• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کفار سے مشابہت : ایک عمدہ کتاب

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

( وَلَن تَرْضَیٰ عَنْکَ الْیَہُودُ وَلَا النَّصَرَیٰ حَتَّیٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَھُمْ )(البقرۃ ( 2/120)
"یہ یہودی اور عیسائی اس وقت تک ہرگز آپ سے خوش نہ ہونگے جب تک کہ آپ ان کے طریقے پر نہ چلیں ۔"

لَتَتَّبِعُنَّ سُنَنَ مَنْ کَانَ قَبْلِکُمْ شِبْرًا بِشِبْرٍ وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ حَتَّی لَوْ دَخَلُوْا جُحَرَ ضَبٍّ تَبِعْتُمُوھُمْ قُلْنَا یَا رَسُوْلَ اﷲ ِ الْیَھُوْدُ وَالنَّصَارٰی ؟ قَالَ فَمَنْ ؟ ۔
(صحیح البخاری ، کتاب الاعتصام باب قول النبی[صلی اللہ علیہ وسلم] لتتبعن سنن ومن کان قبلکم حدیث : 7320 ،
صحیح مسلم ، کتاب العلم باب اتباع سنن الیھود والنصاری: ح 2669)
"تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے طور وطریقوں کی اس طرح پیروی کروگے جس طرح ایک بالشت دوسری کے برابر ہوتی ہے حتیٰ کہ اگر وہ گوہ کے بل میں گھسے تو تم اس میں بھی ان کے پیچھے لگوگے ۔ہم نے کہا ،یا رسول اﷲ کیا وہ یہودی اور عیسائی ہیں ،آپ[صلی اللہ علیہ وسلم] نے فرمایا ،تو اور کون ہیں؟"۔

"مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَھُوَ مِنْھُمْ"
(أبو داؤد ، ح : 4031)
"جو شخص جس قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ انہی میں سے ہے ۔"

صحیح الجامع میں علامہ البانی علیہ الرحمۃ نے اس حدیث ’’ من تشبہ بقوم فھو منهم‘‘ کو صحیح قرار دیا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے یہاں دیکھیں۔

مشابہت کفار ایک ایسا اہم ترین موضوع ہے جس پر اسلام نے خاص توجہ دی ہے اور ہادی برحق علیہ السلام وہ ذات گرامی ہیں جنہوں نے امانت ورسالت کو لوگوں تک پہنچانے اور امت کی خیر خواہی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا آپ [صلی اللہ علیہ وسلم] نے بھی اکثر مواقع پر مختصر طور پر اور کہیں مکمل تفصیل کے ساتھ کفار کی مشابہت اختیار کرنے سے خبردار فرمایا۔اس امت کے مختلف گروہوں نے کفار کی مشابہت اختیارکی اور اسے اختیار کرنے میں یہ لوگ مختلف درجوں میں منقسم نظر آتے ہیں اس معاملے کی سنگینی اور اس سے درپیش خطرات مختلف زمانوں میں مختلف رہے ہیں یقینا یہ مبالغہ آرائی نہ ہوگی اگر میں یہ کہوں کہ موجودہ دور میں اختیار کی جانے والی مشابہت گذشتہ ادوار سے زیادہ خطرناک ہے ۔اس قدر اہم ہونے کے باوجود بھی یہ موضوع اب تک اہل علم کی خصوصی توجہ سے محروم رہا میرے خیال میں مشابہت کفار کو مکمل وضاحت کے ساتھ بیان کرنا موجودہ دور کے مسلمانوں کی اہم ترین ضرورت ہے جسے پورا کرنا ہر طالب علم کی ذمہ داری ہے چونکہ یہ موضوع بہت وسیع ہے اس لیے میں اس کے چند اہم پہلوؤں کو ہی احاطۂ تحریر میں لاؤں گا۔
اس موضوع (کفار سے مشابہت) پر ایک بہترین کتاب ذیل کے لنک پر ملاحظہ فرمائیں۔ شائد اس کتاب کی پی ڈی ایف فائل کتاب و سنت پر موجود ہے۔

 
Top