جزاک الله خیر(حافظ عثمان اکرم )
کرسمس منانا یا مبارک دینا شرک ہےDo not say merry Christmas
"اس بات کا لوگ شعور نہیں رکھتے کہ جب ہم کسی کو کرسمس کی مبارک دیتے ہیں تو ہم اس بات سے اتفاق کر رہے ہوتے ہیں کہ حضرت عیسی علیه السلام 25 دسمبر کو پیدا ہوئے, اور ہم اس بات سے بھی اتفاق کر رہے ہوتے ہیں کہ الله نے بیٹا جنا (پیدا کیا). نعوذ بالله یہ شرک ہے.
جناب کیا کوی اور راستہ ہے کہ ہماری عیسای برادری کے جذبات کو بھی ٹھیس نہ پہنچے اور ہم بھی گناہ سے بچ جایں.
الله پاک ہمیں ہر قسم کے شرک سے بچایے کیوں الله کے ہاں ہر شہ کی معافی ہے سواے شرک کے ....
خاص دعاوں میں یاد رکھیں جزاک الله خیر(حافظ عثمان اکرم )