• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کسی بھی سیکشن میں سوال کا جواب دینے کی معینہ مدت کیا ہے؟؟؟؟

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا سوال یہ ہے کہ کسی بھی سیکشن میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دینے کی کوئی مدت مقرر ہے یا سوال پوچھنے والے کو غیر معینہ مدت تک انتظار کرنا ہوتا ہے؟
انتہائی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ مصروفیت کو جواز نہ بنایا جائے تو بہتر ہے۔ مجھے اس فورم پر موجود علماء کی مصروفیت کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے لیکن اگر اتنا ہی مصروف رہنا ہے تو پھر سوال جواب کا سلسلہ شروع کیوں کیا ہے؟
چلیں اگر سلسلہ شروع ہی کیا ہے تو کم سے کم کوئی جواب تو دیں یا یہی کہہ کر تسلی دے دیا کریں کہ مستقبل قریب میں جواب دے دیا جائے گا لیکن یہاں تو اصول دیکھا ہے کہ اکثر سیکشن ایسے ہیں جہاں ان گنت سوالات تشنہ موجود ہیں اور جواب کے منتظر ہیں لیکن من پسند سوالوں کے جوابات بعض اوقات کچھ ہی دیر میں تفصیل سے دے دیئے جاتے ہیں اور پرانے سوالات کی جانب دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا جاتا ۔
اس شکایت پر اظہار تشکر تو ہوگا دعائیہ کلمات بھی ہونگے لیکن اس کا ازالہ بھی ہوگا کیا؟
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم بھائی،
ہم نے دو سیکشن آفیشل شروع کئے ہیں جن میں سوالات و جوابات کئے جا سکتے ہیں۔ ایک سیکشن فقہی سوال و جواب کا ہے اور دوسرا تحقیق حدیث سے متعلق سوال و جواب۔
فقہی سوالات و جوابات سیکشن میں پہلے ابوالحسن علوی صاحب جوابات دیا کرتے تھے۔ ان کی یونیورسٹی اور دیگر مصروفیات کی بنا پر اب وہ فورم پر بالکل ہی حاضری نہیں دے پا رہے ہیں، لیکن یہ سیکشن بہت بہتر انداز میں ہم پہلے ہی محدث فتویٰ سائٹ پر منتقل کر چکےہیں۔ یہ سیکشن دراصل تب بنایا گیا تھا، جب ابھی فتویٰ سائٹ موجود نہیں تھی۔ فتویٰ سائٹ کے اجراء کے بعد ایک ہی کام کے لئے دو الگ جگہوں پر ضرورت باقی نہ رہی، تو یہ سیکشن ہم نے پہلے بند کرنے کا سوچا، لیکن پھر چونکہ یہاں بھی بہت اہم سوال و جواب موجود تھے، اس لئے ایسے ہی رہنے دیا گیا۔ پرانے ممبرز واقف ہیں اور اپنے سوالات اب محدث فتویٰ سائٹ ہی پر پیش کرتے ہیں۔ نئے ممبران کی رہنمائی کے لئے ہم اس سیکشن میں کوئی اعلان وغیرہ لگا دیتے ہیں، ابھی دراصل ہم اس فورم ہی کو نئے سافٹ ویئر پر شفٹ کر رہے ہیں ان شاء اللہ آئندہ دو تین ہفتوں میں۔ اس لئے موجودہ سسٹم میں کوئی تبدیلی کرنے کے بجائے نئے سافٹ ویئر پر منتقلی کے بعد اس کا کوئی بہتر حل ڈھونڈ لیا جائے گا۔
اگر آپ کا سوال اس سیکشن سے متعلق ہے ، تو ازراہ کرم فتویٰ سائٹ پر پیش کر دیں، وہاں عموماً ایک ہفتے کے اندر اندر جواب دے دیا جاتا ہے۔

جہاں تک تحقیق حدیث سے متعلق سوالات و جوابات والے سیکشن کی بات ہے، تو وہ محترم کفایت اللہ بھائی دیکھ رہے ہیں۔ اور مستقل جوابات بھی دیتے رہتے ہیں۔ لیکن ان دنوں وہ کسی ذاتی کام سے کوئی ایک ماہ کے لئے کسی ایسی جگہ گئے ہیں کہ جہاں انہیں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں۔ واپس آنے کے بعد ہی وہ ان سوالات پر توجہ کر سکیں گے۔

آپ کا شکوہ بجا ہے، اس سے ہمیں انکار نہیں۔ لیکن آپ کو کچھ ہماری مجبوریوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے کیونکہ یہ سب فی سبیل للہ کئے جانے والے کام ہیں۔ ان میں ہم ہر ممکن حد تک پروفیشنل ازم لانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ڈھیروں مشکلات کی وجہ سے کئی کام پورے کرنے مشکل ہو جاتے ہیں۔ اور اس کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں اتنی ہمت اور توفیق عطا فرمائیں کہ ہم ان مشکلات پر قابو پا سکیں۔
 
ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
ابھی دراصل ہم اس فورم ہی کو نئے سافٹ ویئر پر شفٹ کر رہے ہیں ان شاء اللہ آئندہ دو تین ہفتوں میں۔
ہمارا گمان ہے منتقلی ایک عمدہ سافٹ ویر پر ہونے والی ہے : ))
اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائے
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
شاکر بھائی مفصل راہنمائی کا شکریہ۔ تحقیق حدیث سے متعلق ہی سوالات ہوتے ہیں اکثر میرے باقی سیکشن تو ابھی مکمل طور پر دیکھ بھی نہیں پایا تاہم میری ذاتی رائے یہی ہے کہ جو پرانے ممبرز یہاں موجود ہیں اور حدیث کا علم جانتے ہیں وہ حدیث سیکشن میں سوالات کا جواب اپنے علم کے مطابق ریفرنس کے ساتھ دے دیا کریں تاکہ مجھ جیسے کم علم لوگ راہنمائی حاصل کر سکیں یا کم سے کم جس سیکشن کے ذمہ دار عالم صاحب شرعی مجبوری کی وجہ سے آن لائن آنے سے قاصر ہوں اس سیکشن میں پوسٹ چسپاں کر دیا کریں کہ اتنی مدت تک اس سیکشن میں سوالات کا جواب نہیں دیا جا سکتا۔ عادت سے مجبور ہوں اس لیے اپنی عقل کے مطابق جو بات قابل اعتراض لگے اس پر سوال لازمی اُٹھاتا رہوں گا اس گستاخی کے لیے ایڈوانس معافی کا خواستگار ہوں ۔ بلاشبہ ہمیں آپ کی مجبوریوں اور مشکلات کا اس طریقے سے اندازہ نہیں ہو سکتا جس طریقے سے یہ آپ ساتھیوں کو درپیش ہیں کیوں کہ آپ لوگ میدان عمل کے مجاہد ہیں جب کہ ہم جیسے لوگ سہل پسندی کے عادی ہوتے ہیں اور میدان عمل سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں رکھتے۔ تاہم میں دل سے دعاء گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ہر نیک کام میں آسانیاں پیدا فرمائیں۔ آمین۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
شاکر بھائی مفصل راہنمائی کا شکریہ۔ تحقیق حدیث سے متعلق ہی سوالات ہوتے ہیں اکثر میرے باقی سیکشن تو ابھی مکمل طور پر دیکھ بھی نہیں پایا تاہم میری ذاتی رائے یہی ہے کہ جو پرانے ممبرز یہاں موجود ہیں اور حدیث کا علم جانتے ہیں وہ حدیث سیکشن میں سوالات کا جواب اپنے علم کے مطابق ریفرنس کے ساتھ دے دیا کریں تاکہ مجھ جیسے کم علم لوگ راہنمائی حاصل کر سکیں
بھائی جان،
اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ تحقیق حدیث سے متعلق سوالات و جوابات میں اپنا سوال پوسٹ نہ کریں، بلکہ اسماء الرجال یا تحقیق حدیث وغیرہ سیکشن ہی میں سوال پوسٹ کریں۔ ایسے سوالات کے جوابات دیگر قارئین دے سکتے ہیں۔ تحقیق حدیث سے متعلق سوالات و جوابات سیکشن میں فقط مفتی صاحب ہی جواب دے سکتے ہیں، وہاں دیگر کو اجازت نہیں، اس لئے کہ وہ جواب ادارہ کی جانب سے آفیشل جواب تصور کیا جاتا ہے۔

آپ دعا کریں کہ ہم کتب ستہ کی تمام احادیث تحقیق و تخریج وغیرہ کےساتھ آن لائن پیش کرنے میں کامیاب ہو جائیں، اس پر کام ابھی جاری ہے، تو شاید آپ جیسے تحقیقی ذوق رکھنے والے بھائیوں کو سوال پوچھنے کے بجائے فقط سرچ کرنا پڑا کرے گا۔ ابھی تو یہ منزل تھوڑی دور ہے، لیکن کیا معلوم کس کی دعا کام آ جائے۔ لہٰذا دعا ضرور کریں۔
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
آپ دعا کریں کہ ہم کتب ستہ کی تمام احادیث تحقیق و تخریج وغیرہ کےساتھ آن لائن پیش کرنے میں کامیاب ہو جائیں، اس پر کام ابھی جاری ہے، تو شاید آپ جیسے تحقیقی ذوق رکھنے والے بھائیوں کو سوال پوچھنے کے بجائے فقط سرچ کرنا پڑا کرے گا۔ ابھی تو یہ منزل تھوڑی دور ہے، لیکن کیا معلوم کس کی دعا کام آ جائے۔ لہٰذا دعا ضرور کریں۔
جی انشا اللہ دعاء ضرور کروں گا اور کرتا بھی رہوں گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیک کام کا اجر عظیم عطاء فرمائیں اور ہمیں اس عظیم تحقیق سے مستفید ہونے کی توفیق عطاء فرمائیں۔ آمین
 
Top